The Hayat Public School

The Hayat Public School Humanity needs Education

“محفلیں ویران ہو جاتی ہیں رخصت کے بعددل مگر یادوں سے آباد رہا کرتے ہیں”الحمدللہ! ❤️💕آج ہمارے معزز ادارے دی حیات پبلک سکو...
07/05/2026

“محفلیں ویران ہو جاتی ہیں رخصت کے بعد
دل مگر یادوں سے آباد رہا کرتے ہیں”

الحمدللہ! ❤️💕
آج ہمارے معزز ادارے دی حیات پبلک سکول میں نہایت محبت، خلوص، اپنائیت اور دعائیہ جذبات سے لبریز ایک پُروقار و پُراثر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب ہمارے نہایت قابلِ احترام، بااخلاق اور مشفق استاد سر شفیق صاحب کے اعزاز میں منعقد ہوئی، جنہوں نے اپنی سرکاری ملازمت حاصل ہونے کے بعد تدریسی خدمات کو خیر باد کہا۔

سر شفیق صاحب نے اپنے حسنِ اخلاق، انتھک محنت، عمدہ طرزِ تدریس اور مشفقانہ انداز سے طلبہ و اساتذہ کے قلوب میں ایک منفرد مقام پیدا کیا۔ ان کی علمی بصیرت، شائستگی، خوش مزاجی اور ذمہ داریوں سے والہانہ وابستگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ بلاشبہ ان کی رفاقت اور مخلصانہ خدمات ادارے کا ایک قیمتی سرمایہ تھیں، جن کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جاتی رہے گی۔

اس موقع پر سکول کی کمانڈو ٹیم کی جانب سے انہیں محبت و عقیدت کے اظہار کے طور پر نہایت خوبصورت گلدستہ پیش کیا گیا، جو دراصل ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف کی ایک خوبصورت علامت تھا۔ اساتذۂ کرام اور طلبہ نے بھی نہایت پرتپاک انداز میں نیک تمناؤں، دعاؤں اور خراجِ تحسین کے ساتھ انہیں رخصت کیا۔

تقریب کے اختتام پر معزز پرنسپل صاحب کی جانب سے پرتکلف ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا، جس نے اس یادگار اور پُرمسرت محفل کی رونق کو مزید دوبالا کر دیا۔
ہم بارگاہِ ایزدی میں دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ سر شفیق صاحب کو نئی ذمہ داریوں میں مزید عزت، وقار، استقامت اور بے شمار کامیابیاں عطا فرمائے، اور ان کے مستقبل کو خیر و برکت سے معمور فرمائے۔ آمین۔

“چلے جاتے ہیں لوگ لیکن نشان باقی رہتے ہیں
اچھے کردار اور محبتیں ہمیشہ یاد رہتی ہیں”
Mohammad Shafeeq Baloch Muhammad Shoaib Baloch

01/05/2026
Some Glimpses of HAYATIAN. result 2026.
27/03/2026

Some Glimpses of HAYATIAN. result 2026.

02/03/2026

تجھ کو آتی ہے اگر کاریگری سنگ تراش
میرا چہرہ، مِرا پیکر، مِرا کوئی انگ تراش
یا تو پانی سے کوئی "شیشہ" بنا میرے لیے
یا تو آئینے سے یہ دھول ہٹا، زنگ تراش
داخلے جاری ہیں۔
The Hayat Public School
゚viralシalシ

02/03/2026

مت ڈھونڈ سونے چاندی میں انسان کی قدر
انسان وہی قیمتی ہے جو انسانیت رکھتا ہو
:
انسان کی قیمت اس کی نیت اور کردار سے بڑھتی ہے، دولت سے نہیں۔
جو دلوں کو جوڑ دے، وہی سب سے قیمتی انسان ہے۔
عزت وہ سرمایہ ہے جو سچائی سے ملتا ہے، ورنہ سب کچھ عارضی ہے۔
جس انسان کے اندر احساس زندہ ہو، وہی معاشرے کا اصل سرمایہ ہے۔

