DEO-Male Charsadda

DEO-Male Charsadda District Education Office (Male) Charsadda Elementary & Secondary Education Deptt Khyber Pakhtunkhwa

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔صوبے کے سمر زون میں ...
25/05/2026

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

صوبے کے سمر زون میں پرائمری اسکولز یکم جون سے 31 اگست جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولز 15 جون سے 16 اگست 2026 تک بند رہیں گے۔

ونٹر زون کے تمام تعلیمی اداروں میں تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی 2026 تک ہوں گی۔

تعلیمی تسلسل برقرار رکھنے کیلئے جون 2026 میں سمر کیمپس بھی منعقد کیے جائیں گے۔ پرائمری و مڈل اسکولز میں سمر کیمپس پیر سے جمعرات صبح 7 بجے سے 9 بجے جبکہ ہائی و ہائیر سیکنڈری کلاسز کیلئے صبح 7 بجے سے 9:40 تک جاری رہیں گے۔

Revised e-Transfer Policy 2026
25/05/2026

Revised e-Transfer Policy 2026

🌐 Register Your Government School for the Global Virtual School InitiativeThe Global Virtual School Initiative is a gove...
23/05/2026

🌐 Register Your Government School for the Global Virtual School Initiative

The Global Virtual School Initiative is a government-supported program designed specifically for government schools to strengthen access to quality education through technology-enabled virtual classrooms. The initiative aims to bridge resource gaps, support digital transformation, and improve learning opportunities for students from Grades 6–12.

📚 Program Highlights
✔ Virtual classes for Grades 6–12
✔ STEM & Core Subject Support
✔ Access to Qualified Subject Specialists
✔ Improved Academic Monitoring & Student Outcomes
✔ Digital & AI-Based Learning Transformation

🏫 Eligible Government Schools should have:
• Stable internet connectivity
• A dedicated room for virtual classes
• Administrative willingness and support

📌 Government schools are encouraged to register through the official Google Registration Form and become part of a modern, inclusive, and future-ready education system.

🔗 Registration Link:
https://forms.gle/1Kdy9WaW8i4sWQbHA

🌍 Visit: https://www.esef.gkp.pk/
📱 Follow: https://www.facebook.com/esefkpk/

20/05/2026

DEO visiting Early Childhood Education Classrooms and semester 2 exams of different schools.

20/05/2026
*ڈپٹی کمشنر چارسدہ کی خصوصی دلچسپی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) چارسدہ کی کاوشوں سے*ان سرکاری سکولوں کے لیے فنڈز ک...
14/05/2026

*ڈپٹی کمشنر چارسدہ کی خصوصی دلچسپی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) چارسدہ کی کاوشوں سے*

ان سرکاری سکولوں کے لیے فنڈز کے چیک تقسیم کیے گئے جہاں اسکولوں کی باؤنڈری والز گر چکی تھیں۔

اس اقدام کا مقصد طلبہ کے لیے محفوظ تعلیمی ماحول یقینی بنانا اور سکولوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے۔

12/05/2026
*ای-ٹرانسفر پلس پالیسی 2026” میں نئی اصلاحات اور اہم اضافے متعارف* *محکمہ تعلیم کا تبادلوں کے نظام کو مزید شفاف اور مؤثر...
12/05/2026

*ای-ٹرانسفر پلس پالیسی 2026” میں نئی اصلاحات اور اہم اضافے متعارف*

*محکمہ تعلیم کا تبادلوں کے نظام کو مزید شفاف اور مؤثر بنانے کی جانب بڑا اقدام*

صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشد ایوب خان اور سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم خالد خان نے محکمہ تعلیم کی جدید، مزید مؤثر اور اپ گریڈ شدہ “ای-ٹرانسفر پلس پالیسی 2026” کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر محکمہ تعلیم کے سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ، ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر ای ایم آئی ایس کی جانب سے بتایا گیا کہ “ای-ٹرانسفر پلس پالیسی 2026” دراصل پہلے سے نافذ العمل ای-ٹرانسفر پالیسی کا ایک جدید، جامع اور مزید بہتر توسیعی ورژن ہے، جس میں وقت کے تقاضوں، انتظامی ضروریات اور شفافیت کے فروغ کو مدنظر رکھتے ہوئے متعدد نئی اصلاحات اور اہم اضافے شامل کئے گئے ہیں۔ نئی پالیسی میں ایسے کئی شعبوں اور معاملات کو بھی شامل کیا گیا ہے جو ماضی کی پالیسی میں واضح طور پر کور نہیں تھے۔

