Chakwal Institute of Aliied Health Sciences

Chakwal Institute of Aliied Health Sciences PRINCIPAL
Lt Col (R) Ghulam Shabbir MBBS, MCPS, FCPS, MRCP, DCPS-HPE، LLM (Med Laws & Ethics)
is a medical educationist and

بچوں کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔ہمارے ایمرجنسی سروسز یونٹ میں 24 گھنٹے فوری، محفوظ اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جاتی...
20/05/2026

بچوں کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔
ہمارے ایمرجنسی سروسز یونٹ میں 24 گھنٹے فوری، محفوظ اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تاکہ ہر بچے کو بروقت بہترین نگہداشت مل سکے۔
آپ کے بچے کی صحت، ہماری ذمہ داری۔ 💙
رابطہ نمبر: 0543542941

💉✨ صحت مند زندگی کا آغاز بروقت ویکسینیشن سے!اپنے بچوں کو خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسین لازمی لگوائیں۔آج ہ...
19/05/2026

💉✨ صحت مند زندگی کا آغاز بروقت ویکسینیشن سے!
اپنے بچوں کو خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسین لازمی لگوائیں۔
آج ہی ہمارے ہسپتال تشریف لائیں اور حکومت کی طرف سے حفاظتی ٹیکوں کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ 🏥💙
رابطہ نمبر: 0543552222

ڈاکٹرز کا ہفتہ وار شیڈول 🩺اپنی سہولت کے مطابق ڈاکٹرز کی دستیابی چیک کریں اور بروقت اپائنٹمنٹ لیں۔ 🏥✨مدراینڈچائیلڈ ہسپتال...
15/05/2026

ڈاکٹرز کا ہفتہ وار شیڈول 🩺
اپنی سہولت کے مطابق ڈاکٹرز کی دستیابی چیک کریں اور بروقت اپائنٹمنٹ لیں۔ 🏥✨
مدراینڈچائیلڈ ہسپتال راولپنڈی روڈچکوال
رابطہ نمبر : 054355222

الحمدللہ!یہ ہمارے لیے خوشی کی بات ہے کہ ایک نہایت تجربہ کار، UK ٹرینڈ سرجن ہماری ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔ہم اپنے معزز مر...
13/05/2026

الحمدللہ!
یہ ہمارے لیے خوشی کی بات ہے کہ ایک نہایت تجربہ کار، UK ٹرینڈ سرجن ہماری ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔

ہم اپنے معزز مریضوں کو بہترین، معیاری اور جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔
آپ کے اعتماد کا شکریہ۔

گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر ڈاکٹرز کے بارے میں سخت اور بعض اوقات غیرمنصفانہ گفتگو عام ہو گئی ہے۔ ڈاکٹرز کے فارما انڈ...
11/12/2025

گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر ڈاکٹرز کے بارے میں سخت اور بعض اوقات غیرمنصفانہ گفتگو عام ہو گئی ہے۔ ڈاکٹرز کے فارما انڈسٹری سے کمیشن، تحائف، غیرضروری، غیر معیاری ادویات تجویزکرنا جیسے الزامات مسلسل دہرائے جاتے ہیں۔ میں ان باتوں کی مکمل تردید نہیں کرتا، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا جو لوگ پیدائشی طور پر بدعنوان ہوتے ہیں وہ ڈاکٹر بنتے ہیں یا ہمارا بگڑا ہوا معاشرتی نظام، کرپشن کلچر اور مختلف دباؤ ایک محنتی اور مخلص نوجوان کو غلط راستوں کی طرف دھکیل دیتے ہیں؟

یہ حقیقت ہے کہ میڈیکل میں آنے والے نوجوان علمی اور محنت کے اعتبار سے نمایاں ہوتے ہیں۔ اگر اس پیشے کو مسلسل بدنام کیا جاتا رہا تو قابل اور محنتی طلبہ دیگر شعبوں کا انتخاب کر لیں گے، جس سے نقصان براہِ راست معاشرے کو ہوگا۔

