Anesthesia Unity Gomal University D I Khan

Anesthesia Unity Gomal University D I Khan Faculty of Allied Health Sciences Anesthesia Unity Gomal University D I Khan Media Cell✌🏻

آج مورخہ 21 اپریل کو Anesthesia Unity کے صدر یونس خان بیٹنی نے باقاعدہ طور پر تنظیم کی نئی کابینہ تشکیل دے دیاس موقع پر ...
21/04/2026

آج مورخہ 21 اپریل کو Anesthesia Unity کے صدر یونس خان بیٹنی نے باقاعدہ طور پر تنظیم کی نئی کابینہ تشکیل دے دی

اس موقع پر مختلف عہدوں پر اراکین کا انتخاب کیا گیا جن سے امید کی جاتی ہے کہ وہ انشاءاللہ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری اور محنت کے ساتھ ادا کریں گے

کابینہ کے تمام اراکین طلباء کے مسائل کے حل کے لیے کام کریں گے اور ان کے حقوق کے حصول میں بھرپور ساتھ دیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ تنظیم کو مزید منظم اور مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے

یقین ہے کہ یہ نئی کابینہ طلباء کے لیے ایک مثبت تبدیلی ثابت ہوگی اور اپنے اچھے کردار اور مسلسل محنت سے ادارے کی بہتری کے لیے نئے راستے کھولے گی

صدر یونس خان بیٹنی

گومل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبہ کے ساتھ عجیب مذاق بنا رکھا ہے۔ کبھی ایک دفتر سے نوٹیفکیشن جاری ہوتا ہے اور کبھی دوسرے...
05/04/2026

گومل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبہ کے ساتھ عجیب مذاق بنا رکھا ہے۔ کبھی ایک دفتر سے نوٹیفکیشن جاری ہوتا ہے اور کبھی دوسرے دفتر سے، جس سے طلبہ شدید کنفیوژن کا شکار ہیں۔ ہمیں یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ کون سا نوٹیفکیشن اصلی ہے اور کون سا جعلی۔

پورے پاکستان کی دیگر بڑی یونیورسٹیاں کھل چکی ہیں، مگر گومل یونیورسٹی تاحال بند ہے، جو کہ قابلِ تشویش ہے۔ طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے اور ان کے تعلیمی مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

اگر کل دوپہر تک یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے واضح اور حتمی نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا، تو ہم اپنے آئینی حق کے تحت سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔
صدر یونس بیٹنی

18/02/2026

"میں سیدنزیر، الیکشن کمیٹی چیئرمین، اپنے تمام ممبران کے ہمراہ یونس بیٹنی کو انھستیزیا ڈیپارٹمنٹ کے صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابی عطا فرمائے اور وہ طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے بہترین خدمات سرانجام دیں۔".

04/02/2026

جب سب سو جاتے ہیں… وہ جاگتے ہیں جب شور تھم جاتا ہے… وہ سانسوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ روشنیوں کے بیچ، نقابوں کے پیچھے ایک مسکراہٹ کے بغیر، زندگی لوٹاتے ہیں خاموشی کے ہیرو۔ نہ کوئی پہچان، نہ ستائش کی تمنا
بس فرض کی خوشبو، اور خدمت کا فسانہ۔ جب مریض کی دھڑکن ٹھہرنے لگتی ہے تو ان کے لمس سے زندگی لوٹ آتی ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو “خواب” دیتے ہیں مگر خود جاگتے رہتے ہیں — ہر پل، ہر لمحہ، زندگی کے رکھوالے بن کر۔ سلام اُن ہاتھوں کو جو ہر روز موت کو نیند سُلا کر، زندگی کو جگاتے
.

04/02/2026

جب سب سو جاتے ہیں… وہ جاگتے ہیں جب شور تھم جاتا ہے… وہ سانسوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ روشنیوں کے بیچ، نقابوں کے پیچھے ایک مسکراہٹ کے بغیر، زندگی لوٹاتے ہیں خاموشی کے ہیرو۔ نہ کوئی پہچان، نہ ستائش کی تمنا
بس فرض کی خوشبو، اور خدمت کا فسانہ۔ جب مریض کی دھڑکن ٹھہرنے لگتی ہے تو ان کے لمس سے زندگی لوٹ آتی ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو “خواب” دیتے ہیں مگر خود جاگتے رہتے ہیں — ہر پل، ہر لمحہ، زندگی کے رکھوالے بن کر۔ سلام اُن ہاتھوں کو جو ہر روز موت کو نیند سُلا کر، زندگی کو جگاتے ہیں۔

اسلام علیکم امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے !میں سابقہ صدر فاروق کامریڈ اب میں نئے سیٹ اپ کی ذمہ داری کے لیے نگران نقیب بیٹ...
28/01/2026