صوبائی وزیر تعلیم ارشد ایوب خان نے کہا کہ نئی پالیسی میں پہلی مرتبہ پرفارمنس کی بنیاد پر ای-ٹرانسفر سسٹم کو مزید مؤثر انداز میں شامل کیا گیا ہے، جس کے تحت سکول سربراہان، سیکنڈری سکول ٹیچرز، سبجیکٹ اسپیشلسٹس اور دیگر متعلقہ تدریسی عملے کی کارکردگی کو سکول بیس اسسمنٹ، میٹرک اور انٹر کے نتائج، طلبہ و اساتذہ کی حاضری اور دیگر تعلیمی اشاریوں کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار میں بہتری، احتساب کے نظام کے فروغ اور بہتر کارکردگی کی حوصلہ افزائی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم مرحلہ وار تمام پوسٹنگز اور تبادلوں کو مکمل طور پر ای-ٹرانسفر پلس پالیسی کے تحت لانے کی جانب پیش رفت کر رہا ہے تاکہ ہر قسم کی تعیناتی اور تبادلہ ایک مربوط، ڈیجیٹل اور میرٹ پر مبنی نظام کے ذریعے انجام پائے۔

سیکرٹری تعلیم خالد خان نے کہا کہ “ای-ٹرانسفر پلس پالیسی 2026” میں متعدد نئے ماڈیولز، سہولیات اور حفاظتی اقدامات شامل کئے گئے ہیں جن سے تبادلوں کے نظام کو مزید مضبوط، مؤثر اور قابلِ اعتماد بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی میں سپیشل پروویژن گراؤنڈ ماڈیول کو مزید وسعت دی گئی ہے، جس کے تحت بیوہ، طلاق یافتہ، معذور، میڈیکل، سکیورٹی خدشات اور زوجین پالیسی کے تحت تبادلوں کیلئے واضح طریقہ کار، آن لائن درخواست اور دستاویزی ثبوت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی میں پہلی مرتبہ اوور سائٹ کمیٹی اور پلیسمنٹ کمیٹی کا باقاعدہ نظام متعارف کروایا گیا ہے تاکہ شکایات کے بروقت ازالے، ڈیٹا ویریفکیشن، نگرانی اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسی طرح جعلی یا غلط دستاویزات جمع کرانے والوں کیلئے دو سالہ پابندی اور محکمانہ کارروائی کی شق بھی شامل کی گئی ہے۔

سیکرٹری تعلیم خالد خان نے کہا کہ نئی پالیسی میں انٹر ڈسٹرکٹ ای-ٹرانسفر کیلئے آن لائن نان آبجیکشن سرٹیفیکیٹ سسٹم، ڈیجیٹل ویریفکیشن، میرٹ بیسڈ اسکورنگ سسٹم اور واضح قواعد و ضوابط متعارف کروائے گئے ہیں، جبکہ میوچل ٹرانسفرز کو سال بھر فعال رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ اساتذہ کو زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی میں طلبہ و اساتذہ کے تناسب (STR) ، تعلیمی نتائج، سکول کی ضروریات، حاضری، ڈومیسائل، سروس ٹینیور اور اعلیٰ تعلیمی قابلیت جیسے عوامل کو باقاعدہ اسکورنگ سسٹم کا حصہ بنایا گیا ہے، جس سے تبادلوں کا عمل مزید منظم، متوازن اور میرٹ پر مبنی ہوگا۔

صوبائی وزیر تعلیم ارشد ایوب خان اور سیکرٹری تعلیم خالد خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ تعلیم میں جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل اصلاحات اور میرٹ کے فروغ کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ تعلیمی نظام کو مزید مؤثر، جوابدہ، شفاف اور عوام دوست بنایا جا سکے۔

Address

District Education Office (Male) Charsadda
Charsadda
24420

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+923467395295

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DEO-Male Charsadda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share