17/01/2025
*دعاء صحت کی اپیل*
استاد محترم مولانا فضل حق مدنی مبارک پوری حفظہ اللہ و البسہ لباس الصحۃ و العافیۃ کی طبیعت ناساز ہے۔ نقاہت اور کمزوری بہت زیادہ ہے۔ دہلی کے ایک بڑے اسپتال سے علاج جاری ہے۔
عزیز دوست حمید حسن سلفی کی اطلاع کے مطابق استاد محترم فی الحال صاحب فراش ہیں اور چلنے پھرنے سے معذور اور غنودگی کی کیفیت میں ہیں۔
تمام حضرات خصوصا استاد محترم کے شاگردان، بہی خواہان، متعلقین اور محبین سے استاد محترم کی مکمل شفایابی کے لیے دعا کی اپیل ہے۔
اللھم رب الناس أذھب البأس واشف أنت الشافی لا شفاء إلا شفاءک شفاء لا یغادر سقما۔