Chenab Club Faisalabad Elections

Chenab Club Faisalabad Elections Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Chenab Club Faisalabad Elections, CLUB ROAD, FAISALABAD., Faisalabad.

Since 2015, this page is dedicated for Annual Election of Chenab Club Faisalabad Pakistan

Chenab Club is the 3rd largest + oldest Gentleman Club of Pakistan after Karachi Gymkhana and Lahore Gymkhana

Chenab Club was established in 1910 by British Raj.

1st Candidate for Executive Member Chenab Club Election 2026 - Rana Haider Nawaz;Friends of Rana Haider Nawaz have start...
20/02/2026

1st Candidate for Executive Member Chenab Club Election 2026 - Rana Haider Nawaz;

Friends of Rana Haider Nawaz have started his election campaign for the upcoming Chenab Club Elction 2026.

Leader of Arain Baradr Chenab Club Mian Muhammad Naeem (Incumbent Executive Member), Ch Ghulam Mustafa Yasin, Malik Arif Ehsan, Mian Shahzad Siddique and others were also present on this occasion.

چناب کلب الیکشن 2026 کے پہلے امیدوار ایگزیکٹو ممبر رانا حیدر نواز

رانا حیدر نواز کے دوستوں نے ان کی الیکشن مہم برائے ایگزیکٹو ممبر چناب کلب کا آغاز کر دیا ہے۔

چناب کلب کی ارائیں برادری کے سرکردہ رہنما میاں محمد نعیم( موجودہ ایگزیکٹو ممبر)، چوہدری غلام مصطفٰی یاسین، ملک عارف احسان، میاں شہزاد صدیق و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

چناب کلب فیصل آباد الیکشن 2025ء رزلٹ - بڑا اپ سیٹ! محترمہ عبیرہ حلیم صاحبہ سیکرٹری منتخب، شکیل انوربد ترین شکست سے دوچار...
28/11/2025

چناب کلب فیصل آباد الیکشن 2025ء رزلٹ - بڑا اپ سیٹ!
محترمہ عبیرہ حلیم صاحبہ سیکرٹری منتخب، شکیل انوربد ترین شکست سے دوچار

چناب کلب فیصل آباد کے سالانہ الیکشن 2025ء میں سب سے زیادہ ووٹ لے کر آزاد امیدوار ڈاکٹر عبیرہ حلیم ملک صاحبہ آنریری سیکرٹری منتخب، تمام تر جوڑ توڑ کے باوجود سابق سیکرٹری اصغر علی کے حمایت یافتہ گریٹر الائنس کے شکیل انور سیکرٹری منتخب نہ ہوسکے۔

دوسرے نمبر پہ میاں نعیم احمد رہے جو ممبر ایگزیکٹو کمیٹی منتخب ہوئے۔ دیگر ممبران ایگزیکٹو میں شیخ مزمل سلیم، شیخ خرم شفیق اور میاں شکیل کامیاب رہے۔

ناکام رہنے والے امیدواران میں نعیم عزیز سندھو، مظہر نسیم ورک، رومانہ صلاح الدین چیمہ، ڈاکٹر دل آویز مجاہد اور رانا منیر احمد شامل۔

سیکرٹری کلب بننے کا خواب دیکھنے والے امیدوار شکیل انور کو معزز ممبران نے مسترد کر دیا۔ محترمہ عبیرہ حلیم صاحبہ کو کلب ممبران نے کسی بھی ذات برادری، گروپ، الائنس سے بالاتر ہوکر والہانہ ووٹ دئیے اور جیت سے ہمکنار کیا۔

شکیل انور کی آنریری سیکرٹری کے عہدے پہ یہ دوسری شکست ہے۔ اس سے قبل چودہ سال پہلے 2011ء میں چوہدری عامر عزیز نے بھی شکیل انور کو سیکرٹری کی سیٹ پہ 513 ووٹوں کی لیڈ سے ہرا دیا تھا۔

چناب گروپ (جٹ برادری) کے دونوں امیدواران نعیم عزیز سندھو اور مظہر نسیم ورک شکست سے دوچار ہو گئے۔

مظہر نسیم ورک 35 سال پرانے سینئر ترین ممبرتھے اور تمام امیدواران میں عمر رسیدہ ترین بھی تھے ۔ انہوں نے اپنی 70 سالہ زندگی کا پہلی دفعہ کوئی انتخاب لڑا تاہم ایگزیکٹو ممبر کا الیکشن بھی ہار گئے۔