ہمیں یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ جب پورا معاشرہ عدم شفافیت اور کرپشن کا شکار ہو اور کچھ شعبوں میں کرپشن کو نارمل لیا جاتا ہو تو کسی ایک پیشے سے یہ توقع کرنا کہ وہ تنہا پاکیزہ رہے گا، حقیقت پسندانہ نہیں۔ ادویات پر کمیشن بھی اسی نظامی خرابی کی پیداوار ہے۔ دواؤں کی پرنٹڈ قیمت (MRP) اصل لاگت سے کہیں زیادہ حکومت طے کرتی ہے، ڈاکٹر نہیں۔ جب قیمت میں غیرضروری اضافہ ہو تو فارما کمپنیاں اسی مارجن کو مراعات اور تحائف کی صورت میں مارکیٹنگ ہتھیار کے طور پراستعمال کرتی ہیں۔ اسے مکمل طور پر ڈاکٹرز کی غلطی قرار دینا درست نہیں۔ فارماکمپنیاں آفر کرتی ہیں ڈاکٹر نہیں ڈیمانڈ کرتا۔

یہ بھی سچ ہے کہ کچھ ڈاکٹرز اس عمل کا حصہ بنتے ہیں، مگر اکثریت ایسا نہیں کرتی۔ اس لیے چند افراد کی بنیاد پر پورے پیشے کو مشکوک بنانا نہ مناسب ہے نہ منصفانہ۔

میڈیکل پروفیشن بنیادی اور لازمی خدمت ہے، اور معاشرہ کسی صورت ڈاکٹرز سے بےنیاز نہیں ہوسکتا۔ اس لیے صرف تنقید یا بدنامی مسئلے کو حل نہیں کرتی بلکہ نفرت اور بداعتمادی بڑھاتی ہے، جس سے ڈاکٹر–مریض تعلق کمزور پڑتا ہے اور ہمدردانہ رویّہ متاثر ہوتا ہے
اس سارے مسئلے کے حل کےلئے ادویات کی قیمتیں حقیقی لاگت کے مطابق مقرر کی جائیں اضافی مارجن کم کیا جائے تاکہ فارما کمپنیوں کے مارکیٹنگ ماڈل کی اصلاح ہو۔ مارکیٹ کمپیٹیشن دوا کی کوالٹی پر منحصر ہو اور ہسپتالوں اور کلینکس میں شفافیت کے ضابطے نافذ ہوں اور عوام کو صحیح آگاہی دی جائے، صرف تنقید نہ کی جائے اور یہ کہنا کہ صرف ڈاکٹر ذمہ دار ہیں حقیقت کا ایک پہلو تو ہوسکتا ہے لیکن پورا سچ نہیں۔ڈاکٹرز Conflict of Interests کا خاص خیال رکھیں اور دوا لکھتے وقت صرف اور صرف مریض کے Best intrests مد نظر ہوں ۔ ہمارے قانون میں فارما کمپنیوں کے ساتھ Relations کی Ethical Guidelines موجود ہیں ان پر عمل کرنا ڈاکٹر کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ اور عوام سے التماس ہے لوگوں کے دلوں میں ڈاکٹرز کے بارے میں غلط اور غیر تصدیق شدہ باتیں نہ پھیلائیں۔ اگر آپ عزت نہیں دیں گے تو Patient - Doctor Relation کو بہت نقصان پہنچتا ہے لوگوں کا اعتماد ختم ہوتا ہے جو شفا کے لیے ضروری ہے۔

Dr Ghulam Shabbir
MBBS, FCPS, MRCP, FRCP, LLM (Med Laws & Ethics)

Mother and Child Hospital Chakwal
08/10/2025

Mother and Child Hospital Chakwal

Nurture child's minds and hearts, not just their report cards.Mother and Child Hospital.
23/04/2025

Nurture child's minds and hearts, not just their report cards.
Mother and Child Hospital.

Address

Near HBL Main Branch, Rawalpindi Road
Chakwal
48800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chakwal Institute of Aliied Health Sciences posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share