Markaz Dawood Al-Islami

Markaz Dawood Al-Islami مرکز داؤد الاسلامی گلی نمبر8 جمیل پارک جج والا روڈ فیصل آباد پاکستان

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب دو آدمی آپس میں ایک دوسرے سے ...
23/08/2026

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب دو آدمی آپس میں ایک دوسرے سے (اللہ کی رضا کے لیے) محبت کرتے ہیں تو ان میں افضل وہ ہوتا ہے جو اپنے ساتھی سے زیادہ محبت رکھتا ہو۔“ صحيح الادب المفرد423

آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں تمہارے بارے میں چھ چیزوں سے ڈرتا ہوں:نادان اور کم عقل لوگوں کی حکومت (امراء کا فاسد ہونا)۔ناحق خون ...
20/08/2026

آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں تمہارے بارے میں چھ چیزوں سے ڈرتا ہوں:
نادان اور کم عقل لوگوں کی حکومت (امراء کا فاسد ہونا)۔
ناحق خون بہانا یا خون کو ہلکا سمجھنا۔
فیصلے (عدل اور منصبِ قضا) کی خرید و فروخت یعنی رشوت لینا۔
رشتہ داروں سے قطع رحمی کرنا (نافرمانی اور تعلق توڑنا)۔
ایسے نوجوان (یا لوگ) جو قرآن کو (صرف) باجے اور گانے کی آواز (مزامیر) کی طرح بنالیں (یعنی تدبر کی بجائے محض خوش الحانی اور گانے کی طرح پڑھیں)۔
پولیس اور ظالم حکمرانوں کے کارندوں (شرط) کی کثرت۔“
صحیح الجامع 2160

20/08/2026
حضرت سفیان بن عبداللہ الثقفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:  میں نے عرض کیا: "یا رسول اللہﷺ! آپ کو میرے لیے سب سے زیادہ خوف کس چ...
19/08/2026

حضرت سفیان بن عبداللہ الثقفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا:
"یا رسول اللہﷺ! آپ کو میرے لیے سب سے زیادہ خوف کس چیز کا ہے؟ ”تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبانِ مبارک کو پکڑا اور فرمایا:
”اس (زبان) کا۔“
صحیح الترغیب والترھیب 2862

حضرت سفیان بن عبداللہ الثقفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:  میں نے عرض کیا: "یا رسول اللہ! آپ کو میرے لیے سب سے زیادہ خوف کس چی...
18/08/2026

حضرت سفیان بن عبداللہ الثقفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا:
"یا رسول اللہ! آپ کو میرے لیے سب سے زیادہ خوف کس چیز کا ہے؟ ”تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبانِ مبارک کو پکڑا اور فرمایا:
”اس (زبان) کا۔“
صحیح الترغیب والترھیب 2862

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺے فرمایا: ”مجھے تمہارے حق میں سب سے زیادہ ڈر اس آدمی سے ہے جو قرآن م...
17/08/2026

سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺے فرمایا:
”مجھے تمہارے حق میں سب سے زیادہ ڈر اس آدمی سے ہے جو قرآن مجید پڑھے گا، جب اس کی آواز کے حسن کا چرچہ ہو جائے گا، تو اسے اسلام کا پشت پناہ سمجھا جائے گا، (لیکن حقیقت حال یہ ہو گی کہ) وہ اسلام سے عاری ہو گا، اسے پشت کے پیچھے پھینک دے گا، اپنے پڑوسی پر تلوار اٹھائے گا اور اس پر شرک کا الزام دھرے گا۔“ میں نے کہا: اے اللہ کے نبی! ان دونوں میں شرک کے قریب تر کون ہو گا، الزام لگانے والا یا جس پر الزام لگایا جائے؟ آپ ﷺ نے فرمایا:
”الزام لگانے والا۔“
سلسلۃ الصحیحۃ: 133

Address

Jameel Park, Juj Wala Road
Faisalabad
38000

Telephone

+923236654922

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Markaz Dawood Al-Islami posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Markaz Dawood Al-Islami:

Shortcuts

Share