Govt. College Of Commerce & Management Science Timergara Dir Lower

Govt. College Of Commerce & Management Science Timergara Dir Lower Govt. College Of Commerce & MS Timergara Dir L

25/08/2026
25/08/2026

عشرۂ سیرت النبی ﷺ کے سلسلے میں پروقار سیرت کانفرنس
دیر پائیں، 24 اگست 2026ء:
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ سائنسز دیر پائیں میں عشرۂ سیرت النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک پروقار سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا مقصد طلبہ و طالبات کو حیاتِ طیبہ ﷺ کے مختلف روشن پہلوؤں سے روشناس کرانا اور سیرتِ رسول ﷺ کو عملی زندگی میں اپنانے کی ترغیب دینا تھا۔ ایسے سیرت پروگراموں میں سیرتِ طیبہ ﷺ کے اخلاقی، معاشرتی اور عملی پہلوؤں کو اجاگر کرنا نوجوان نسل کی فکری و اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ بعد ازاں طلبہ نے حضور اکرم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔ اس کے بعد طلبہ و طالبات نے اردو اور انگریزی زبانوں میں تقاریر پیش کیں، جن میں سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں، بالخصوص رواداری، عدل و انصاف، نظم و ضبط، انسانیت کے ساتھ حسنِ سلوک، ملک و قوم سے محبت اور برداشت جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی گئی۔
کانفرنس سے ممتاز مذہبی اسکالر اور معروف علمی شخصیت ڈاکٹر الشیخ پروفیسر عنایت اللہ اصلاحی نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں محمد الرسول اللہ ﷺ کی زندگی کا گہرائی سے مطالعہ کرنا چاہیے اور آپ ﷺ کی سیرت کے روشن اصولوں کو اپنی اپنی فیلڈ، اپنے شعبے اور زندگی کے ہر میدان میں عملی طور پر نافذ کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق موجودہ دور کے بحرانوں سے نکلنے کے لیے سیرتِ رسول ﷺ سے رہنمائی حاصل کرنا ناگزیر ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر عنایت اللہ اصلاحی نے طلبہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ایک منظم انداز سے سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور انہیں الحاد اور انکارِ حدیث کی طرف مائل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قرآنِ مجید ہمارے لیے سرچشمۂ ہدایت ہے جبکہ حدیثِ رسول ﷺ قرآنِ مجید کی تشریح و توضیح ہے؛ اس لیے قرآن و حدیث دونوں کا مطالعہ اور فہم ضروری ہے۔
انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ قرآنِ مجید کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ اپنے پیارے نبی حضرت محمد الرسول اللہ ﷺ کی سیرتِ مبارکہ کا بھی مطالعہ کریں، اسے سمجھیں اور اپنی عملی زندگی میں نافذ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاملات، معیشت، طرزِ حکومت، نظامِ عدل اور معاشرتی زندگی سمیت ہر شعبے میں اسوۂ حسنۂ رسول اللہ ﷺ ہمارے لیے بہترین رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
پروگرام کے اختتام پر کالج کے پرنسپل پروفیسر بخت منیر صاحب آبادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت النبی ﷺ پر گفتگو کرنا اور نعتیں پیش کرنا اپنی جگہ محبت و عقیدت کا اظہار ہے، لیکن حقیقی محبتِ رسول ﷺ یہ ہے کہ ہم آپ ﷺ کی حیاتِ طیبہ کو سمجھیں اور آپ ﷺ کے اسوۂ حسنہ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی زندگی ہمارے لیے انفرادی اور اجتماعی دونوں حیثیتوں سے بہترین نمونہ ہے۔ ہمیں جہاں بھی کام کرنے کا موقع ملے، اپنے فرائض پوری ایمانداری، محنت اور دیانت داری کے ساتھ ادا کرنے چاہئیں اور اپنے کردار و عمل سے سیرتِ رسول ﷺ کی حقیقی ترجمانی کرنی چاہیے۔ محض اچھی باتیں کرنا کافی نہیں؛ اصل کامیابی اس وقت حاصل ہوگی جب ہم سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ کرنے کے بعد آپ ﷺ کے ارشادات اور عملی نمونے کو اپنی زندگی میں نافذ کریں۔
پروفیسر بخت منیر صاحب ابادی نے کہا کہ ہمیں رسول اللہ ﷺ کی زندگی کا مطالعہ بحیثیت حکمران، بحیثیت جج، بحیثیت سپہ سالار، بحیثیت معلم، بحیثیت شاگرد، بحیثیت پڑوسی اور بحیثیت والد الغرض مختلف حیثیتوں سے کرنا چاہیے اور ہر میدان میں آپ ﷺ کے اسوۂ حسنہ سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔ تب ہی ہم حقیقی معنوں میں یہ دعویٰ کر سکتے ہیں کہ ہم سیرتِ محمد الرسول اللہ ﷺ کو اپنی زندگی میں فالو کر رہے ہیں۔
پروگرام کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس کے علاوہ اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ وہ ہمیں محمد الرسول اللہ ﷺ کی سیرت کو صحیح معنوں میں سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور اسے اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی میں نافذ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
یوں یہ بابرکت اور فکر انگیز سیرت کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ اس پروگرام کا خاکہ اور مکمل پروگرام انگریزی ادب کے ماہر استاد پروفیسر سعید شاہ صاحب نے ترتیب دیا اور پروگرام کی تیاری و تنظیم میں اہم کردار ادا کیا۔

