BKUC TIMES

BKUC TIMES Un official student news and updates platforms for Bacha Khan University Charsadda.

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) پشاور نے اعلان کیا ہے کہ میٹرک سالانہ امتحان 2026 کے نتائج 4 اگست 2026 کو...
31/07/2026

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) پشاور نے اعلان کیا ہے کہ میٹرک سالانہ امتحان 2026 کے نتائج 4 اگست 2026 کو جاری کیے جائیں گے۔

🎓 تمام طلبہ و طالبات کو پیشگی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔
📌 نتائج جاری ہوتے ہی BKUC TIMES پر فوری اپڈیٹس حاصل کریں۔

جامعہ باچا خان چارسدہ کے شعبہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں فال 2026 داخلے جاری ہیں!اگر آپ صحت کے شعبے میں کامیاب مستقبل بنانا...
27/07/2026

جامعہ باچا خان چارسدہ کے شعبہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں فال 2026 داخلے جاری ہیں!

اگر آپ صحت کے شعبے میں کامیاب مستقبل بنانا چاہتے ہیں تو جامعہ باچا خان چارسدہ کے شعبہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں داخلے حاصل کریں۔
دستیاب پروگرامز: 🩺 BS Doctor of Physiotherapy (DPT) – 5 سالہ پروگرام
🦷 BS Dentistry – 4 سالہ پروگرام
🩻 BS Radiology – 4 سالہ پروگرام
🥗 BS Human Nutrition & Dietetics – 4 سالہ پروگرام

✨ جدید لیبارٹریز
👨‍🏫 تجربہ کار فیکلٹی
🏥 عملی تربیت اور کلینیکل ایکسپوژر
💼 روشن کیریئر کے بہترین مواقع

📢 نتائج کے منتظر طلبہ بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

🌐 آن لائن اپلائی کریں:
www.bkuc.edu.pk

اپنے روشن مستقبل کی جانب پہلا قدم آج ہی اٹھائیں اور جامعہ باچا خان چارسدہ کا حصہ بنیں۔

🎓 باچا خان یونیورسٹی چارسدہ نے سرکاری و نجی الحاق شدہ کالجوں کے ساتھ چار سالہ الحاقی معاہدوں پر دستخط کر دیےچارسدہ: باچا...
25/07/2026

🎓 باچا خان یونیورسٹی چارسدہ نے سرکاری و نجی الحاق شدہ کالجوں کے ساتھ چار سالہ الحاقی معاہدوں پر دستخط کر دیے

چارسدہ: باچا خان یونیورسٹی چارسدہ (BKUC) نے اپنے الحاق شدہ سرکاری و نجی کالجوں کے ساتھ چار سالہ الحاقی (Affiliation) معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جن کا مقصد معیاری تعلیم کو فروغ دینا، تدریسی معیار کو بہتر بنانا اور طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

معاہدہ دستخطی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خان عالم نے خصوصی شرکت کی، جبکہ رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللّٰه اور مختلف الحاق شدہ سرکاری و نجی کالجوں کے پرنسپلز نے باقاعدہ معاہدوں پر دستخط کیے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ الحاق شدہ کالجوں میں معیاری تعلیم، جدید تعلیمی سہولیات اور اہل تدریسی عملے کی فراہمی یونیورسٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام الحاق شدہ کالج ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) اور باچا خان یونیورسٹی کی پالیسیوں، نصاب، داخلہ پالیسی، امتحانی نظام اور دیگر تعلیمی قواعد و ضوابط پر مکمل عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے کالجوں کے پرنسپلز سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور تجاویز سنیں اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس کے شرکاء نے اتفاق کیا کہ الحاقی نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور طلبہ دوست بنایا جائے تاکہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

معاہدے کے اہم نکات:

✅ الحاقی معاہدہ چار سال کے لیے مؤثر ہوگا۔
✅ باچا خان یونیورسٹی امتحانات کے انعقاد، نتائج کے اجرا اور ڈگریوں کی فراہمی کی ذمہ دار ہوگی۔
✅ HEC اور BKUC کو الحاق شدہ کالجوں کے تعلیمی معیار، انفراسٹرکچر، لیبارٹریز، لائبریری، کمپیوٹر لیب اور دیگر سہولیات کے معائنے کا اختیار حاصل ہوگا۔
✅ کالجوں کو HEC اور یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط کے مطابق اہل تدریسی و انتظامی عملہ، معیاری تعلیمی ماحول اور جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ، تعلیمی معیار میں بہتری اور خطے کے طلبہ کو بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

Boost your English & Public Speaking in just 1 Month! 🎤  FREE Course + FREE Certificate at Bacha Khan University Charsad...
24/07/2026

Boost your English & Public Speaking in just 1 Month! 🎤
FREE Course + FREE Certificate at Bacha Khan University Charsadda.
Limited Seats! Enroll Now 👉 091-6540062 | 0312-5234567
Build Your English. Boost Your Confidence. Shape Your Future.

