Department of Examinations Government College University, Faisalabad

Website

Department of Examinations Government College University, Faisalabad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Department of Examinations Government College University, Faisalabad, College & University, Faisalabad.

The office of the Controller of Examinations guards the standards of quality in the conduct of Examination at Under Graduate, Graduate and Postgraduate levels, while enforcing rules and regulations of Semester Examinations

13/10/2026
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں نئے طلبہ کے لیے اورینٹیشن سیشن کا انعقاد.فیصل آباد: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آبا...
12/10/2026

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں نئے طلبہ کے لیے اورینٹیشن سیشن کا انعقاد.
فیصل آباد: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے نیو کیمپس میں قائداعظم آڈیٹوریم میں نئے داخل ہونے والے بی ایس طلبہ کے لیے اورینٹیشن سیشن منعقد ہوا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤفِ اعظم نے کی۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد اسرار چوہدری بھی موجود تھے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤفِ اعظم نے طلبہ کو تعلیمی ترقی، کردار سازی اور پیشہ ورانہ تربیت کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے نظم و ضبط، دیانت داری اور محنت اپنانے پر زور دیا۔ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد اسرار چوہدری نے طلبہ کو یونیورسٹی کے امتحانی قواعد و ضوابط، امتحانی طریقۂ کار اور تعلیمی پالیسیوں کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔
سیشن کا مقصد نئے طلبہ کو یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول اور امتحانی نظام سے روشناس کرانا تھا۔

بہار 2026ء کے نتائج بروقت جاری کرنے پر کنٹرولر امتحانات کو خراجِ تحسین۔فیصل آباد: الحاق شدہ کالجز کے نمائندگان نے کنٹرول...
08/10/2026

بہار 2026ء کے نتائج بروقت جاری کرنے پر کنٹرولر امتحانات کو خراجِ تحسین۔

فیصل آباد: الحاق شدہ کالجز کے نمائندگان نے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد اسرار چوہدری سے ملاقات کی اور وائس چانسلر GCUF پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم کی مثالی سرپرستی، رہنمائی اور تعلیمی و انتظامی وژن کو سراہتے ہوئے بہار 2026ء کے نتائج بروقت جاری کرنے پر کنٹرولر امتحانات اور ان کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
نمائندگان نے ڈاکٹر محمد اسرار چوہدری کی مؤثر قیادت، مسلسل نگرانی اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بروقت نتائج کے ساتھ ڈگریوں اور ڈی ایم سیز کے اجراء کو طلبہ کے لیے انتہائی قابلِ تحسین اقدام قرار دیا۔
کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد اسرار چوہدری نے نمائندگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر کی رہنمائی میں طلبہ کو شفاف، مؤثر اور بروقت امتحانی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس/ سائنس/ کامرس دوسرا سالانہ امتحان 2026 کی رولنمبر سلپس جاری کر دی تمام...
07/10/2026

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس/ سائنس/ کامرس دوسرا سالانہ امتحان 2026 کی رولنمبر سلپس جاری کر دی تمام پرائیویٹ طلباء سٹوڈنٹ پورٹل https://pvtstd.gcuf.edu.pk/login.php سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں جبکہ کالجز کے طلباء اپنے متعلقہ کالج سے سلپس حاصل کر سکتے ہیں۔
یاد رہے مورخہ 3 نومبر 2026 سے امتحانات شروع ہو رہے ہیں

فیصل آباد: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے  اے ڈی اے، اے ڈی ایس اور اے ڈی سی کےدوسرے سالانہ امتحانات 2026ء کی  (Tent...
07/10/2026

فیصل آباد: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے اے ڈی اے، اے ڈی ایس اور اے ڈی سی کےدوسرے سالانہ امتحانات 2026ء کی (Tentative Date Sheet)جاری کر دی ہے۔ امتحانات 03 نومبر 2026ء سے شروع ہوں گے۔
طلبہ کی رول نمبر سلپس جلد ہی طالب علم پورٹل پر جاری کر دی جائیں گی۔
کنٹرولر امتحانات
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد

📢 اہم اعلانتمام الحاق شدہ سرکاری و نجی کالجز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کورس انرولمنٹ کی آخری تاریخ 09 اکتوبر 2026ء مقرر ہے۔...
06/10/2026

📢 اہم اعلان
تمام الحاق شدہ سرکاری و نجی کالجز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کورس انرولمنٹ کی آخری تاریخ 09 اکتوبر 2026ء مقرر ہے۔
تمام متعلقہ کالجز مقررہ تاریخ تک اپنے طلبہ کی کورس انرولمنٹ مکمل کروانا یقینی بنائیں۔
⚠️ 09 اکتوبر 2026ء کے بعد تاریخ میں مزید کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔

کنٹرولر امتحانات
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد.

