Madrasa Jamia Islamia Madhopur Madhumalat

Madrasa Jamia Islamia Madhopur Madhumalat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Madrasa Jamia Islamia Madhopur Madhumalat, Delhi.

وصی دینیات مکتب مادھوپور مسجد میں دینی پروگرام کا انعقاد14 ستمبر کو منعقدہ اس روح پرور نشست میں علما کے خطابات اور بچوں ...
14/09/2025

وصی دینیات مکتب مادھوپور مسجد میں دینی پروگرام کا انعقاد

14 ستمبر کو منعقدہ اس روح پرور نشست میں علما کے خطابات اور بچوں کی پیشکش نے ماحول کو معنوی بنا دیا

مادھوپور (رپورٹر) : وصی دینیات مکتب مادھوپور مسجد میں بروز اتوار، 14 ستمبر 2025 بعد نمازِ مغرب ایک پُروقار اور بابرکت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی ابتدا میں بچوں نے قرآنِ پاک کی تلاوت، نعتیہ کلام اور دیگر دینی موضوعات پر پیشکشیں کیں، جنہیں دیکھ کر حاضرین نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر موتیہاری سے تشریف لائے ہوئے مہمانِ خصوصی مولانا رحیم اللہ صاحب نے دینیات کے اصول و ضوابط پر مختصر اور جامع خطاب کیا۔ بعد ازاں مولانا عبداللہ مظاہری نے دینی تعلیم کی اہمیت اور افادیت پر مفصل بیان فرمایا۔ پروگرام کے اختتام پر مولانا فیض صاحب قاسمی نے پُراثر دعا کرائی۔

پروگرام کی نظامت مولانا حافظ فیض صاحب قاسمی (مدرس، مدرسہ جامعہ اسلامیہ مادھوپور مدھومالت) نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی، جبکہ پورے پروگرام کی نگرانی وصی دینیات مکتب کے معلم حافظ رضوان صاحب نے کی۔

اس بابرکت موقع پر نشاط احمد صاحب، وکیل صاحب، عزرائیل صاحب سمیت گاؤں کے معززین اور نوجوان بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔

یہ نشست نہ صرف بچوں کی دینی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنی بلکہ عوام میں دینیات کی اہمیت کا شعور بیدار کرنے کا سبب بھی ثابت ہوئی۔

وصی دینیات مکتب اسلام پور، مادھوپور مدھومالت میں شاندار پروگرام کا انعقادمدرسہ جامعہ اسلامیہ مادھوپور مدھومالت کے زیر نگ...
08/09/2025

وصی دینیات مکتب اسلام پور، مادھوپور مدھومالت میں شاندار پروگرام کا انعقاد

مدرسہ جامعہ اسلامیہ مادھوپور مدھومالت کے زیر نگرانی اسلام پور، مادھوپور مدھومالت کے وصی دینیات مکتب میں 7 ستمبر 2025 کو بعد نماز مغرب ایک پُروقار اور بابرکت پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات نے قرآنِ پاک کی تلاوت، نعتیہ کلام، دعائیں اور احادیث شریفہ پیش کر کے حاضرین کے دل موہ لیے۔ بچوں کی دینی کاوشوں اور خوبصورت اندازِ پیشکش کو دیکھ کر مقامی لوگوں نے خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نہال صاحب مظاہری نے دینی تعلیم کی اہمیت اور مکاتب کے قیام کی ضرورت پر مفصل روشنی ڈالی۔ اس موقع پر مولانا فیض صاحب قاسمی نے مکاتب کے نظام کو مزید مستحکم اور مؤثر بنانے پر زور دیا اور دعا کرائی۔
پروگرام کی نظامت مولانا فضل اللہ صاحب قاسمی نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی۔ دورانِ نظامت انہوں نے شرکاء کو دینیات کے اصول و ضوابط سے بھی آگاہ کیا۔ اس پروگرام کی کامیابی میں وصی دینیات مکتب کے معلم حافظ رضوان صاحب نے نمایاں کردار ادا کیا۔
اختتام پر مولانا عبداللہ صاحب مظاہری نے تمام مہمانانِ کرام اور مقامی افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مکاتب کے قیام اور فروغ کے لیے فکر کرنے پر زور دیا۔
یہ پروگرام اپنی روحانی فضا اور دینی اثرات کے باعث ایک یادگار اجتماع ثابت ہوا۔

15/08/2025

مدرسہ جامعہ اسلامیہ مادھوپور مدھومالت کے ایک طالب علم محمد حسان نے جشن یوم آزادی کے موقے شاندار تقریر پیش کی💐 🇮🇳

30/01/2025

Madrasa Vs School Students 🥰

27/01/2025

ماشاء اللہ جامعہ کا ایک طالب علم یوم جمہوریہ کے موقعے پر انگریزی میں تقریر پیش کرتے ہوئے ❤️👉

