Al Noor Public High School Daboori Orakzai

  • Home
  • Al Noor Public High School Daboori Orakzai
Call Contact the university

Al Noor Public High School Daboori Orakzai School, College information, Admissions, questions answers,

04/09/2026
الحمدللہبروز منگل بتاریخ 1 ستمبر 2026 کو ڈبوری ماڈل سکول اینڈ کالج ڈبوری اورکزئی میں AFAQ کے تعاون سے ٹیچرز ٹریننگ سیشن ...
04/09/2026

الحمدللہ
بروز منگل بتاریخ 1 ستمبر 2026 کو ڈبوری ماڈل سکول اینڈ کالج ڈبوری اورکزئی میں AFAQ کے تعاون سے ٹیچرز ٹریننگ سیشن کا کامیابی سے انعقاد ہوا-
اس ٹریننگ کا مقصد اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں کو نکھارنا اور کلاس روم پریکٹسز کو بہتر بنانا تھا. اس بہترین اقدام پر ہم AFAQ کی پوری ٹیم کا خاص طور پر
Adnan Amin sb
Fida Hayat sb
Haroon Rashid sb
AL-Qalam Model school teachers
کا شکریہ ادا کرتے ہیں.
ہمیں امید ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے اورکزئی کے تعلیمی معیار میں مزید بہتری آئے گی.
Training Model school

ڈابوری ماڈل سکول اور کالج ڈابوری اورکزئی میں والدین اور اساتذہ کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء کی تعلیمی پیش رف...
16/08/2026

ڈابوری ماڈل سکول اور کالج ڈابوری اورکزئی میں والدین اور اساتذہ کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء کی تعلیمی پیش رفت، کردار سازی اور مستقبل کے اہداف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ کا مقصد والدین اور اساتذہ کے درمیان تعاون کو بڑھانا تھا تاکہ طلباء کی بہتری کو یقینی بنایا جا سکے،

اس طرح کی میٹنگز طلباء کی تعلیمی، اجتماعی اور نفسیاتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ والدین اور اساتذہ کے درمیان تعاون سے طلباء کی محنت، نظم و ضبط اور رویے میں بہتری آتی ہے، جو ان کی تعلیمی کارکردگی پر مثبت اثر ڈالتی ہے.

*🐐 عید الاضحیٰ مبارک!*ڈبوری ماڈل سکول اینڈ کالج، ڈبوری اورکزئی کی جانب سے تمام طلباء ، والدین اور سرپرستوں کو عید الاضحی...
25/05/2026

*🐐 عید الاضحیٰ مبارک!*

ڈبوری ماڈل سکول اینڈ کالج، ڈبوری اورکزئی کی جانب سے تمام طلباء ، والدین اور سرپرستوں کو عید الاضحیٰ کے بابرکت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

*سکول کی چھٹیوں کا اعلان:*
🔴 *بند*: 23 مئی 2026 بروز ہفتہ
🟢 *دوبارہ کھلے گا*: 1 جون 2026 بروز پیر

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کو امن، خوشی، صحت اور برکتوں سے نوازے۔
*شکریہ*

24/05/2026

*الحمدللہ! سمبوگ، کلایہ، گودر اور زیڑہ چلڈرن پارک کا یادگار سٹڈی ٹور* 🌄📚

*الحمدللہ! سمبوگ، کلایہ، گودر اور زیڑہ چلڈرن پارک کا یادگار سٹڈی ٹور* 🌄📚ڈبوری ماڈل سکول اینڈ کالج، کلاس نہم کے طلبہ نے ا...
24/05/2026

*الحمدللہ! سمبوگ، کلایہ، گودر اور زیڑہ چلڈرن پارک کا یادگار سٹڈی ٹور* 🌄📚

ڈبوری ماڈل سکول اینڈ کالج، کلاس نہم کے طلبہ نے اورکزئی کے خوبصورت علاقوں _سمبوگ، کلایہ، گودر اور زیڑہ چلڈرن پارک_ کا ایک کامیاب سٹڈی ٹور مکمل کیا۔

