Bannu The Land of love

Bannu The Land of love The best place on earth. Bannu is the Place of Hospitality and Love.

17/07/2026
بنوں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امن و امان کی صورتحال اور مجوزہ ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس بنوں میں مقامی مش...
17/07/2026

بنوں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امن و امان کی صورتحال اور مجوزہ ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس بنوں میں مقامی مشران کے ساتھ جرگہ منعقد کیا گیا۔

جرگے کی صدارت ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم نے کی، جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر خطاب گروکی، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اللہ نواز خان اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر اشتیاق احمد بھی موجود تھے۔

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد فہیم نے کہا کہ مجوزہ آپریشن مکمل طور پر ٹارگٹڈ ہوگا عوام کو درپیش مشکلات کو ہر ممکن حد تک مدنظر رکھا جائے گا اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے واضح کیا کہ کارروائیاں صرف مطلوب عناصر کے خلاف ہوں گی اور کسی بے گناہ شہری کو بلاجواز گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

جرگے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام کیلئے انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور مقامی مشران باہمی تعاون سے کام کریں گے۔

اس موقع پر مشران نے میرانشاہ روڈ کی فوری بحالی، کوٹ براڑہ اور آمندی میں معمولاتِ زندگی کی بحالی، شہر میں موبائل نیٹ ورک کی فوری بحالی، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند تھانوں سے ملحقہ سڑکوں کو کھولنے اور عوام کو درپیش مشکلات کے فوری ازالے کا مطالبہ کیا۔

مشران نے کہا کہ ماضی میں بھی مختلف آپریشنز کئے گئے تاہم ان کے مطلوبہ نتائج سامنے نہیں آئے انہوں نے زور دیا کہ اس مرتبہ آپریشن مؤثر، نتیجہ خیز اور اپنے اہداف کے مطابق ہونا چاہیے تاکہ ملک دشمن عناصر کا مکمل خاتمہ ہو پائیدار امن قائم ہو اور عوام کو دوبارہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جرگے کے اختتام پر مشران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم ہمیشہ امن کی حامی رہی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں دیرپا امن کے قیام کیلئے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

یہ فیک نیوز ہے..
16/07/2026

یہ فیک نیوز ہے..

میریان پولیس سٹیشن پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی گئی دھ۔ماکے میں نقصان کا خدشہ
15/07/2026

میریان پولیس سٹیشن پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی گئی دھ۔ماکے میں نقصان کا خدشہ

شمالی وزیرستان، تحصیل شیواہ، سیفلی میسمون خیل قوم سے تعلق رکھنے والا یہ معصوم بچہ اس وقت پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ...
05/07/2026

شمالی وزیرستان، تحصیل شیواہ، سیفلی میسمون خیل قوم سے تعلق رکھنے والا یہ معصوم بچہ اس وقت پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ICU میں زیرِ علاج ہے، جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
یہ بچہ خپل اولس ویلفیئر فاؤنڈیشن کی زیرِ علاج ہے۔
آپ سب سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور اس ننھے بچے کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دل سے دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ اسے اپنے فضل و کرم سے شفا کاملہ عطا فرمائے اور اس کے والدین و اہلِ خانہ کو صبر و ہمت دے۔

05/07/2026

بنوں میریان، ہوید جانی خیل روڈ پر نامعلوم افراد نے پل دھماکے سے اڑا دیا،

بنوں ایم این اے مولانا نسیم علشاہ نے بنوں گرڈ اسٹیشن میں 40 MVA کے خراب ہونے والے ٹرانسفارمر کے مسئلے پر فوری ایکشن لیتے...
04/07/2026

بنوں ایم این اے مولانا نسیم علشاہ
نے بنوں گرڈ اسٹیشن میں 40
MVA کے خراب ہونے والے ٹرانسفارمر کے مسئلے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری پاور فخرِ عالم سے رابطہ کیا۔

رابطے کے دوران بنوں کے عوام کو درپیش شدید مشکلات بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ اور ایک ہی ٹرانسفارمر پر اضافی فیڈرز کا بوجھ منتقل ہونے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

سیکرٹری پاور نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے چیف انجینئر حبیب الرحمن (MPU, PESCO مروت)ضروری اقدامات کی ہدایت دی۔ اس کے ساتھ ہی جناب نسیم علشاہ نے بھی چیف انجینئر حبیب الرحمن سے براہِ راست رابطہ کیا جس پر انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے ماہرین کی ٹیم بنوں روانہ کر دی جو آج شام تک پہنچ جائے گی۔

یہ ٹیم اپنے ساتھ ڈی ہائیڈریشن پلانٹ بھی لا رہی ہے، جس کے ذریعے خراب ٹرانسفارمر کو بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اگر ٹرانسفارمر قابلِ مرمت نہ ہوا تو اسے تبدیل کرنے کے لیے بھی فوری اقدامات کیے جائیں گے۔

👈ہنر کوئی بھی ہو، جائز ہو یا ناجائز، یہ ایک الگ موضوع ہے۔ تاہم اخلاق، روایات اور غیرت کا تقاضا ہے کہ انسان ہر حال میں ان...
03/06/2026

👈ہنر کوئی بھی ہو، جائز ہو یا ناجائز، یہ ایک الگ موضوع ہے۔ تاہم اخلاق، روایات اور غیرت کا تقاضا ہے کہ انسان ہر حال میں ان اقدار کو زندہ رکھے💫
تصویر میں نظر آنے والے شخص سے گاڑی میں سوار ایک فرد نے سادہ انداز میں کہا کہ دس روپے کا ڈھول بجا دو۔ اس پر ڈھول بجانے والے شخص نے ایک تاریخی جملہ کہا،
( پرون دے کلی کے مڑے شوي دي )🫥
یعنی گزشتہ کل اس گاؤں میں کسی کا انتقال ہوا ہے۔
اس نے ڈھول بجانے سے صرف اس لیے انکار کیا کہ گاؤں والے غم میں ہیں اور اس عمل سے انہیں تکلیف پہنچ سکتی ہے۔ یہ ایک ایسا جملہ ہے جو نہ صرف پشتون روایات کی خوبصورت عکاسی کرتا ہے بلکہ ہمارے مذہب کی تعلیمات، ہمدردی، احساسِ ذمہ داری اور دوسروں کے جذبات کے احترام کو بھی نمایاں کرتا ہے۔

Address

Bannu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bannu The Land of love posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share