💻 HEC Reviews Computing Education in KP UniversitiesPESHAWAR: The Higher Education Commission (HEC) has conducted a comp...
23/07/2026

💻 HEC Reviews Computing Education in KP Universities

PESHAWAR: The Higher Education Commission (HEC) has conducted a comprehensive Quality Assurance (QA) Review of computing education across public and private universities in Khyber Pakhtunkhwa to strengthen the quality, relevance, and effectiveness of higher education.

The review covered computing-related academic programs at several universities, including:

Abdul Wali Khan University Mardan

University of Swabi

Women University Mardan

Women University Swabi

University of Agriculture Peshawar

Gomal University

FATA University

University of Lakki Marwat

Sarhad University of Science & Information Technology

Shaheed Benazir Bhutto Women University Peshawar

University of Technology Nowshera

Northern University Nowshera

University of Buner

Khushal Khan Khattak University

Brains Institute Peshawar

The evaluation assessed university programs against eight key quality standards, including: ✅ Program Mission & Learning Outcomes
✅ Curriculum Design & Organization
✅ Laboratory & Subject-Specific Facilities
✅ Student Advising & Counseling
✅ Faculty Qualifications & Staff
✅ Institutional Policies & Process Control
✅ Institutional Support & Resources
✅ General Academic Requirements

During the review, HEC expert panels examined academic documentation, governance systems, curricula, laboratory facilities, student support services, faculty credentials, institutional resources, and quality assurance practices. Meetings were also held with university management, faculty members, students, and other stakeholders to gain a comprehensive understanding of program implementation.

HEC noted that universities across the province are making significant efforts to improve the quality of computing education, align their programs with industry needs, and strengthen academic standards through continuous reforms and capacity-building initiatives.

The findings of the review will help universities further enhance their academic systems and quality assurance mechanisms.

📚 BKUC Holds Graduate Program Quality Review MeetingThe Directorate of Quality Enhancement (QEC) at Bacha Khan Universit...
21/07/2026

📚 BKUC Holds Graduate Program Quality Review Meeting

The Directorate of Quality Enhancement (QEC) at Bacha Khan University Charsadda (BKUC) organized a comprehensive review meeting to evaluate the Program Review for Effectiveness and Enhancement (PREE) documents of all graduate programs across the university.

The meeting was chaired by Prof. Dr. Zahid Hussain, Dean, Faculty of Sciences and Social Sciences & Arts and Humanities.

The review was conducted by distinguished external reviewers:

Dr. Imran Ullah Marwat, Director QAD, Higher Education Department (HED)

Mr. Zahoor Ahmad, Director QEC, University of Peshawar

During the meeting, the Convener emphasized the effective implementation of PSG-2023 standards, the preparation and evaluation of PREE documents, and the identification of weak areas along with corrective measures to further strengthen academic quality.

Ms. Salma Khan, Assistant Director QEC, presented the meeting agenda.

The meeting was attended by the Director Admissions, Deputy Treasurer, Assistant Registrar (Academics), Heads of the Departments of Economics, Computer Science, and Islamic Studies, Director QEC, Coordinator Affiliated Colleges, and other nominated committee members.

All graduate program PREE documents were thoroughly reviewed, and valuable recommendations were proposed to further enhance academic standards and quality assurance across the university.

BKUC remains committed to strengthening academic excellence through continuous quality enhancement and internationally aligned educational standards.

جامعہ باچا خان چارسدہ (BKUC) کے شعبہ نباتیات (Botany) کے اسسٹنٹ پروفیسر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمیشنز، ڈاکٹر جاوید اقبال...
18/07/2026

جامعہ باچا خان چارسدہ (BKUC) کے شعبہ نباتیات (Botany) کے اسسٹنٹ پروفیسر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمیشنز، ڈاکٹر جاوید اقبال کو ان کی بین الاقوامی تحقیقی کتاب کی اشاعت پر دلی مبارکباد۔
📖 کتاب کا عنوان: "Managing Plant Viral Diseases with Advanced Nanoparticles"