ایگزیکٹو کمیٹی کے 4 منتخب اور 4 نامزد اراکین میں اب جٹ برادری کا کوئی نمائندہ موجود نہیں ہے۔

2002ء سے ڈائریکٹ سیکرٹری کا الیکشن شروع ہوا۔ اب تک 24سال میں 6 راجپوت (رائے واجد علی ملا کر)، 6 ارائیں، 5 چنیوٹی شیخ، 2 ملک، 2 جالندھری شیخ،1 سید،1 لوکل شیخ اور صرف 1 جٹ آنریری سیکرٹری بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 سال میں 14 بار بزنس مین، 7 بار ڈاکٹرز، 2 بار سرکاری افیسرز اور 1 بار وکیل آنریری سیکرٹری کے عہدے پہ براجمان ہو سکے ہیں۔

2004 میں منتخب ہونے والے ملک نوید ایزد کے بعد ملک برادری سے ہی ڈاکٹر عبیرہ اب 21 سال بعد 2025ء میں منتخب ہوئی ہیں۔

محترمہ عبیرہ ملک کا تعلق شہر فیصل آباد کے ایک معروف سیاسی و سماجی خاندان سے ہے۔ ان کے والد تحریک انصاف کے مقامی رہنما جناب حلیم اسلم ملک ہیں۔ حلیم اسلم ملک پیپلز پارٹی سے کافی عرصہ وابستہ رہے اور PPP کے پلیٹ فارم سے 2002ء اور 2008ء میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑ چکے ہیں۔

محترمہ عبیرہ ملک کے بھائی حنظلہ حلیم ملک بھی چناب کلب کی سیاست میں بہت فعال ہیں۔ حنظلہ ملک کو حالیہ سابقہ سیکرٹری اصغر علی نے چند ماہ قبل دسمبر2024ء میں کلب گیٹ پہ ہونے والی ایک لڑائی کے بعد سسپینڈ کر دیا تھا اور تھانہ سول لائن فیصل آباد میں ان کے خلاف FIR بھی درج کروائی تھی۔

تاہم آج وہی حنظلہ حلیم ملک ہی کلب کی سیاست کے کنگ میکر بن کے سامنے آئے ہیں۔ اپنی ہمشیرہ کی جیت میں حنظلہ ملک کے رابطوں اور دھواں دار کمپین نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

دیکھا جو تیر کھا کے کمیں گاہ کی طرفاپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہوگئی! ✨ *CLUB ELECTIONS 2025–26* ✨*Dear Valued Members,*Ple...
20/11/2025

دیکھا جو تیر کھا کے کمیں گاہ کی طرف
اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہوگئی!

✨ *CLUB ELECTIONS 2025–26* ✨

*Dear Valued Members,*

Please note the schedule for Club Elections:

📌Filing of Nomination Papers
*Friday, November 21, 2025*
*6:00 PM – 8:00 PM*

📌Scrutiny of Nomination Papers
*Saturday, November 22, 2025*

📌Withdrawal of Nomination Papers
*Sunday, November 23, 2025*
*Up to 5:00 PM*

📌 Annual General Meeting (AGM)
*Friday, November 28, 2025*
*1:00 PM*

📌 Balloting
*Friday, November 28, 2025*
*3:00 PM – 10:00 PM*

نَصْرٌمِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ🤲🕋تیز ہو تیز ہو جدو جہد تیز ہو ✌️⚖️بریکنگ نیوز! ✌️📣👇فرینڈز گروپ چناب کلب کے چئیرمین پ...
07/10/2025

نَصْرٌمِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ🤲🕋
تیز ہو تیز ہو جدو جہد تیز ہو ✌️⚖️

بریکنگ نیوز! ✌️📣👇

فرینڈز گروپ چناب کلب کے چئیرمین پرویز خالد شیخ نے اپنے گروپ ممبرز کے ہمراہ پروگریسو الائنس کے امیدواران برائے ایگزیکٹو کمیٹی الیکشن 2025ء نعیم عزیز سندھو اور شیخ مزمل سلیم کے اعزاز میں سپورٹ میٹنگ کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر فرینڈز گروپ کے کوآرڈینیٹر حمزہ خالد شیخ نے کہا کہ یہ دونوں امیدواران اعلی اقدار و کردار کے مالک ہیں اور انشاءاللہ کامیاب ہو کے کلب ممبران کی امیدوں پہ پورا اتریں گے۔

Breaking News! ✌️🕋👇

Friends Group Chenab Club Chairman Pervaiz Khalid Sheikh along with his group members organized a support meeting in honor of Progressive Alliance candidates for Executive Committee Election 2025 Naeem Aziz Sindhu and Sheikh Muzammil Saleem.

