غیر مسلم شعرا کی نعت گوئی

غیر مسلم شعرا کی نعت گوئی اس صفحے پر غیر مسلم شعرا کی نعتیہ شاعری شامل کی جاسکتی ہے

پیش کردہ:- فقیر عبدالرشید قادری
15/10/2017

پیش کردہ:- فقیر عبدالرشید قادری

19/07/2017

مہر لال سونی. ضیا فتحپوری
پیش کردہ:- گدائے شاہ جیلاں

جگایا تو نے اقوام عرب کو خواب غفلت سے
کیا آزاد عقل و ہوش کو دام جہالت سے
منظم کر دیا تو نے سب اجزائے پریشاں کو
سکھایا بیٹھنا مل جل کے آپس میں محبت سے
اگر تیرے اصولوں پر رہے قائم تری امت
کوئ امت نہیں بڑھ کر جہاں میں تیری امت سے

25/06/2017

کرشن بہاری، نور لکھنوی
پیش کردہ:- گدائے شاہ جیلاں

دیر سے نور چلا اور حرم تک پہنچا
سلسلہ میرے گناہوں کا کرم تک پہنچا
تیری معراج محمد، تو ہے قریب معبود
میری معراج کہ میں تیرے قدم تک پہنچا

24/06/2017

ہمدم گوری پرشاد
پیش کردہ:- گدائے شاہ جیلاں

شوق پابوسی لئے چل تو مدینے مجھ کو
زہے قسمت کہ بلایا ہے نبی نے مجھ کو
واپسی دم ہے مجھے ذکر نبی کرنے دو
دوستو موت کے آتے ہیں پسینے مجھ کو

21/06/2017

گرسرن لال ادیب لکھنوی
پیش کردہ:- گدائے شاہ جیلاں

قلم کو جب شرف حاصل ہوا نعت پیمبر کا
بنا ہر لفظ اک تعویذ، خوف روز محشر کا
خدا معلوم ہے بھی یا نہیں میرے مقدر کا
تری چشم کرم سے چاہتا ہوں جام کوثر کا

20/06/2017

پنڈت آنند موہن، گلزار دہلوی
پیش کردہ:- گدائے شاہ جیلاں

آنکھوں میں بس رہا ہے سراپا رسول کا
دل پر ہوا ہے نقش وہ نقشہ رسول کا
دار فنا کو عظمت باقی عطا ہوئ
لاریب اس جہان میں آنا رسول کا

17/06/2017

رگھو پتی سہائے فراق گورکھپوری
پیش کردہ:- گدائے شاہ جیلاں

انوار بے شمار معدود نہیں
رحمت کی شاہراہ مسدود نہیں
معلوم ہے تم کو محمد کا مقام
وہ آیت اسلام میں محدود نہیں

12/06/2017

اندر سروپ دت 'نادان'
پیش کردہ:- گدائے شاہ جیلاں

نہ ہم دنیا نہ عقبی مانگتے ہیں
فقط تیرا سہارا مانگتے ہیں
ہمارے نام لکھ دے سرفرازی
ترے قدموں کا صدقہ مانگتے ہیں

10/06/2017

پنڈت امر ناتھ ساحر
پیش کردہ:- گدائے شاہ جیلاں

مرا قلب مطلع نور ہے کہ حرم میں جلوہء یار ہے
دل و دیدہ محو نظارہ ہیں کہ نہ گرد ہے نہ غبار ہے
ترے جلووں کا تری رحمتوں کا حساب ہے نہ شمار ہے
کہ صفات کون و مکان کی تری ذات دار و مدار ہے

04/06/2017

سردار پنچھی
پیش کردہ:- گدائے شاہ جیلاں

غم آئیں تو آنے دو ہم ڈرتے نہیں غم سے
لو ہم نے لگائ ہے سرکار دوعالم سے
پرواز خیالوں نے، پھر دل نے نظر پائ
کیا کیا نہ ملا ہمکو اس حسن مجسم سے

01/06/2017

ڈاکٹر دیا نند سکسینہ
پیش کردہ:- گدائے شاہ جیلاں

جہاں میں کتنے رسول آئے مگر نہ آیا عظیم تم سا
فہیم تم سا، علیم تم سا، نعیم تم سا، حکیم تم سا
ہزار ڈھونڈا تمام دیکھا کسی نے لیکن کہیں نہ پایا
حسین تم سا، امین تم سا، مبین تم سا، وسیم تم سا

Address

Attock City
بالائیمنزل،ساداتماربلورکس،چھوئیروڈ،اٹک(پنجاب)پاکستان

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when غیر مسلم شعرا کی نعت گوئی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to غیر مسلم شعرا کی نعت گوئی:

Share