Pakhtoon Students Federation Bannu University

Pakhtoon Students Federation Bannu University Welcome to PSF Bannu University Official page.

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کی جانب سے انتظامیہ کی توجہ ایک نہایت سنجیدہ مسئلے کی طرف ...
22/02/2026

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کی جانب سے انتظامیہ کی توجہ ایک نہایت سنجیدہ مسئلے کی طرف مبذول کروائی جاتی ہے۔
گزشتہ روز ہماری پوسٹ کے بعد ایک طالب علم نے ہم سے رابطہ کیا، جس کا نام صیغۂ راز میں رکھا جا رہا ہے۔ مذکورہ طالب علم ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس، سمسٹر اول سے تعلق رکھتا ہے اور اس کا آبائی تعلق ضلع لکی مروت سے ہے۔
طالب علم کے مطابق وہ اس وقت ایک ایکسٹرنل ہاسٹل میں رہائش پذیر ہے جبکہ وہ انٹرنل ہاسٹل میں منتقلی چاہتا ہے، مگر جگہ نہ ہونے کی وجہ سے اس کی الاٹمنٹ نہیں ہو پارہی۔ مزید یہ کہ سینئر طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے مطابق نئے ہاسٹل کی تعمیر کا آغاز تقریباً دو سال قبل کیا گیا تھا، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ تاحال یہ منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا۔ دو سال کے عرصے میں بڑے بڑے منصوبے مکمل ہو جاتے ہیں، مگر بدقسمتی سے طلبہ کے لیے ایک ہاسٹل مکمل نہ ہو سکا۔
طالب علم کا کہنا ہے کہ اس کی طرح بہت سے دیگر طلبہ بھی ایکسٹرنل ہاسٹلز میں رہائش پذیر ہیں جہاں نہ تو مناسب سہولیات میسر ہیں اور نہ ہی مکمل سیکیورٹی۔ سیکیورٹی خدشات اور بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، اور وہ یکسوئی کے ساتھ اپنی پڑھائی جاری نہیں رکھ پا رہے۔ آپ ہمارا یہ مسئلہ متعلقہ حکام تک پہنچائیں۔ میں آپ کا بے حد مشکور رہونگا۔
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اس مسئلے کو انتہائی سنجیدگی سے اٹھاتی ہے اور یونیورسٹی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ نئے ہاسٹل کی تعمیر کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے اور طلبہ کو مناسب سہولیات دی جائیں۔ یہ معاملہ صرف ایک طالب علم کا نہیں بلکہ درجنوں طلبہ کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ ہم ہر طالب علم کی آواز بنیں گے اور اس مسئلے کو ہر فورم پر اٹھائیں گے تاکہ جلد از جلد اس کا حل ممکن بنایا جا سکے۔
ہم آپ کے کمینٹس دیکھ رہے ہیں اور آپ سب ہمارے لئے معزز ہیں لیکن آپ سب سے گزارش ہے کہ آپ سب اپنے مسائل ہمارے ساتھ انباکس میں شئیر کریں تاکہ ہم تفصیل کے ساتھ بات کرسکیں۔

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی کے طلبہ کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر آواز اٹھاتی رہی ہے۔ لیپ ٹاپ کے مسئلے کے...
19/02/2026

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی کے طلبہ کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر آواز اٹھاتی رہی ہے۔ لیپ ٹاپ کے مسئلے کے حل کے بعد اِن شاء اللہ اگلی باری ہوگی نیڈ بیسڈ سکالرشپس اور دیگر اہم مسائل کی۔ کئی سالوں سے مستحق طلبہ کو سکالرشپس نہیں مل رہیں، بے شمار ایسے طلبہ ہیں جو کئی سال پہلے فارغ ہو چکے ہیں لیکن آج تک اپنی ڈگری حاصل نہیں کر سکے۔ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن سمجھتی ہے کہ یہ صرف انتظامی کوتاہی نہیں بلکہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ خصوصاً طالبات کو درپیش مسائل نہایت سنجیدہ ہیں اور فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔ ہم اس پر بھی باہمی مشاورت کرکے بہت جلد ایک لائحہ عمل تیار کریں گے۔
طلبہ کی جانب سے جن تین افسران پر جو کمیٹی بنائی گئی ہے وہ کمیٹی طلبہ کے سامنے آ کر اپنے آپ کو پیش کرنے اور کھلی نشست میں جواب دینے سے گریزاں ہے۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر کمیٹی قائم کی گئی ہے تو طلبہ کے سامنے پیش ہونا، وضاحت دینا اور ایک واضح ٹائم لائن دینا بھی ان کی ذمہ داری ہے۔ شفافیت اور جوابدہی کے بغیر مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ اور بھی بہت سے مسائل ہیں جو یہاں پر بیان کرنا شائد مناسب نہیں ہوگا لیکن ہم ان سب کا ایک جامع اور مستقل حل چاہتے ہیں اور حل کرکے ہی رہینگے انشاءاللہ۔
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن واضح الفاظ میں یونیورسٹی انتظامیہ کو بتانا چاہتی ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر اندر ان تمام مسائل کا حل نکالے اور عملی اقدامات کرے، ورنہ بہت جلد آپ طلبہ کا خوفناک لہجہ دیکھو گے، لیکن پھر لاٹھی ہمارے پاس ہوگی اور آپ لوگ پھر منّتیں کرو گے، لیکن اُس وقت گزر چکا ہوگا اور دما دم مست قلندر ہوگا۔
نوٹ: جو طلبہ و طالبات ان باکس میں ہم سے رابطہ کر رہے ہیں وہ مایوس نہ ہوں، ان کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان شاء اللہ رمضان کے بعد ایک گرینڈ میٹنگ منعقد کی جائے گی جس میں تمام طلبہ و طالبات آ کر اپنے مسائل ہمارے ساتھ شیئر کریں گے۔ ان مسائل کو باقاعدہ تحریری شکل دی جائے گی اور مل کر ان کا حل نکالا جائے گا۔ اب مزید بیٹھنے کا وقت نہیں ہے، یہ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔ تو کیا آپ لوگ تیار ہیں ؟
آپ اپنے مسائل ہمیں بذریعہ واٹس ایپ بتا سکتے ہیں۔ شکریہ
Pakhtoon Students Federation Bannu University 🫡🚩