  School Tour 2026
18/02/2026

School Tour 2026

Shining Stars 🌟 Of      ゚viralシalシ
02/02/2026

Shining Stars 🌟 Of
゚viralシalシ

Some   📸 of prize Distribution at The Hayat Public School 🏫 Gara Hayat. Hayat-highschool Gara  fans  ゚viralシalシ
01/02/2026

Some 📸 of prize Distribution at The Hayat Public School 🏫 Gara Hayat.
Hayat-highschool Gara
fans ゚viralシalシ

تعلیم کا عالمی دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔ تعلیم نہ صرف ایک حق ہے بلکہ معاشرے کی ترقی اور قومی...
24/01/2026

تعلیم کا عالمی دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔ تعلیم نہ صرف ایک حق ہے بلکہ معاشرے کی ترقی اور قومی خوشحالی کا مضبوط ستون بھی ہے۔ دنیا بھر میں تعلیم کو اہمیت دی جاتی ہے، مگر پاکستان میں تعلیم کی صورتحال آج بھی تشویش کا باعث ہے۔ ہمارے ملک میں شرحِ خواندگی بہت کم ہے اور ہر سال لاکھوں بچے اور نوجوان اسکول کے دروازے تک بھی نہیں پہنچ پاتے۔

ایک ملک کی طاقت تعلیم یافتہ عوام میں چھپی ہوتی ہے۔ اگر ہم نے آج تعلیم پر سنجیدہ قدم نہ اٹھایا تو آنے والی نسلیں بھی انہی مسائل کا شکار رہیں گی۔ ہماری معیشت ترقی نہیں کرے گی، ہمارے نوجوان بے روزگار رہیں گے، اور ہم عالمی ترقی کے تقاضوں سے پیچھے رہ جائیں گے۔

تعلیم کا عالمی دن کے موقع پر ہمیں سوچنا چاہیے کہ ہم خود، اپنے خاندان اور اپنے ملک کی تعلیم میں کیا کردار ادا کر رہے ہیں۔ تعلیم کو صرف اسکول کی چار دیواری تک محدود نہ سمجھا جائے بلکہ ایک قومی مشن بنایا جائے جس میں ہر بچہ، ہر لڑکی اور ہر نوجوان تعلیم تک رسائی حاصل کر سکے۔ یہی پاکستان کا اصل مستقبل ہے۔

Another Star🌟 of       Got   position in speech competition.   ゚viralシfypシ゚viralシalシfollowers
17/12/2025

Another Star🌟 of Got position in speech competition.
゚viralシfypシ゚viralシalシfollowers

17/12/2025

ڈیرہ اسماعیل خان
لرننگ نیسٹ سکول اینڈ اکیڈمی اور پیس لائن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے #16دسمبر
_اے_پی ایس ڈے کی پروقار تقریب کا اہتمام علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ھال میں کیا گیا جسمیں مختلف سکولوں کے طلباء اور طالبات اساتذہ کرام پرنسپل صاحبان کے ساتھ ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن عاصم سعید صاحب ھارون اعوان ایڈووکیٹ صاحب جمیع اللہ خان حاجی عقیل ڈمرہ عدنان سیماب اور دیگر مہمان نے شرکت کی
اس مقابلے میں(ٹیبلو + تقریر) میں دی حیات پبلک سکول کے بچوں نے ایک بار پھر فرسٹ پوزیشنیں اپنے نام کر لیں۔
جیو حیاتین!
Well done 👏 and their team Superb performance 👏 in Tablo competition and also highly extraordinary performance by in speech competition.
The Hayat Noor Khan

゚viralシfypシ゚viralシalシfollowers

Address

Village Gara Hayat Maddi Kulachi Road Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan
P/OGPO

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Hayat Public School posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share