On this occasion, Hamza Khalid Sheikh, Coordinator of Friends Group, said that these two candidates have high values ​​and character and, God willing, they will be successful and fulfill the expectations of the club members.

سَنَشُدُّ عَضُدَكَ  بِأَخِيك‎ہم تیرے بھائیوں کے ذریعہ سے تیرا ہاتھ مضبوط کریں گے۔۔ (القرآن)بریکنگ نیوز 🤲👍🏻👇مسلم لیگ ن کے...
06/10/2025

سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِأَخِيك
‎ہم تیرے بھائیوں کے ذریعہ سے تیرا ہاتھ مضبوط کریں گے۔۔ (القرآن)

بریکنگ نیوز 🤲👍🏻👇

مسلم لیگ ن کے رہنما، سدا بہار عوامی ایم پی اے PP-115 میاں طاہر جمیل نے اپنے خانوادے بشمول بیرسٹر میاں آفاق طاہر اورچناب کلب ممبرز کے اپنے تمام گروپ سمیت میاں نعیم احمد، انشاءاللہ آنریری سیکرٹری چناب کلب 2025 کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بابائے فیصل آباد چوہدری شیر علی کی قیادت میں میاں نعیم کی جیت واسطے جان لڑا دیں گے۔

Breaking News 👏🏻📣👇

Leader of PML-N, Awami Evergreen MPA PP-115 Mian Tahir Jamil along with his family including Barrister Mian Afaq Tahir and whole Chenab Club Members Group announced full vote and support to Mian Naeem Ahmad, Honorary Secretary Chenab Club 2025. He said that under the leadership of Father of City Faisalabad Chaudhry Sher Ali, we will fight till the last breath for the victory of Mian Naeem.

حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ• "ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہےب...
06/10/2025

حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ
• "ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے

بہت بڑی کامیابی، الحمد للہ! 👇🤲🥇🕋

چناب کلب ڈاکٹرز گروپ کے قائدین میں شامل سرکردہ رہنما، راجپوت برادری کے اہم ترین لیڈر ڈاکٹر رانا ندیم اختر ایم ایس فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے اپنے ساتھیوں سمیت میاں نعیم احمد، انشاءاللہ آنریری سیکرٹری چناب کلب الیکشن 2025ء کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈاکٹر رانا ندیم اختر اور ان کے ساتھیوں کی حمایت کے اعلان نے سارے الیکشن کا پانسہ پلٹ دیا ہے انشاءاللہ

Breaking News Alhamdulillah! 📣👏🏻🏆👇

The leading leader of Chenab Club Doctors Group, A pillar of Rajput Baradri Doctor Rana Nadeem Akhtar MS Faisalabad Institute of Cardialogy (FIC), along with his colleagues, has announced full support for Mian Naeem Ahmed, InshaAllah Honorary Secretary Chenab Club Election 2025. The announcement of the support of Doctor Rana Nadeem Akhtar and his colleagues has turned the tide of the entire election, InshaAllah.

سَنَشُدُّ عَضُدَكَ  بِأَخِيك‎ہم تیرے بھائیوں کے ذریعہ سے تیرا ہاتھ مضبوط کریں گے......... (القرآن)رہنما مسلم لیگ ن سید ع...
05/10/2025

سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِأَخِيك
‎ہم تیرے بھائیوں کے ذریعہ سے تیرا ہاتھ مضبوط کریں گے......... (القرآن)

رہنما مسلم لیگ ن سید علی بلال شاہ صاحب ، ینگ لیڈر سادات گروپ چناب کلب فیصل آباد نے اپنے تمام ساتھیوں سمیت میاں نعیم احمد، انشاءاللہ آنریری سیکرٹری چناب کلب 2025 کی مکمل ووٹ اینڈ سپورٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