کل پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے لیپ ٹاپس کی تقسیم کے حوالے سے کی گئی تحریر کے بعد آج پی ایس ایف نے متعلقہ ذمہ داران ...
16/02/2026

کل پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے لیپ ٹاپس کی تقسیم کے حوالے سے کی گئی تحریر کے بعد آج پی ایس ایف نے متعلقہ ذمہ داران سے باقاعدہ رابطہ کیا۔ ذمہ داران کی طرف سے آگاہ کیا گیا کہ بنوں ڈویژن میں پرائم مینیسٹر لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے فوکل پرسن جناب میاں سمیع اللہ شاہ ہیں، لہٰذا اس مسئلے کے حل کے لیے اُن سے براہِ راست رابطہ کیا جائے۔
ان شاء اللہ بہت جلد ہم اُن سے ملاقات کر کے طلبہ کو درپیش اس مسئلے کا مناسب اور تسلی بخش حل نکالیں گے تاکہ ہر حقدار طالب علم کو اُس کا حق مل سکے۔ تب تک آپ ہمارے ساتھ جڑے رہیے، ان شاء اللہ لیپ ٹاپس کی تقسیم کے حوالے سے جلد ہی واضح اور حتمی معلومات فراہم کی جائیں گی۔ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ہمیشہ کی طرح طلبہ کے حقوق کے تحفظ اور اُن کی رہنمائی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کے تحت یونیورسٹی میں طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم میں مسلسل تاخیر پر...
15/02/2026

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کے تحت یونیورسٹی میں طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم میں مسلسل تاخیر پر گہری تشویش کا اظہار کیا جاتا ہے. اسی سلسلے میں ہم سوموار کو بنوں ڈویژن فوکل پرسن، بنوں یونیورسٹی رجسٹرار صاحب اور ڈائریکٹر آف سٹوڈنٹس افئیرز کو درخواست بھی لکھیں گے اور ملاقات بھی متوقع ہے ۔ چونکہ دیگر جامعات میں یہ عمل مکمل ہو چکا ہے، لیکن ہماری یونیورسٹی میں ابھی تک آغاز نہیں ہوا، جس کی وجہ سے طلبہ کو سنگین تعلیمی مشکلات اور غیر ضروری پریشانیوں کا سامنا ہے، اور یہ امر ہمارے لیے انتہائی مایوس کن ہے۔ ہم انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ بغیر کسی مزید تاخیر کے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ طلبہ کا حق بروقت فراہم کیا جا سکے اور تعلیمی نقصان سے بچا جا سکے۔ اس غیر ضروری التوا کی وجہ سے طلبہ کے تعلیمی سلسلے میں مشکلات بڑھ رہی ہیں، اور اگر اس معاملے پر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن طلبہ کے مشورے کے بعد مناسب قانونی اور دانشمندانہ راستہ اختیار کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ انتظامیہ جلد اور ذمہ دارانہ قدم اٹھائے گی تاکہ طلبہ کا حق ضائع نہ ہو اور یونیورسٹی میں انصاف اور شفافیت کا مظاہرہ کیا جائے، اور ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ طلبہ کی فلاح و بہبود ہر فیصلہ میں اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
تمام طلبہ اور طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ آپ لوگوں کو جو بھی مسئلہ ہو آپ ہمارے ساتھ واٹس ایپ پر رابطہ کرسکتے ہیں انشاءاللہ پی ایس ایف ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے گا۔

10/02/2026

Some clips from books stall arranged by Pakhtoon Students Federation at IT Campus Bannu University 🚩

آج بنوں یونیورسٹی میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے ایک شاندار بک اسٹال کا انعقاد کیا گیا، جو کہ پی ایس ایف کے سینئر ...
09/02/2026