19/08/2026

پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس ای د مینجمنٹ سائنسز ولییء خزانہ جناب پروفیسر بخت منیر صاحب میٹرک پاس طلبہ کو پیغام

13/08/2026

ڈیمو/انٹرویو درج ذیل شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا:
مقام: گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز، تالاش، دیر لوئر
تاریخ: 15-08-2026
وقت: صبح 10:00 بجے
مقام کی تفصیل: تالاش شمشی خان
اہم شرائط و ہدایات:
تمام شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواران اپنے تمام اصل تعلیمی و دیگر متعلقہ دستاویزات لازماً ہمراہ لائیں۔ اصل دستاویزات کے ساتھ دو مکمل سیٹ فوٹو کاپیاں بھی لانا ضروری ہیں، جن میں شامل تمام فوٹو کاپیاں مجاز گزٹیڈ آفیسر سے تصدیق شدہ ہونی چاہئے
پرنسپل
گورنمنٹ کالج اف کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسیز تمرگرہ دیر لوئر

13/08/2026

گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز منڈہ روڈ ولییء کنڈو تیمرگرہ میں داخلے جاری ہیں

پنجکوڑہ نیوز کے ایڈمن و صحافی عبد اللہ مدنی کا گورنمنٹ کالج آف مینیجمنٹ سائنسز ولی کنڈو کا دورہآج پنجکوڑہ نیوز کے ایڈمن ...
11/08/2026

پنجکوڑہ نیوز کے ایڈمن و صحافی عبد اللہ مدنی کا گورنمنٹ کالج آف مینیجمنٹ سائنسز ولی کنڈو کا دورہ
آج پنجکوڑہ نیوز کے ایڈمن و صحافی عبد اللہ مدنی نے گورنمنٹ کالج آف مینیجمنٹ سائنسز ولی کنڈو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ادارے کے پرنسپل پروفیسر بخت منیر صاحب آبادی نے انہیں ادارے آمد پر خوش آمدید کہا۔
اسلامک ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین مولانا مفتی ڈاکٹر عنایت اللہ اصلاحی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ میزبان کی جانب سے صحافی عبد اللہ مدنی کو کتاب اور ڈائری کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔
اس موقع پر پرنسپل پروفیسر بخت منیر صاحب آبادی نے ادارے میں جاری داخلہ مہم، طلبہ کو فراہم کی جانے والی تعلیمی و دیگر سہولیات اور ادارے کی مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا اور تفصیلی انٹرویو بھی دیا۔

06/05/2026

6 مئ 2026 کواج گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسز تیمرگرہ دیر پائین کی ماہانہ جائزہ سٹاف میٹنگ منعقد ہوا جس میں پچھلے ماہ کیلے بنائے گئے منصوبہ بندی پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا اور ماہ مئ کیلے منصوبہ بندی کی گئی ۔میٹینگ کا آغاز تلاوت کلام پاک اور اختتام دعا سے ہوا۔

31/03/2026

30 مارچ 2026۔ گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسز تیمرگرہ دیر پائین کے سٹاف ممبران کی میٹنگ پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسز تیمرگرہ دیر پائین کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔جس میں پچھلے ماہ کے احداف کا جائزہ لیا گیا اور ماہ اپریل کیلے منصوبہ بندی کی گئی ۔

Address

Dir Lower
Dir Lower

Telephone

+923016007247

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt. College Of Commerce & Management Science Timergara Dir Lower posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Govt. College Of Commerce & Management Science Timergara Dir Lower:

Shortcuts

Share