28/07/2026
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج درگئی میں فلیکسیبل ہائرڈ لیکچررز میں تنخواہوں کے چیکس تقسیم کرنے کی ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
یہ اعزاز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج درگئی کو حاصل ہوا کہ خیبر پختونخوا میں فلیکسیبل ہائرڈ لیکچررز کی تنخواہوں کے چیکس سب سے پہلے اسی ادارے میں تقسیم کیے گئے۔ یہ کامیابی نو تعینات پرنسپل، پروفیسر میاں محمد رضا شاہ صاحب، کی مؤثر قیادت، بہترین انتظامی صلاحیتوں، کالج انتظامیہ کی انتھک کاوشوں اور تدریسی عملے کے بھرپور تعاون کا نتیجہ ہے۔ ان سب کی مشترکہ کوششوں نے نہ صرف اس اہم مرحلے کو بروقت پایۂ تکمیل تک پہنچایا بلکہ پورے صوبے کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال بھی قائم کی۔
ہم پروفیسر میاں محمد رضا شاہ صاحب کی مدبرانہ قیادت، کالج انتظامیہ کی ذمہ دارانہ خدمات اور تدریسی عملے کے خلوص و تعاون کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ان کی مشترکہ کوششوں سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج درگئی ترقی، تعلیمی معیار اور انتظامی بہتری کی نئی منازل طے کرے گا اور مستقبل میں خیبر پختونخوا کے صفِ اول کے تعلیمی اداروں میں نمایاں مقام حاصل کرتے ہوئے دیگر اداروں کے لیے ایک مثالی اور قائدانہ کالج بن کر ابھرے گا۔