GCW AYUB Research Faisalabad

GCW AYUB Research Faisalabad Government College for Women AYUB Research Faisalabad

02/05/2025
22/04/2025
OHM's law, V=IR, relation of volt, ampere and ohm
02/01/2024

OHM's law, V=IR, relation of volt, ampere and ohm

01/01/2024

پبلک سروس مسیج!!!

اس پوسٹ میں سانپ کے کاٹنے سے متعلق عام سوالات پر بات کریں گے جو لوگ پوچھتے ہیں اور عوام کے لیے اسکا جاننا ضروری ہے ۔
اپنے تمام دوست احباب کے ساتھ ضرور شیر کریں۔یہ بنیادی معلومات ہیں۔جزاك الله

سانپ کے ڈسنے کے دوران موت کی ایک اہم وجہ سانپ کا خوف ہے اس لیے اس خوف کی کیفیت کو دور کرنا ضروری ہوتا ہے۔بنیادی باتیں!
1-تمام سانپ زہریلے نہیں ہوتے۔
2-زہریلے سانپوں میں بھی کاٹتے وقت زہر کی پوری مقدار نہیں ہوتی ہے مطلب ضروری نہیں کہ وہ زہر سے بھرے ہوں۔ 3-زہر سے بھرا زہریلا سانپ کاٹتے وقت ضروری نہیں کے انسان میں مکمل طور پر زہر منتقل کرسکے .
یہ چیزیں سانپ سے ڈسے شخص کو بتائیں تاکہ وہ تسلی میں رہے۔

پاکستان میں پاۓ جانے والے زہریلے سانپ کوبرا، کریٹ اور وائپر سانپ ہیں۔
زہریلے سانپوں میں کاٹنے کی خاص علامت صرف دو نشانات ہیں جبکہ غیر زہریلے سانپوں میں آدھے دائرے کی شکل میں کٸ نشان ہوتے ہیں۔
زہریلے سانپ کے کاٹنے کے علامات
● کاٹنے والی جگہ پر دو نشانات
●کاٹنے والی سائڈ پر سوجن کا بڑھ جانا
●آنکھیں کھولنے میں دشواری
●سانس لینے میں دشواری
●جسم پر نیلے دھبے پڑھ جانا
اکثر یہ علامات آدھے گھنٹے سے گھنٹے تک ظاہر ہونا شروع ہوتے ہیں.

زیادہ تر ہسپتال حتیٰ کہ ٹی ایچ کیو(THQ) اور ڈی ایچ کیو (DHQ) میں سانپ کے زہر کا ٹیکہ ہوتا ہے۔ اس زہر کے ٹیکے (Antvenome)کو پولی ویلنٹ کہا جاتا ہے کیونکہ یہ سانپوں کے ہر قسم کے زہر کا علاج کر سکتا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ جب بھی کسی کو سانپ کاٹتا ہے تو ان بنیادی ہدایات پر عمل کریں
1. کاٹنے کے جگہ سے اوپر ایک رسی یا کپڑے سے باندھ دیں۔ یہ زہر کے پھیلاؤ کو روکے گا,لیکن بہت سختی نہیں۔اتنی کے ایک انگلی کے گزرنے کی گنجاٸش رہے۔اگر پٹی بہت کس کر باندھی گٸ ہے تو عین ممکن ہے کہ سانپ کے زہر سے وہ ٹشو ڈیڈ ہو جائیں اور السر بن جائے جس سے وہ حصہ بعد میں کاٹنا پڑے گا ۔
2. اس حصے کو زیادہ حرکت نہ دیں کیونکہ حرکت سے خون کی گردش میں اضافہ ہوگا اور زہر خون کے ساتھ باقی جسم میں پھیل جائے گا۔
3. زخم کو صاف پانی سے دھو لیں۔
4.. زخم کی جگہ کو کٹ یا چیرا نہ لگاٸیں
5. زخم کی جگہ کو نہ چوسیں۔جو لوگ بضد ہیں کہ چوس کر زہر نکالا جا سکتا ہے تو انکے لیے مثال کے طور پر اگر انکو زہر کا ٹیکہ لگا دیا جائے تو کیا کوٸ اسے چوس کر نکال سکتا ہے؟؟
ظاہر سی بات ہے کہ نہیں ۔تو ایسے ہی سانپ کے زہر کو بھی چوس کر نہیں نکالا جا سکتا ۔ایسا صرف فلموں میں ہوتا ہے , حقیقت میں نہیں ۔
6. زخم کی جگہ پر برف نہ لگائیں۔

جتنی جلدی آپ ہسپتال جائیں گے، اور جتنی جلدی زہر کےخلاف انجیکشن لگے گا،اتنا ہی صحت یابی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
ٹوٹکوں میں وقت ضاٸع کرنا مطلب مریض کی جان کے ساتھ کھیلنا ہے۔
اللہ ھم سب کوٸ ایسی آزماٸش اور
مصیبتوں سے بچاۓ۔آمین

Copied

Address

Govt College For AYUB Research Faisalabad
Faisalabad
3800

Telephone

+92412650202

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GCW AYUB Research Faisalabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share