ISF Bannu University

ISF Bannu University ISF Tigers Of university of science and technology bannu

23/09/2026

27 ستمبر کی تیاری — اب فیصلہ کن مرحلہ🔥

📢 گرینڈ میٹنگ کا اعلان

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ISF USTB مین کیمپس کے زیر اہتمام کل بروز جمعرات، صبح 10 بجے مین کیمپس میں ایک اہم میٹنگ رکھی گئی ہے۔

یہ میٹنگ 27 ستمبر کی تیاریوں کے حوالے سے ہے۔

تمام طلباء سے گزارش ہے کہ اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

منجانب: سینئر رہنما فدا وزیر
🇧🇫💪ISF USTB مین کیمپس

21/09/2026

یہ ملک تمہارے باپ کا نہیں ہے۔

‏رات کے اس وقت عمران خان کی بہنوں سمیت سارے خاندان کو پولیس نے گرفتار کر لیا
21/09/2026

‏رات کے اس وقت عمران خان کی بہنوں سمیت سارے خاندان کو پولیس نے گرفتار کر لیا

ہم عمران خان کی رہائی کے لیے پرامن آواز بلند کرنے پر ان کی ہمشیرہ محترمہ علیمہ خان کی گرفتاری کی پرزور الفاظ میں مذمت کر...
20/09/2026

ہم عمران خان کی رہائی کے لیے پرامن آواز بلند کرنے پر ان کی ہمشیرہ محترمہ علیمہ خان کی گرفتاری کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے اس طرح کا ناروا سلوک اور گرفتاری انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ پرامن سیاسی جدوجہد کو اس طرح کے ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جا سکتا۔

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن USTB بنوں کے سینئر رہنما فدا وزیر نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ علیمہ خان صاحبہ کو فی الفور رہا کیا جائے۔


پریس ریلیز: آئی ایس ایف بنوں کا اہم تنظیمی اجلاس آئی ایس ایف صوبائی صدر  مشرف آفریدی کی ہدایت پر آج آئی ایس ایف بنوں کے ...
14/09/2026

پریس ریلیز: آئی ایس ایف بنوں کا اہم تنظیمی اجلاس

آئی ایس ایف صوبائی صدر مشرف آفریدی کی ہدایت پر آج آئی ایس ایف بنوں کے سابق ضلعی صدر ندیم خان کی نگرانی میں 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے ایک اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں بنوں کے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے سینئر آئی ایس ایف کارکنان کے ساتھ USTB مین کیمپس بنوں کے سینئر رہنما فدا وزیر نے بھی خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر آئی ایس ایف ساؤتھ ریجن کے سابق صدر نزیر زمان نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اور شرکاء کو لانگ مارچ کی حکمتِ عملی سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور متفقہ طور پر یہ عزم کیا گیا کہ آئی ایس ایف بنوں لانگ مارچ میں بھرپور، منظم اور پرجوش انداز میں شرکت کرے گی۔

ان شاءاللہ نوجوانوں کی یہ جدوجہد اتحاد، نظم و ضبط اور نظریاتی وابستگی کے ساتھ جاری رہے گی۔ 🇵🇰❤️💚

آئی ایس ایف بنوں زندہ باد✊

الحمدللہ ❤️ISF USTB کے جنرل سیکرٹری **انیس احمدزئی** نے KPPSC Assistant Jail Superintendent ٹیسٹ میں 43/45 نمبر لے کر ٹا...
01/09/2026

الحمدللہ ❤️

ISF USTB کے جنرل سیکرٹری
**انیس احمدزئی** نے KPPSC
Assistant Jail Superintendent ٹیسٹ میں
43/45 نمبر لے کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

ISF USTB کی پوری ٹیم کی طرف سے
دل سے مبارکباد!
اللہ مزید کامیابیاں دے۔ آمین 🤲🇵🇰

‏عمران خان کی صحت کے کیس میں سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی، فسطائی حکومت توہین عدالت کی مرتکب‏⁦‪ ‬⁩
25/08/2026

‏عمران خان کی صحت کے کیس میں سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی، فسطائی حکومت توہین عدالت کی مرتکب

‏⁦‪ ‬⁩

*پریس ریلیز | ISF Bannu University*سرحد یونیورسٹی میں طلبہ پر باوردی افسر کی ریاستی دہشت گردی اور بزدلانہ فائرنگ کی ISF ...
24/08/2026

*پریس ریلیز | ISF Bannu University*
سرحد یونیورسٹی میں طلبہ پر باوردی افسر کی ریاستی دہشت گردی اور بزدلانہ فائرنگ کی ISF Bannu University بھرپور مذمت کرتی ہے۔
تعلیمی اداروں کو جنگ کا میدان بنانا شرمناک اور ناقابلِ معافی جرم ہے۔
ہم حکومت اور متعلقہ اداروں سے فوری مطالبہ کرتے ہیں کہ ملوث افسر کو گرفتار کر کے نشانِ عبرت بنایا جائے۔
ISF Bannu University طلبہ پر ہونے والے ہر ظلم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہے گی۔

24/08/2026

عمران خان کی رہائی، صحت اور قانون کی بالادستی کے لیے ہنگامی پریس کانفرنسآج انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بنوں کی جانب سے عمر...
22/08/2026

عمران خان کی رہائی، صحت اور قانون کی بالادستی کے لیے ہنگامی پریس کانفرنس

آج انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بنوں کی جانب سے عمران خان صاحب کی رہائی، ان کی صحت و سلامتی اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اہم ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

پریس کانفرنس میں سابقہ ساؤتھ ریجن صدر نذیر زمان، لیگل ایڈوائزر آئی ایس ایف ایڈووکیٹ مدثر خان، سابقہ جنرل سیکرٹری ملک آصغر خان اور آئی ایس ایف بنوں کی پوری ٹیم نے شرکت کی۔

ہم واضح کرتے ہیں کہ اگر عدالت کے احکامات پر بھی عملدرآمد نہ ہو تو پھر یہ قوم انصاف کے لیے کہاں جائے؟ قانون کی بالادستی اور عدلیہ کے احترام کے بغیر انصاف کا تصور نامکمل ہے۔

ہم عمران خان صاحب کی صحت، سلامتی اور فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اگر ہمارے آئینی و قانونی مطالبات کو مسلسل نظرانداز کیا گیا تو عوام اپنے پرامن اور جمہوری حقِ احتجاج کے لیے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے۔

خیبر پختونخوا کے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کی 27 ستمبر کی کال پر ان شاء اللہ ہم بھرپور انداز میں نکلیں گے۔ یہ صرف ایک احتجاج نہیں بلکہ قانون کی بالادستی، انصاف اور عمران خان کی رہائی کے لیے ہماری پُرامن جدوجہد کا اظہار ہوگا۔

ان شاء اللہ 27 ستمبر کو نکلیں گے، اپنی آواز بلند کریں گے اور اپنے آئینی حق کے لیے پُرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

عمران خان کی رہائی — قانون کی بالادستی — انصاف کی فتح 🇵🇰

Address

Bannu
28100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ISF Bannu University posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share