اس ٹور کا مقصد صرف سیر و تفریح نہیں، بلکہ اپنے علاقے کی تاریخ، ثقافت اور قدرتی خوبصورتی کو قریب سے دیکھنا اور سمجھنا تھا۔ طلبہ نے مشاہدے کے ساتھ سوالات کیے، سیکھا اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا جذبہ دکھایا۔

اساتذہ کی رہنمائی اور طلبہ کے جوش و جذبے نے اس ٹور کو تعلیمی اور یادگار بنا دیا۔ ایسی سرگرمیاں کتابی علم کو عملی تجربے میں بدل دیتی ہیں۔

پرنسپل صاحب اور تمام اساتذہ کرام کا دل سے شکریہ جن کی کاوشوں سے یہ ممکن ہوا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں مزید ایسے مواقع عطا فرمائے۔ آمین

_"علم کتابوں سے نکل کر میدان میں آئے تو ہی اصل کامیابی ہے"_

30/04/2026

*شکریہ عمرفاروق صاحب* 🌹
*منجانب: پرنسپل و جملہ سٹاف، ڈبوری ماڈل سکول اینڈ کالج(المعروف النور پبلک ہائی سکول) *

*شکریہ نجیب الرحمن عرف مجبور پښتون صاحب* 🌹*منجانب: پرنسپل و جملہ سٹاف، ڈبوری ماڈل سکول اینڈ کالج(المعروف النور پبلک ہائی...
30/04/2026

*شکریہ نجیب الرحمن عرف مجبور پښتون صاحب* 🌹
*منجانب: پرنسپل و جملہ سٹاف، ڈبوری ماڈل سکول اینڈ کالج(المعروف النور پبلک ہائی سکول) *

*اظہارِ تشکر*ہم *ڈبوری ماڈل سکول اینڈ کالج (المعروف النور پبلک ہائی سکول) ڈبوری اورکزئی* کی انتظامیہ تمام معزز مہمانوں، ...
30/04/2026

*اظہارِ تشکر*

ہم *ڈبوری ماڈل سکول اینڈ کالج (المعروف النور پبلک ہائی سکول) ڈبوری اورکزئی* کی انتظامیہ تمام معزز مہمانوں، خصوصاً مہمانِ خصوصی *جناب نجیب الرحمن اورکزئی عرف مجبور پښتون صاحب*، قابلِ احترام اساتذہ کرام، علمائے کرام اور علاقے کے معزز مشران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی قیمتی مصروفیات میں سے وقت نکال کر ہماری تقریب کو رونق بخشی۔

آپ کی تشریف آوری ہمارے لیے باعثِ فخر، باعثِ حوصلہ اور باعثِ مسرت ہے۔ آپ کی موجودگی نے نہ صرف اس محفل کو چار چاند لگا دیے بلکہ ہمارے اس عزم کو بھی مزید تقویت دی کہ ہم تعلیم و تربیت کے مقدس مشن کو مزید لگن اور محنت سے آگے بڑھائیں گے۔

آپ کی شفقت، محبت اور حوصلہ افزائی ہمارے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے جو ہمیں ہمیشہ آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا رہے گا۔

ہم دُعا گو ہیں کہ آپ کا سایۂ شفقت ہمیشہ ہم پر قائم و دائم رہے اور آپ کی رہنمائی میں یہ ادارہ علم کی نئی منزلیں طے کرتا رہے۔ آمین

*ایک بار پھر تمام مہمانانِ گرامی کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ۔* 🌹

*منجانب: انتظامیہ ڈبوری ماڈل سکول اینڈ کالج، ڈبوری اورکزئی*

30/04/2026

ڈبوری ماڈل سکول اینڈ کالج ڈبوری اورکزئی تقریب تقسیم انعامات

Address


Telephone

+923030609684

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Noor Public High School Daboori Orakzai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Al Noor Public High School Daboori Orakzai:

Shortcuts

  • Want your university to be the top-listed university?

Share