اسلام علیکم امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے !
میں سابقہ صدر فاروق کامریڈ
اب میں نئے سیٹ اپ کی ذمہ داری کے لیے نگران نقیب بیٹنی کو نامزد کرتا ہوں۔ وہ ان شاء اللہ الیکشن کے عمل اور نئے سیٹ اپ کی تشکیل کی نگرانی کریں گے تاکہ سب کچھ منظم اور شفاف ہو۔
میں دل کی گہرائیوں سے ان تمام دوستوں اور بھائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہر لمحے میرا ساتھ دیا، چاہے وہ تھوڑا ہو یا زیادہ۔ آپ سب کی محنت، تعاون اور اعتماد میرے لیے بہت قیمتی ہے اور ہمیشہ مجھے حوصلہ دیتا رہا۔
میری دعا ہے کہ ہم سب کا اخلاص، اتحاد اور قربانی ہماری قوم، طلبہ اور آنے والے وقت کی بہتری کا سبب بنے۔ ہم سب مل کر ایک مضبوط اور کامیاب نظام قائم کریں۔
منجانب:
فاروق کامریڈ
سابقہ صدر انھستیزہ یونٹی

سلام میں فاروق کامریڈ آج کے بعد باقاعدہ انستیزیا ڈیپارٹمنٹ کے صدارت سے استعفٰی کا علان کرتا ہوں میرا صدارت صرف اور صرف ا...
20/01/2026

سلام
میں فاروق کامریڈ آج کے بعد باقاعدہ انستیزیا ڈیپارٹمنٹ کے صدارت سے استعفٰی کا علان کرتا ہوں میرا صدارت صرف اور صرف اپنے ڈیپارٹمنٹ اور اپنے ڈیپارٹمنٹ کے سٹوڈنٹس کی خدمت کرنا تھا ۔ میں ان تمام سینئرز جونئیرز اور اپنے دوستوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا تھا اور ہر مشکل حالت میں میرا ساتھ دیا تھا یقیناً آپ سب میرے لیے قابل قدر ہو میرے صدارت کا ٹنیور چونکہ پورا نہیں ہوا لیکن اب میں اپنے جونئیرز کو موقع دینا چاہتا ہوں
آخر میں ایک بار پھر ان تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا انشاء اللہ آئندہ بھی اپنے سٹوڈنٹس کے خدمت کیلیے حاضر ہوں اور ہر مشکل میں اپنے سٹوڈنٹس کے ساتھ کھڑا رہونگا
بہت جلد نگران صدر کا علان کرونگا اور وہ پر امن الیکشن کرا کے انستیزیا ڈیپارٹمنٹ کا نیا صدر مقرر کریگا

سابقہ صدر فاروق کامریڈ

نوٹ ۔ میرے بارے میں جس کا بھی کوئی سوال ہو کوئی تنقید ہو یا کوئی گیلا ہو میں حاضر ہوں انشاء اللّٰہ ۔۔ میں نے آج تک جو بھی کیا کیبنٹ کے مشورے سے اور سٹوڈنٹس کے مفاد میں کیا انشاء اللہ اپنے سٹوڈنٹس کیلیے ہمیشہ جواب دے ہوں ✌️

06/01/2026

صدارت کے پہلے دن ہم نے جو کہاں تھا اللّٰہ کے فضل سے اور سٹوڈنٹس کے سپورٹ سے ہم نے ہر اس مسلے پر بات کی اور حل کرنے کیلئے ہم نے وی سی سے لیکر منسٹر مینا خان آفریدی اور منسٹر شفیع جان اور سی ایم تک وہ بات پہنچائی ہے انشاء اللہ الائیڈ کے مسلے بہت جلد حل ہونگے
صدر فاروق کامریڈ

25/12/2025

اعلان برائے طلبہ

آج الائیڈ کے تمام صدور کی امتحان کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ الائیڈ کے طلبہ فی الحال امتحان نہیں دیں گے۔ اس سے قبل ڈین اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نے بھی واضح طور پر بتایا تھا کہ امتحان 15 جنوری کے بعد منعقد کیا جائے گا اور تمام طلبہ کو گھروں کو جانے کی ہدایت دی گئی تھی۔

اسی ہدایت کے مطابق تمام طلبہ اپنے گھروں کو جا چکے ہیں، جن میں سے اکثر کا تعلق دور دراز علاقوں سے ہے۔

تاہم، اس کے برعکس اب 29 دسمبر کو امتحان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جو پہلے کیے گئے فیصلے اور اعلان کے خلاف ہے۔ اس اچانک تبدیلی کی وجہ سے طلبہ کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ طلبہ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے پر نظرِ ثانی کی جائے۔
انستیزیا یونیٹی صدر
فاروق کامریڈ

17/12/2025

صدر صیب 🌹♥️

Address

Gomal University Gomal University
Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anesthesia Unity Gomal University D I Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share