Chakdara

Chakdara General information related to chakdara and About Education. navigation, search

Chakdara (Pashto: چکدره) is a town in Lower Dir District of Khyber-Pakhtunkhwa.

It is located north of Malakand on the north bank of the Swat River, in a commanding position near the entrance to Swat District and at the entrance to Lower Dir. It is about 130 km from Peshawar and 40 km away from Saidu Sharif, Its the gateway to Lower Dir District. View of University of Malakand

The University of Malakand is located in Chakdara, and other important educational institutions are

here, including

* Board of Intermediate and Secondary Education Malakand
* Cadet College
* Degree College Gulabad (For boys)
* Degree College (for Girls)
* Chakdara Fort, which is an academy for the Chitral Scouts.

11/08/2026
اگر آپ خود پر یقین رکھتے ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو نہیں روک سکتی۔
09/08/2026

اگر آپ خود پر یقین رکھتے ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو نہیں روک سکتی۔

لوئر دیر: سرکاری سکول،  گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تنگی تیمرگرہ کی طالبہ سویرا گل ولد اکرام سید نے ملاکنڈ تعلیمی بورڈ، میٹرک...
09/08/2026

لوئر دیر: سرکاری سکول، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تنگی تیمرگرہ کی طالبہ سویرا گل ولد اکرام سید نے ملاکنڈ تعلیمی بورڈ، میٹرک امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

17/07/2026

دنیا کی رینکنگ میں نمبر ون تعلیمی نظام!اٹھارہ سال تک کوئی امتحان نہیں اور نہ ہی کو ئی ہوم ورک !
فن لینڈ کا تعلیمی نظام اس وقت پوری دنیا میں سبقت لیے ہوۓ ہے اور اسے دنیا کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے . اس نظام کی خوبصورتی یہ ہے کے بچوں کے معصوم ذہنوں پر بے جا بوجھ نہیں ڈالا جاتا .

سات سال تک کوئی بچہ سکول نہیں جاتا
سکول صرف چار گھنٹے کیلئے ہوتا ہے
ہوم ورک نہیں دیا جاتا
اٹھارہ سال تک کسی بچے ایگزیم نہیں لیا جاتا

ان تمام باتوں کے ساتھ فن لینڈ کے بچے سائنس ، میتھ اور ریڈنگ میں دنیا کے باقی تمام بچوں سے بہت آگے ہیں اور انہیں سمارٹیسٹ نیشن کا لقب دیا گیا ہے .

اب آجاؤ ہمارے ملک میں ....

تین سال کا بچہ سکول کی بھاری فیسیں ادا کرتا ہے
ٹیچر اپنی آسانی کیلئے ہوم ورک سے لاد دیتے ہیں
پانچ سال سے ہی ایگزیم کا پریشر
فیل ، پاس اور گریڈ کے چکر میں معصوم دماغ ڈیپرشن کا شکار ہو جاتے
بیگز اتنے بھاری کے چھوٹے چھوٹے بچوں کے جسم کمان بن گئے ہیں

ذرا خیال کریں ہم اپنے بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں یا اذیت ..ان وجوہات کی بنا پر کچھ والدین اپنے بچوں کو اب ہوم سکولنگ کروا رہے ہیں . آپ کا کیا خیال ہے ، گھر میں ہی بچوں کی تعلیم ایک بہترین حل ہے یا پھر اور بہت سے مسائل جنم لے سکتے ہیں ؟
جواب سے باقیوں کی رہنمائی ضرور کریں .

بابائے ادینزائی عبدالرحمن خان آف چکدرہبعض شخصیات اپنے عہد میں صرف ایک فرد نہیں ہوتیں بلکہ ایک ادارے کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ...
17/07/2026

بابائے ادینزائی عبدالرحمن خان آف چکدرہ
بعض شخصیات اپنے عہد میں صرف ایک فرد نہیں ہوتیں بلکہ ایک ادارے کی حیثیت رکھتی ہیں۔ بابائے ادینزائی عبدالرحمن خان آف چکدرہ بھی ایسی ہی باوقار، مدبر اور بااصول شخصیت ہے. جنہوں نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت، بھائی چارے، تعلیم کے فروغ اور معاشرتی ہم آہنگی کے لیے وقف کیے رکھی۔
آپ ایک بڑے سیاسی گھرانے کے سربراہ ہیں اور عرصۂ دراز سے عوامی رابطے، غریب پروری، معاملہ فہمی اور دانشمندانہ قیادت کے باعث علاقے بھر میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ آپ کی مجلس میں آنے والا ہر شخص خندہ پیشانی، محبت اور خلوص کا احساس کرتا ہے۔ یہی اوصاف آپ کو عوام کے دلوں میں ایک منفرد مقام عطا کرتے ہیں۔
تعلیم خصوصاً تعلیمِ نسواں کے فروغ کے لیے آپ کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ آپ ہمیشہ اس بات کے داعی رہے ہیں کہ کسی بھی قوم کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں، اور جب تک بیٹیاں زیورِ تعلیم سے آراستہ نہیں ہوں گی، معاشرہ حقیقی معنوں میں ترقی نہیں کرسکتا۔ اسی سوچ کے تحت آپ نے اپنے علاقے میں تعلیمی شعور بیدار کرنے اور نئی نسل کو علم کی روشنی سے منور کرنے کے لیے مسلسل حوصلہ افزائی کی۔
عوامی مسائل، خاندانی تنازعات اور سماجی اختلافات کو تحمل، حکمت اور فہم و فراست کے ساتھ حل کرنا آپ کی شخصیت کا نمایاں وصف ہے۔ آپ کی غیر جانبداری، بردباری اور انصاف پسندی نے آپ کو ایک غیر متنازعہ شخصیت کے طور پر متعارف کرایا، جس کی وجہ سے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد آپ کو عزت، اعتماد اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
آپ کو برصغیر کے عظیم سیاسی رہنماؤں خان عبدالغفار خان (باچا خان) اور خان عبدالولی خان سے قربت اور رفاقت کا شرف بھی حاصل رہا، جس نے آپ کی سیاسی بصیرت، جمہوری سوچ اور عوامی خدمت کے جذبے کو مزید جِلا بخشی۔
خوش اخلاقی، خوش کلامی اور خوش گفتاری آپ کی شخصیت کی وہ خوبیاں ہیں جو ہر ملاقات کو یادگار بنا دیتی ہیں۔ آپ کی سادہ مزاجی، انکساری اور وسیع القلبی آج بھی نوجوان نسل کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔
یہ بھی باعثِ مسرت ہے کہ آپ کے اولاد بھی آپ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت، سماجی بہبود اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، جو اس خدمت کے تسلسل کی روشن علامت ہے۔
اللہ تعالیٰ عبدالرحمن خان صاحب کو صحتِ کاملہ، عمرِ دراز، عزت و وقار میں مزید برکت عطا فرمائے، اور انہیں ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین یا رب العالمین۔

Address

Chakdara
Chakdara Fort
18800

Telephone

03449287767

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chakdara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share