27/12/2025
*فری سکلز ٹریننگ پروگرام*
رنا کالج آف ٹیکنیکل اسکلز میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور اور بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی کے اشتراک سے مندرجہ ذیل شعبہ جات میں مفت ٹکنیکل ٹریننگ کے لیے داخلے جاری ہیں۔
*ٹریڈز*
۱) پلمبنگ
۲) جنرل الیکٹریشن
*اہلیت* :
▪️ عمر ۱۸ سے ۲۹ سال کے درمیان
▪️ ضلع شانگلہ کا مستقل رہائشی
*درخواست دینے کا طریقہ:*
درخواست جمع کروانے کے لیے تو توحید کمپیوٹرز، چکیسر تشریف لائیں۔
*اہم ہدایات* :
۱) یہ تمام ٹریننگز مکمل طور پر مفت ہوں گی اور کسی قسم کی فیس یا چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔
۲) ٹریننگ کے اختتام پر شرکاء کو تصدیق شدہ اسناد (سرٹیفکیٹس) فراہم کیے جائیں گے۔
۳) تربیت میں کامیاب ہونے والے شرکاء 75000 ہزار روپے تک بامعاوضہ انٹرن شپ یا کاروباری گرانٹ کے لیے اہل قرار ہوں گے۔
نشستیں محدود ہیں، خواہشمند امیدوار جلد از جلد درخواست جمع کروائیں اور ہنر مند مستقبل کی جانب قدم بڑھائیں۔