یہ کتاب معروف بین الاقوامی ادارے IGI Global Scientific Publishing کی جانب سے شائع کی گئی ہے۔ اس میں جدید نینو ٹیکنالوجی کے ذریعے پودوں کی وائرل بیماریوں کی تشخیص، مؤثر انتظام اور کنٹرول کے جدید اور پائیدار طریقہ کار پیش کیے گئے ہیں۔ یہ علمی کاوش ڈاکٹر جاوید اقبال کی تحقیقی صلاحیتوں، سائنسی جدت اور پائیدار زرعی ترقی کے لیے ان کی غیر معمولی خدمات کی عکاس ہے۔

اس اہم کامیابی کی یادگار کے طور پر ڈاکٹر جاوید اقبال نے اپنی نئی شائع شدہ کتاب کی نقول جامعہ کے اعلیٰ حکام کو پیش کیں، جن میں:

پروفیسر ڈاکٹر خان عالم، وائس چانسلر

پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسین، ڈین فیکلٹی آف سائنسز اینڈ سوشل سائنسز

ڈاکٹر تبسم یٰسین، چیئرپرسن شعبہ نباتیات

پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللّٰه، رجسٹرار

محترمہ بینش علی، کنٹرولر امتحانات

شامل تھے۔

جامعہ باچا خان چارسدہ ڈاکٹر جاوید اقبال کو اس شاندار علمی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہے اور ان کی آئندہ تحقیقی سرگرمیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف BKUC بلکہ پورے علمی و تحقیقی حلقے کے لیے باعثِ فخر ہے اور اساتذہ، محققین اور طلبہ کے لیے ایک بہترین مثال بھی ہے۔

🎉 ڈاکٹر جاوید اقبال کو اس بین الاقوامی علمی سنگِ میل پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!

16/07/2026

Admissions Announced In Fall Semester 2026 For Online Apply Visit www.bkuc.edu.pk
Bacha Khan University Charsadda

🎓 جامعہ باچا خان چارسدہ کا فال داخلہ 2026 کے سلسلے میں اسٹوڈنٹس آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقادجامعہ باچا خان چارسدہ (BKUC) نے...
15/07/2026

🎓 جامعہ باچا خان چارسدہ کا فال داخلہ 2026 کے سلسلے میں اسٹوڈنٹس آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد

جامعہ باچا خان چارسدہ (BKUC) نے فال داخلہ 2026 مہم کے تحت نیو مسلم کالج چارسدہ میں ایک اسٹوڈنٹس آؤٹ ریچ پروگرام منعقد کیا، جس کا مقصد انٹرمیڈیٹ کے طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع سے آگاہ کرنا تھا۔

یہ پروگرام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خان عالم کی خصوصی ہدایات پر منعقد کیا گیا، جبکہ اس کی نگرانی جناب نورالامین، فوکل پرسن اسٹوڈنٹس آؤٹ ریچ پروگرام و ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی نے کی۔

پروگرام کا بنیادی مقصد طلبہ کو درج ذیل امور سے متعلق جامع رہنمائی فراہم کرنا تھا:

✅ انڈرگریجویٹ داخلوں کے مواقع
✅ مختلف تعلیمی پروگرامز
✅ کیریئر کونسلنگ
✅ اسکالرشپس سے متعلق معلومات
✅ موقع پر داخلہ رہنمائی (On-the-Spot Admission Guidance)

اس موقع پر ورکرز ویلفیئر بورڈ سے وابستہ ملازمین کے بچوں کے لیے 100 فیصد تک اسکالرشپ کے حوالے سے خصوصی بریفنگ بھی دی گئی۔

تقریب میں جامعہ کے تقریباً تمام شعبہ جات کے چیئرمینز، ڈائریکٹرز، فیکلٹی نمائندگان اور ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشن کے عملے نے شرکت کی۔ انہوں نے طلبہ کو مختلف ڈگری پروگرامز، داخلہ پالیسی، اور مستقبل کے کیریئر مواقع کے بارے میں تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔

نیو مسلم کالج چارسدہ کے پرنسپل، اساتذہ، اور طلبہ نے پروگرام میں بھرپور شرکت کی اور جامعہ باچا خان کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اسے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے بارے میں باخبر فیصلے کرنے میں ایک مؤثر اقدام قرار دیا۔

کالج انتظامیہ نے اس اسٹوڈنٹس آؤٹ ریچ پروگرام کو طلبہ کے روشن تعلیمی مستقبل کے لیے ایک نہایت مفید، قابلِ قدر اور قابلِ ستائش اقدام قرار دیا۔

Address

Charsadda
24420

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BKUC TIMES posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share