Govt. Polytechnic Institute Sargodha

Govt. Polytechnic Institute Sargodha Institut of technology

30/12/2025
20/04/2025

a multidisciplinary field of engineering that integrates mechanical, electrical, and computer engineering to create intelligent and automated systems

To all my classmates, to all my kind teachers.
19/03/2025

To all my classmates, to all my kind teachers.

13/09/2020
30/04/2020

عنوان: یکم مئی یومِ مزدور،تاریخ اور ہم

یکم مئی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا دن منایا جاتا ہے یہ واحد دن ہے ، جس دن دنیا کی اکثریت بلا تفریق مذہب ، رنگ و نسل ،ملک ، زبان شکاگو کے مزدوروں کی یاد میں چھٹی کرتے ہیں۔ سوائے امریکہ اور کینیڈا وہاں ستمبر کے پہلے Monday کو یہ دن منایا جاتا ہے۔
لیبر ڈے کا پس منظر:
یکم مئی 1886 کو تمام امریکہ میں مزدوروں نے ہڑتال کردی۔ یہ ہڑتال نہایت کامیاب اور پرامن رہی۔ 3 مئی کو پرامن ہڑتال جاری تھی کہ پولیس ایک فیکٹری میں گھس گئی اور چھ سات مزدوروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

4 مئی کو شکاگو کا واقعہ ہوا ۔مزدور تحریک کا اصل باب یہی واقعہ ہے جس کے نہایت دور رس نتائج برآمد ہوئے۔ اس کی تفصیلات بہت طویل اور پیچیدہ ہیں جس پر دنیا بھر میں بہت کتابیں لکھی جا چکی ہیں ۔واقعات کی ترتیب بہت طویل ہے جیسے مزدوروں کی پرامن ریلی ، بم پھینک کر مزدوروں پر فائرنگ ، گرفتاریاں ، مقدمے کی کارروائی ، عدالتی فیصلے وغیرہ وغیرہ

3 مئی کو پولیس کی فائرنگ سے مزدوروں کی ہلاکت پر احتجاج کرنے کے لئے 4 مئی کو شکاگو میں واقع Hey-Market میں مزدوروں نے پرامن ریلی نکالی تمام مزدوروں کی زبان پر ایک ہی ترانہ تھا۔

"Eight hours work day."

4 مئی کی شام کو مزدور رہنماؤں نے جلسے سے تقاریر شروع کیں ۔ رات 10,30 بجے تقریر جاری تھی کہ پولیس آن پہنچی پولیس کو سرمایہ داروں نے پہلے ہی بہت زیادہ پیسوں کی فنڈنگ کر رکھی تھی پولیس نے خود دستی بم پھینکا جس سے ایک پولیس والا ہلاک چھ زخمی ہوگے اور اسکا الزام مزدوروں پر لگا دیا۔ اس کے بعد پولیس نے مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ جس سے کئی مزدور ہلاک و زخمی ہوئے۔ انہی زخمی مزدوروں میں سے ایک مزدور نے اپنی خون آلود قمیض کو ہوا میں لہرایا اور سرخ رنگ مزدوروں کا علامتی رنگ بن گیا اس ہنگامہ آرائی میں 6 پولیس والے اور 4 مزدور ہلاک ہوگئے۔ یہی سے مزدور تحریک کا آغاز ہوا جو ہم ہر سال یکم مئی کو مناتے ہیں۔ بعد میں مزدور رہنماؤں پر عدالتی مقدمے بنے عمر قید پھانسیاں ہوئیں۔

11 نومبر 1887 کو مزدور رہنما اینجل ، فشر ، پارسن اور اسپائز کو پھانسی دے دی گئی۔
پھانسی سے پہلے اسپائز نے کہا ، "غریب انسانوں کی آواز بلند ہونے دو ورنہ ان کی تلواریں بلند ہوں گیں۔"

فشر نے کہا "ہم خوش ہیں کہ ہم ایک اچھے مقصد کے لئے جان دے رہے ہیں"

1893 میں جب نیا ترقی پسند گورنر جان پیٹر ایلٹگیلٹ آیا تو اس نے عمر قید والوں کی معافی دے دی بلکہ اس مقدمہ کی مذمت بھی کی۔

اس کی بعد باقاعدہ 1889 میں ریمنڈ لیون کی تجویز پر 1890 میں شکاگو کے مزدوروں کی یاد میں پہلی مرتبہ یکم مئی منایا گیا۔ اور مزدوروں نے اپنی تحریک اور قربانیاں سے بہت سے نتائج حاصل کیے۔

1۔ مزدوروں کے لئے 8 گھنٹے کام کے وقت کا تعین کیا گیا۔
2۔ مزدوروں کے لئے ہفتہ وار چھٹی کا قانون بنایا گیا۔
3۔ مزدوروں کو انجمن سازی یعنی ٹریڈ یونین کا حق دیا گیا ۔
4 ۔ مزدوروں کو ملازمت کے تحفظ کا حق دیا گیا۔
5 ۔ مزدوروں کے مقدمات کی سماعت کے لئے علیحدہ لیبر کورٹ قائم کی گئیں۔
6 ۔ خواتین ورکرز کو دوران حمل خصوصی چھٹیوں کا قانون بنایا گیا وغیرہ وغیرہ

ہم پاکستان میں اس قربانی کے لئے یوم مزدور مناتے ہیں ان کے نام پر سکون سے چھٹی انجوائے کرتے ہیں لیکن مزدور بے چارے کو سارا دن عزت کی روٹی کمانے کیلئے بے عزت ہونا پڑتا ہے۔ہم یکم مئی یوم مزدور کے نام پر فائیو سٹار ہوٹلوں میں لاکھوں کےخرچ کے ساتھ ہونے والے پروگراموں میں کسی مزدور کو کھانا کھانے کے لئے بھیج کر دیکھیں۔منافقت کے پردے چاک ہو جائیں گے۔

مہنگے ہوٹلوں میں مہنگے لباس زیب تن کر کے مزدور کے غم میں مگر مچھ کے ٹسوے بہانے سے بہتر ہے کہ مزدور اور محنت کش کے حقوق قائم کرنے والا بے غبار عادلانہ معاشی نظام قائم کیا جائے ۔

اِس ملک میں قانونِ معیشت جو روا ہے
جنگل سے بھی بدتر بڑی ظلمت کی فَضا ہے

تعلیم کا مو قع ہے نہ آسان ہے جینا
پانی بھی یہاں صاف مُیسر نہیں پینا

Rana Afzal

20/04/2020

Searching for all fellow of the GPI SARGODHA

May Allah bless us . Amin
20/04/2020

May Allah bless us . Amin

May Allah almighty protect us
20/04/2020

May Allah almighty protect us

Indirizzo

Busto Arsizio
21052

Sito Web

Notifiche

Lasciando la tua email puoi essere il primo a sapere quando Govt. Polytechnic Institute Sargodha pubblica notizie e promozioni. Il tuo indirizzo email non verrà utilizzato per nessun altro scopo e potrai annullare l'iscrizione in qualsiasi momento.

Contatta L'università

Invia un messaggio a Govt. Polytechnic Institute Sargodha:

Condividi