University Literary Society - UOK

  • Home
  • University Literary Society - UOK

University Literary Society - UOK The home for all Literary activities in Kotli University. The Literary Society is for all students o

آہ دس محر الحرام کاٸنات کا مقدس ترین خون پانی کی طرح زمین پر بہایا گیا آل رسولﷺ کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا گیادمشق کے د...
29/08/2020

آہ دس محر الحرام کاٸنات کا مقدس ترین خون پانی کی طرح زمین پر بہایا گیا آل رسولﷺ کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا گیا
دمشق کے دربار میں ان ہونٹوں پر چھڑیاں ماری گٸیں جن کو رسول خدا ﷺ چوما کرتے تھے
بے شک کرب وبلا حق و باطل کا معرکہ تھا اور آل رسول ﷺ نے قربانی پیش کرکے اپنے مقدس خون سے اسلام کے شجر کی آبیاری کی
لاکھوں کڑوڑوں سلام نواسہ رسول ﷺجگر گوشہ بتول امام عالی مقام سیدنا حسین ؓ اور شہداۓ کربلا پر
قاتلین اہلیبیت پر بے شمار لعنت
سلام امام عالی مقام

29/08/2020

مجھ سے بہتر نہ کوئی کرب و بلا سمجھے گا
میں بیک وقت حسینی بھی ہوں, کشمیری بھی

وہاں شبّیر تو , شبّیر کی سنّت ہے یہاں
ظلم قائم ہے , سلامت مری شبّیری بھی
مسعود ساگر

-          اب اُداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں          اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں                       شع...
28/12/2019

-
اب اُداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں
اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں
شعیب بن عزیز
-

پوری دُنیا میں اسپیک فار حُسین ۳ ( تقریری مُقابلے ) کو پہچانے اور 540 اسپیکرز میں سے تقریباً 25 بہترین اور جیتنے والے مُ...
09/10/2019

پوری دُنیا میں اسپیک فار حُسین ۳ ( تقریری مُقابلے ) کو پہچانے اور 540 اسپیکرز میں سے تقریباً 25 بہترین اور جیتنے والے مُقررین کو شارٹ لسٹ کرنے کے بعد گرینڈ فائینل کا میدان سجے گا 12 اکتوبر کو " arena rangooli club dareecha hall " میں جس میں کانٹے دار مُقابلہ دیکھنے کو ملے گا اور جیتنے والے تین خوش نصیبوں کو کربلا کے ریڑن ٹکٹس سے بھی نوازا جائیگا جو صرف ایک " تقریر " کی دوری پر ھے!!!
for hussain 3
# Jinnah ka Pakistan

23/09/2019




09/09/2019
09/09/2019

انسان کو بیدار تو ہو لینے دو
ہرقوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین (رضی اللہ عنہ)

08/09/2019

سلام شہداۓ کرب وبلا
آج بھی یزیدی پہرا ہے فرات کے پانیوں پر
پھر کسی علی اصغر کا خلق پیاس سے تشنا ہوا
پھر یزیدیوں نے کربلا کا رخ کیا
حسین ہیں تنہا اور حر ہے سہما ہوا
ماتمی بستیوں سے اونچے ہوتے ہوۓ بین
جیسے چڑیوں کے بسیروں پہ سانپوں کا حملہ ہوا
ڈاکٹر سید اسد حسین شاہ

Doris Lessing
24/07/2019

Doris Lessing

20/07/2019

سرحدوں پر تناؤ بڑھتا ہے
دیس سے پھر لگاؤ بڑھتا ہے

یاد آتی ہے جب بھی پینسٹھ کی
پہلے زخموں کا گھاؤ بڑھتا ہے

چُننے والے جو اندھے ہوں سارے
ظالموں کا چُناؤ بڑھتا ہے

حکمرانوں کی ٹانگیں کانپتی ہیں
جب جلاؤ گھیراؤ بڑھتا ہے

سیکھ کر تلوے چاٹنے کا ہُنر
چھوٹے لوگوں کا بھاؤ بڑھتا ہے

ساری اوقات کُھلتی جاتی ہے
جیسے جیسے بہاؤ بڑھتا ہے

سچ تو اُتنا اُچھلتا جاتا ہے
سچ پہ جتنا دباؤ بڑھتا ہے

رشتوں میں اب کہاں وہ گرمائش
اب تو بس رکھ رکھاؤ بڑھتا ہے

جس طرف پھُول پھل نہ ہوں باقؔر
اُس طرف کب جھکاؤ بڑھتا ہے

مُـــــــرید بـــــــاقرؔ انصـــــــاری®

14/07/2019

اک آدھ روٹی کے واسطے کیسے کیسے چکر چلا رھا ھُوں
مِرے خُدا ! تُو تو جانتا ھے مَیں جس طرح گھر چلا رھا ھُوں

تُمہارے پیروں سے جو چُھوئے تھے وہ مَیں نے جیبوں میں بھر لیے تھے
طلائی سِکّوں کی جگہ مَیں آج بھی وہ کنکر چلا رھا ھُوں