26/01/2025

یوم جمہوریہ کے موقعے پر جامعہ اسلامیہ مادھوپور میں شاندار تقریب

تحریر: عبداللہ جامعی

یوم جمہوریہ کا دن نہ صرف ہماری قومی آزادی کی یاد دلاتا ہے بلکہ یہ ہمیں اپنے ملک کی عظمت اور آئین کے وقار کا احساس بھی دلاتا ہے۔ یہی جذبہ ہمیں ہندوستان کی خوبصورتی، تنوع، اور اتحاد کے رنگوں میں رنگ دیتا ہے۔ بہار کے ضلع مشرقی چمپارن کے چھوٹے سے گاؤں مادھوپور مدھو مالت میں واقع مدرسہ جامعہ اسلامیہ نے یوم جمہوریہ کو کچھ اسی جوش و خروش سے منایا، جس نے وہاں کے تمام افراد کے دلوں کو گرمادیا اور روحوں کو جگادیا۔
اس تقریب کا آغاز مدرسے کے صدر مدرس مولانا عبدالصمد صاحب کی جانب سے پرچم کشائی کے ساتھ ہوا۔ جیسے ہی ہندوستان کا ترنگا فضا میں لہرایا، دلوں میں وطن سے محبت کا جذبہ اور مضبوط ہو گیا۔ اس کے بعد مدرسے کے استاد مولانا عزیزالرحمان صاحب نے یوم جمہوریہ کے عنوان پر ایک شاندار اور دل کو چھو لینے والا خطاب پیش کیا، جس میں نہ صرف قوم کی آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی بلکہ موجودہ دور میں تعلیم اور یکجہتی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
اس تقریب کی سب سے خاص بات طلبہ کی دلچسپ اور خوبصورت پیشکشیں تھیں۔ ایک طالب علم نے انگریزی میں بہترین تقریر پیش کی، جس میں ہندوستان کی ترقی اور آئین کی عظمت کو سراہا گیا۔ اس کے علاوہ دو طلبہ نے علامہ اقبال کا مشہور ترانہ "سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا" اس خوبصورتی سے پیش کیا کہ سامعین جھوم اٹھے۔ وہاں موجود پرائمری اسکول کے طلبہ نے بھی قومی ترانے میں حصہ لیا، اور ان کے اساتذہ، بشمول اسکول کے پرنسپل نشاط احمد صاحب، نے بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
مدرسے کے استاد مولانا حافظ فیض قاسمی صاحب نے اس پورے پروگرام کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس موقعے پر علاقے کے معزز افراد بھی موجود تھے، جن کی موجودگی نے پروگرام کی رونق کو اور بڑھا دیا۔

جامعہ اسلامیہ کی تاریخی اہمیت:
یہ مدرسہ اپنی بنیاد سے لے کر آج تک علم اور تہذیب کا چراغ جلا رہا ہے۔ اس عظیم ادارے کی بنیاد حضرت مولانا وصی احمد صاحب قاسمی نوراللہ مرقدہ نے 1954 میں رکھی تھی۔ اس وقت یہ علاقہ جہالت، برائیوں اور تعلیمی پسماندگی کا شکار تھا۔ حضرت مولانا نے دارالعلوم دیوبند سے فراغت کے بعد جب یہاں کے حالات کو دیکھا تو تعلیمی بیداری کے لیے ایک ادارے کی ضرورت کو محسوس کیا۔
ان کے والد صاحب، اگرچہ تعلیم یافتہ نہ تھے، لیکن دین اور علم سے گہرا لگاؤ رکھتے تھے، گاؤں کے مکھیا ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بڑے زمیندار بھی تھے ۔ جب حضرت مولانا نے مدرسے کے قیام کی بات کی، تو ان کے والد نے فوراً زمین مہیا کر دی۔ یوں یہ مدرسہ علم کی روشنی پھیلانے کا ذریعہ بنا۔ آج اس مدرسے کے تعلیم یافتہ طلبہ نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ملک میں بھی پھیلے ہوئے ہیں۔

جامعہ اسلامیہ مادھوپور صرف ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ یہ علاقے کی روحانی اور سماجی ترقی کا مرکز بھی ہے۔ یہاں کے اساتذہ اور طلبہ نے ہمیشہ اخلاقی اور تعلیمی میدان میں اپنی خدمات پیش کی ہیں۔

یوم جمہوریہ کی یہ تقریب جامعہ اسلامیہ کی تاریخ اور خدمات کی جیتی جاگتی تصویر ہے۔ یہ مدرسہ نہ صرف علم کی روشنی پھیلانے والا ادارہ ہے بلکہ یہ قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔ حضرت مولانا وصی احمد صاحب قاسمی نورالله مرقدہ کی بصیرت اور محنت کے سبب آج یہ ادارہ ایک مضبوط ستون کی مانند کھڑا ہے۔ اس طرح کے پروگرام نہ صرف حب الوطنی کو فروغ دیتے ہیں بلکہ طلبہ میں خوداعتمادی اور جذبۂ خدمت پیدا کرتے ہیں۔ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ جامعہ اسلامیہ مادھوپور اپنی روایات اور خدمات کے سبب ایک مثالی ادارے کے طور پر جانا جاتا ہے۔

24/01/2025

مدرسہ جامعہ اسلامیہ مادھوپور مدھو مالت مشرقی چمپارن بہار کے پیارے طلبہ ❤️🥰

Address

Delhi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Madrasa Jamia Islamia Madhopur Madhumalat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share