آج بنوں یونیورسٹی میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے ایک شاندار بک اسٹال کا انعقاد کیا گیا، جو کہ پی ایس ایف کے سینئر رہنما ثاقب سورانی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اس اسٹال میں مختلف موضوعات پر کتب رکھی گئیں۔ اس علمی سرگرمی میں مختلف مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے بھرپور شرکت کی، کتابیں خریدیں اور اس مثبت و تعمیری اقدام پر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی کھل کر تعریف کی۔
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے صوبائی الیکشن و ارگنائزنگ کمیٹی کے سابق جنرل سیکرٹری عثمان وزیر، سابق ضلعی صدر فیضان منڈان، جی پی جی سی 1 کے سابق صدر عابد سورانی، سینئیر رہنما ثاقب سورانی، آئی ٹی کیمپس کے سابق صدر پیر حسنین شاہ، سابق جنرل سیکرٹری عبداللہ خان، سابق انفارمیشن سیکرٹری زکریا مروت، سابق میڈیا سیکرٹری ساحل خان، سابق بلڈ سیکرٹری وحید خان، سابق فائنانس سیکرٹری علی خان نے شرکت کی۔ پی ایس ایف نے ہمیشہ سے طلبہ کو مثبت، تعمیری اور شعوری راستہ دکھاتی آئی ہے۔ پی ایس ایف نے نوجوانوں کو یہ سبق دیا ہے کہ اپنے حقوق کے لیے تشدد یا نفرت نہیں بلکہ قلم، شعور اور دلیل کا سہارا لیا جائے۔ اسی پلیٹ فارم نے ہمیں یہ بھی سکھایا ہے کہ ہر دور کے فرعونوں،ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف علم، تنظیم اور جدوجہد کے ساتھ کیسے کھڑا ہونا ہے۔ کتاب دوستی، سوال کرنے کی جرأت اور حق گوئی پی ایس ایف کی پہچان رہی ہے، اور یہی پہچان آج کے اس بک اسٹال میں واضح نظر آئی۔
آخر میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سینئر رہنما ثاقب سورانی نے اس کامیاب بک اسٹال میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ، اساتذہ اور معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔ ان شاء اللہ بہت جلد ایک اور سرگرمی کا انعقاد کیا جائے گا جو ایک انعامی پروگرام ہوگا، جس میں طلبہ کو بھرپور انعامات دیے جائیں گے۔ اس سرگرمی کا باضابطہ اعلان بہت جلد متوقع ہے۔
علم کے ساتھ، قلم کے ساتھ 🚩
مزید فوٹوز کیلئے ہمارے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں۔
Posted by Zakria Marwat
Ex Information Secretary
PSF IT Campus Bannu University.

09/02/2026

Today's Book stall

نیکان نیکان غټان غټان پېدا دي دوې خو له ځايه جنتیان پېدا ديراځۍ چې هــاغـو لـه جـنـت اوګټـو څوک چې له موره دوزخیان پېدا ...
07/02/2026

نیکان نیکان غټان غټان پېدا دي
دوې خو له ځايه جنتیان پېدا دي

راځۍ چې هــاغـو لـه جـنـت اوګټـو
څوک چې له موره دوزخیان پېدا دی

آج بات کرتے ہیں اس ہیرو کی جس نے ہمارے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی بنیاد رکھی۔ اس ہیرو کا نام ہے جناب اجمل خٹک صاحب۔ آج اس قومی ہیرو اجمل خٹک کی برسی ہے۔ وہ ایک عظیم پشتون قوم پرست رہنما، شاعر اور مفکر تھے اور پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے بانی کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ وہ باچا خان کے فلسفۂ عدم تشدد سے گہرے طور پر متاثر تھے اور اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ باشعور، تعلیم یافتہ اور منظم طلبہ کے بغیر کوئی بھی جمہوری یا قومی جدوجہد کامیاب نہیں ہو سکتی۔ اسی سوچ کے تحت انہوں نے پختون ایس ایف کی بنیاد رکھی تاکہ پشتون طلبہ میں سیاسی شعور، تعلیمی آگہی، جمہوری اقدار اور ثقافتی شناخت کو فروغ دیا جا سکے۔ پی ایس ایف ان کے نزدیک محض ایک طلبہ تنظیم نہیں بلکہ نظریاتی تربیت کا ایک مدرسہ تھی، جو پشتون قومی تحریک سے جڑی رہی۔ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن بنوں یونیورسٹی کی جانب سے آج ان کی برسی کے موقع پر اس عظیم رہنما، شاعر اور استادِ سیاست کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے اور عہد کیا جاتا ہے کہ ان کے افکار، جدوجہد اور امن و شعور کے پیغام کو زندہ رکھا جائے گا۔
اس قومی ہیرو کا ایک ایک شعر کمینٹ کریں اور اس کو خراج تحسین پیش کریں۔
Posted by Zakria Marwat
Ex Press Secretary
PSF IT Campus Bannu University

Address

Bannu
Bannu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakhtoon Students Federation Bannu University posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share