چناب کلب کے ینگ ممبرز سید علی بلال شاہ سے بہت زیادہ انسیت رکھتے ہیں اور انہیں اپنا بڑا بھائی مانتے ہیں۔ ان کا یہ اثر و رسوخ بھی میاں نعیم احمد کی جیت میں انتہائی اہم کردار کا حامل ہو گا۔

Leader PMLN Syed Ali Bilal Shah, Young Leader Sadat Group Chenab Club Faisalabad along with his all colleagues; has announced full Vote and Support for Mian Naeem Ahmad, Candidate for Executive Member Chenab Club Election 2025-26

The young members of Chenab Club also have great regard for Syed Ali Bilal Shah Sahib and this influence + deep roots of Shah Sahib will play a vital role in victory of Mian Naeem Ahmed InshaAllah.

‏وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ 💐 وہ اللہ ہی ہے جس کو چاہے عزت دے 💖بریکنگ نیوز! 🤲👍🏻🕋جم گروپ چناب کلب کے قائد شیخ سجاد ریاض نے اپن...
05/10/2025

‏وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ 💐
وہ اللہ ہی ہے جس کو چاہے عزت دے 💖

بریکنگ نیوز! 🤲👍🏻🕋

جم گروپ چناب کلب کے قائد شیخ سجاد ریاض نے اپنے تمام ساتھیوں سمیت میاں نعیم احمد، انشاءاللہ آنریری سیکرٹری چناب کلب 26-2025 کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ میاں نعیم احمد ہمارے جم گروپ کے مستقل ساتھی ہیں۔ انشاءاللہ ان کی جیت کے لیے تن من دھن ایک کر دیں گے۔

Breaking News! 👇🥇🏆

Gym Group Chenab Club leader Sheikh Sajjad Riaz along with all his colleagues announced full vote and support to Mian Naeem Ahmed, InshaAllah Honorary Secretary Chenab Club 2025-26.

He said that Mian Naeem Ahmed is a permanent member of our Gym Group. InshAllah, we will all contribute whole heartedly to his victory as Honorary Secretary.

04/10/2025

نَصْرٌمِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ🤲🕋
تیز ہو تیز ہو جدو جہد تیز ہو ✌️⚖️

بریکنگ نیوز؛ الحمدللہ بہت بڑی اناؤنسمنٹ 🏅👇

کرکٹ کے میدانوں میں انٹرنیشنل لیول پہ فیصل آباد کا جھنڈا گاڑنے والے، عالمی شہرت یافتہ سپن باؤلنگ کے جادوگر،78 سال میں فیصل آباد کے کامیاب ترین قومی کرکٹر سعید اجمل نے میاں نعیم احمد انشاءاللہ آنریری سیکرٹری چناب کلب 2025ء کی بھرپور ووٹ سپورٹ کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایم ایس الائیڈ ہسپتال افضال چیمہ بھی موجود تھے۔

Alhamdulillah Greatest Announcement ✨️ 👇

Saeed Ajmal, the world-renowned Spin Bowling Wizard, the most successful national cricketer of Faisalabad in 78 years, who raised the flag of Faisalabad at the international level in the cricket fields, has announced his full vote support for Mian Naeem Ahmed, InshaAllah, InshaAllah Honorary Secretary Chenab Club 2025. Additional MS Allied Hospital Afzaal Cheema was also present on this occasion.

سَنَشُدُّ عَضُدَكَ  بِأَخِيك‎ہم تیرے بھائیوں کے ذریعہ سے تیرا ہاتھ مضبوط کریں گے۔۔ (القرآن)بریکنگ نیوز 🤲👍🏻👇مسلم لیگ ن کے...
04/10/2025

سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِأَخِيك
‎ہم تیرے بھائیوں کے ذریعہ سے تیرا ہاتھ مضبوط کریں گے۔۔ (القرآن)

بریکنگ نیوز 🤲👍🏻👇

مسلم لیگ ن کے رہنما، عوامی ایم پی اے PP-117 خواجہ رضوان نے چناب کلب ممبرز کے اپنے تمام گروپ سمیت میاں نعیم احمد، انشاءاللہ آنریری سیکرٹری چناب کلب 2025 کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بابائے فیصل آباد چوہدری شیر علی کی قیادت میں میاں نعیم کی جیت واسطے جان لڑا دیں گے۔

Breaking News 👏🏻📣👇

Leader of PML-N, Awami MPA PP-117 Khawaja Rizwan along with his whole Chenab Club Members Group announced full vote and support to Mian Naeem Ahmad, Honorary Secretary Chenab Club 2025. He said that under the leadership of Father of City Faisalabad Chaudhry Sher Ali, we will fight till the last breath for the victory of Mian Naeem.

نَصْرٌمِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ🤲🕋چناب کلب الیکشن 2025ء کی انتخابی مہم کی اب تک سے بڑی خبر 👇شیر پنجاب، فخر فیصل آباد،...
02/10/2025

نَصْرٌمِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ🤲🕋

چناب کلب الیکشن 2025ء کی انتخابی مہم کی اب تک سے بڑی خبر 👇

شیر پنجاب، فخر فیصل آباد،صوبائی صدر مسلم لیگ ن پنجاب، سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رانا ثناءاللہ خان نے چناب کلب الیکشن 2025ء میں میاں نعیم احمد انشاءاللہ آنریری سیکرٹری کی بھرپور ووٹ سپورٹ حمایت کا اعلان کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منسٹر انکلیو اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پہ NA-100 فیصل آباد کے معززین پہ مشتمل ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ میاں نعیم کا آبائی تعلق چونکہ ان کے انتخابی حلقے سے ہے اس وجہ سے بھی انہیں میاں نعیم احمد سے خصوصی انس ہے۔ رانا ثناءاللہ نے مزید بتایا کہ میاں نعیم اور ان کے تمام عِزیزواقارب و بزرگوں نے2018ء اور 2024ء کے الیکشن میں ہمیشہ ان کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں نعیم کا الیکشن ان کا اپنا الیکشن ہے اور میاں نعیم کی کامیابی ان کی کامیابی ہو گی۔ چناب کلب کو نئی منزلوں تک لے جانے کے لیے میاں نعیم احمد کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فیصل آباد میاں ضیاءالرحمن، میاں شیراز صدیق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

The biggest Breaking News so far regarding Chenab Club Election 2025 📣🤲🏆

Lion of Punjab, Pride of Faisalabad, Provincial President Muslim League-N Punjab, Former Federal Interior Minister Senator Rana Sanaullah Khan announced full vote and support for Mian Naeem Ahmed InshaAllah Honorary Secretary in Chenab Club Election 2025.

He said that since Mian Naeem's ancestral relationship is with his electoral constituency, he has a special love bond with Mian Naeem Ahmed. Rana Sanaullah further said that Mian Naeem and all his dear relatives and elders have always supported him in the elections of 2018 and 2024.

He said that Mian Naeem's election is his own election and Mian Naeem's success will be his success. To get new great heights for Chenab Club, he will fully support Mian Naeem Ahmed. On this occasion, General Secretary Muslim League-N Faisalabad Mian Zia-ul-Rehman, Mian Sheeraz Siddique and others were also present.

نَصْرٌمِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ🤲🕋تیز ہو تیز ہو جدو جہد تیز ہو ✌️⚖️بہت بڑی کامیابی، الحمد للہ 👇آل پاکستان مرکزی انجمن...
02/10/2025

نَصْرٌمِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ🤲🕋
تیز ہو تیز ہو جدو جہد تیز ہو ✌️⚖️

بہت بڑی کامیابی، الحمد للہ 👇

آل پاکستان مرکزی انجمن تاجران کے سرپرست اعلی خواجہ شاہد رزاق سکا نے اپنے خانوادے بشمول سابق ایگزیکٹو ممبر چناب کلب خواجہ ارمغان احمد سکا و دیگر ساتھیوں سمیت میاں نعیم احمد، امیدوار ایگزیکٹو ممبر چناب کلب الیکشن 26-2025 ء کی بھرپور ووٹ سپورٹ کا اعلان کر دیا۔

Breaking News, Alhamdulillah 👇

The Cental Chief Patron of All Pakistan Anjuman Anjuman , Khawaja Shahid Razzaq Sikka along with his family including former executive member of Chenab Club, Khwaja Armaghan Ahmad Sikka and other colleagues; announced his full vote and support for Mian Naeem Ahmed, Candidate Executive Member of Chenab Club Election 2025-26.

Address

CLUB ROAD, FAISALABAD.
Faisalabad
38000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chenab Club Faisalabad Elections posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share