*قلیل مدت میں بہار 2026ء کے دوسرے سمسٹر کے نتائج مکمل، 27,291 طلبہ کے نتائج جاری، 22,702 کامیاب . بہار 2026ء کے تمام سمس...
05/10/2026

*قلیل مدت میں بہار 2026ء کے دوسرے سمسٹر کے نتائج مکمل، 27,291 طلبہ کے نتائج جاری، 22,702 کامیاب . بہار 2026ء کے تمام سمسٹروں کے نتائج مکمل، ڈاکٹر محمد اسرار چوہدری کی مؤثر نگرانی میں اہم امتحانی سنگِ میل*
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی): گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے قلیل مدت میں بہار 2026ء کے تمام سمسٹروں کے نتائج مکمل کرتے ہوئے دوسرے سمسٹر کے نتائج بھی مقررہ وقت پر جاری کر دیے ہیں۔ اس طرح بہار 2026ء کے تمام سمسٹروں کے نتائج کا عمل بروقت مکمل کر لیا گیا ہے۔
جاری کردہ نتائج کے مطابق بی ایس پروگرامز سیشن 2025ء–2029ء، ڈی پی ٹی اور فارمیسی پروگرامز سیشن 2025ء–2030ء کے ساتھ ساتھ دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کے نتائج بھی جاری کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 27,291 طلبہ کے نتائج جاری کیے گئے، جن میں سے 22,702 طلبہ کامیاب جبکہ 4,141 طلبہ ناکام قرار پائے۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری الحاق شدہ کالجز کے بی ایس پروگرامز میں 13,037 طلبہ نے داخلہ لیا، جن میں سے 10,915 کامیاب اور 1,835 ناکام رہے۔ نجی الحاق شدہ کالجز کے بی ایس پروگرامز میں 10,318 طلبہ نے داخلہ لیا، جن میں سے 8,522 کامیاب اور 1,402 ناکام قرار پائے، جبکہ نجی الحاق شدہ کالجز کے ڈی پی ٹی اور فارمیسی پروگرامز میں 1,542 طلبہ نے داخلہ لیا، جن میں سے 1,041 کامیاب اور 453 ناکام رہے۔
اسی طرح دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے تحت سرکاری الحاق شدہ کالجز کے 1,296 طلبہ کے نتائج جاری کیے گئے، جن میں سے 1,126 طلبہ کامیاب اور 147 طلبہ ناکام قرار پائے۔ نجی الحاق شدہ کالجز کے دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں 1,098 طلبہ کے نتائج جاری کیے گئے، جن میں سے 763 طلبہ کامیاب اور 304 طلبہ ناکام رہے۔
اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد اسرار چوہدری نے امتحانی عملے کے ہمراہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم سے نتائج کے گزٹ پر دستخط کروائے۔ وائس چانسلر نے بہار 2026ء کے تمام سمسٹروں کے نتائج مقررہ وقت میں مکمل ہونے پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد اسرار چوہدری اور پوری امتحانی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی محنت، مؤثر نگرانی، بروقت پیروی اور پیشہ ورانہ کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا۔
وائس چانسلر نے اس امر پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ امتحانی عملے نے باہمی تعاون اور مربوط انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے نتائج کی تیاری اور اعلان کا عمل بروقت مکمل کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد اسرار چوہدری نے امتحانی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بروقت نتائج کا اجراء پوری ٹیم کی مسلسل محنت، باہمی تعاون اور ذمہ دارانہ اندازِ کار کا نتیجہ ہے۔

📢 اہم اعلان | کورس انرولمنٹ کی آخری تاریخ میں توسیع اے ڈی پی، بی ایس اور بی ایس بریجنگ پروگرامز کے سرکاری و نجی الحاق شد...
01/10/2026

📢 اہم اعلان | کورس انرولمنٹ کی آخری تاریخ میں توسیع
اے ڈی پی، بی ایس اور بی ایس بریجنگ پروگرامز کے سرکاری و نجی الحاق شدہ کالجز کے لیے کورس انرولمنٹ کی آخری تاریخ 09 اکتوبر 2026ء تک بڑھا دی گئی ہے۔
تمام متعلقہ کالجز مقررہ تاریخ تک اپنی کورس انرولمنٹ مکمل کر لیں۔

📢 اہم اطلاع برائے تمام الحاق شدہ کالجزفال سمسٹر 2026-27 کے لیے کورسز کے اندراج کی آخری تاریخ کل، 30 ستمبر 2026 ہے۔تمام م...
29/09/2026

📢 اہم اطلاع برائے تمام الحاق شدہ کالجز
فال سمسٹر 2026-27 کے لیے کورسز کے اندراج کی آخری تاریخ کل، 30 ستمبر 2026 ہے۔
تمام متعلقہ کالجز مقررہ تاریخ تک کورس انرولمنٹ مکمل کرلیں۔

📢 اہم اعلان: فال سمسٹر 2026–27 — بریجنگ سیشن 2025–27 کی فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع
29/09/2026

📢 اہم اعلان: فال سمسٹر 2026–27 — بریجنگ سیشن 2025–27 کی فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع

Address

Faisalabad
37000

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Department of Examinations Government College University, Faisalabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share