تُمہی بتاؤ، تمہارے دل پر چلے بھی کیسے مِری محبت ؟
یہ گہرے پانی کی ناؤ ھے اور مَیں سڑک پر چلا رھا ھُوں

اِسی لیے تو مِری غزل کی شراب بِکتی ھے بےتحاشا
یہ مَے کدہ مَیں تُمہاری آنکھوں سے مِل مِلا کر چلا رھا ھُوں

جمال و ثروت کی شاعری پڑھ کے اور کیا روزگار مِلتا ؟
سو ایم اے اُردو میں اوّل آکر بھی آج اُوبر چلا رھا ھُوں

نتیجہ جو بھی ھو جنگ کا لیکن اس حقیقت کی داد تو دو
کہ مَیں قلم کو تمہاری تلوار کے برابر چلا رھا ھُوں

تبھی تو ملّاحوں کا قبیلہ ھُوا ھے میرے لہُو کا پیاسا
یہ سارے کشتی چلانے والے ھیں، مَیں سمندر چلا رھا ھُوں

یہ لوگ یُوں اپنے مسئلوں کے تمام حل مُجھ سے پُوچھتے ھیں
کہ جیسے مَیں آج کل زمیں پر خُدا کا دفتر چلا رھا ھُوں

ھم ایک اُجڑے ھوئے کلیسا میں روز مِلتے ھیں چُھپ چُھپا کر
وہ ایک مندر چلا رھی ھے، مَیں ایک مِنبَر چلا رھا ھُوں

مَیں اپنی فہرستِ دوستاں سے جھٹک رھا ھُوں مُنافقوں کو
یہ سارے ناسور خُود ھی پالے تھے، خود ھی نشتر چلا رھا ھُوں

مُجھے محبت کی سلطنت ورثے میں نہیں، جنگ سے مِلی ھے،
سو مَیں اِسے پچھلے بادشاھوں سے کافی بہتر چلا رھا ھُوں

نہ مَیں پیمبر نہ یہ پیمبر نہ کوئی حُکمِ خدا ھے، فارس !
مَیں بُھوک کے دُکھ سے اپنے بیٹے پہ آپ خنجر چلا رھا ھُوں

رحمان فارس

Ik Aadh Roti K Waastey Kesey Kesey Chakkar Chala Raha Hu’n
Mrey Khuda ! Tu To Jaanta Hey Mai’n Kis Tarah Ghar Chala Raha Hu’n

Tumhaarey Pero’n Sey Jo Chhuey They Wo Mai’n Ney Jebo’n Mei’n Bhar Liey They
T’laai Sikko’n Ki Jag’h Mai’n Aaj Bhi Wo Kankar Chala Raha Hu’n

Tumhi B’taao Tumhaarey Dil Per Chaley Bhi Kesey Mri Muhabbat
Yeh Gehrey Paani Ki Naao Hey Aur Mai’n Sarak Per Chala Raha Hu’n

Isi Liey To Mri Ghazal Ki Sh’raab Bikti Hey Bey-Tahaasha
Yeh May-Kada Mai’n Tumhaari Aankho’n Sey Mil-Mila Ker Chala Raha Hu’n

Jamal-o-Sarwat Ki Shaa’iree Parh K Aur Kya Rozgaar Milta ?
So M.A. Urdu Mei’n Awwal Aa Ker Bhi Aaj Uber Chala Raha Hu’n

Nateeja Jo Bhi Ho Jang Ka Lekin Is Haqeeqat Ki Daad To Do
K Mai’n Qalam Ko Tumhaari Talvaar Key Braabar Chala Raha Hu’n

Tabhi To Mallaaho’n Ka Qabeela Hua Hey Merey Lahoo Ka Pyaasa
Yeh Saarey Kashti Ch’laaney Waaley Hei’n, Mai’n Samundar Chala Raha Hu’n

Yeh Log Yu’n Apney Mas’alo’n Key T’maam Hal Mujh Sey Poochhtey Hei’n
K Jesey Mai’n Aaj Kal Zamee’n Per Khuda Ka Daftar Chala Raha Hu’n

Ham Aik Ujrey Huey Kleesa Mei’n Roz Miltey Hei’n Chhup Chhupaa Ker
Wo Aik Mandir Chala Rahi Hey, Mai’n Aik Mimber Chala Raha Hu’n

Mai’n Apni Fehrist-e-Dostaa’n Sey Jhatak Raha Hu’n Munaafiqo’n Ko
Yeh Saarey Naasoor Khud Hi Paaley They, Khud Hi Nishtar Chala Raha Hu’n

Mujhey Muhabbat Ki Saltanat Virsey Mei’n Nahi’n Jang Sey Mili Hey
So Mai’n Isey Picchley Baadshaaho’n Sey Kaafi Behtar Chala Raha Hu’n

Na Mai’n P’yambar No Yeh P’yambar Na Koi Hukm-e-Khuda Hey, Faris !
Mai’n Bhook Key Dukh Sey Apney Betey Pey Aap Khanjar Chala Raha Hu’n

Rehman Faris

03/07/2019

تُو اِک دِیا ہے ہواؤں سے دُشمنی مت کر
زمیں پہ رہ کے خُداؤں سے دُشمنی مت کر

وگرنہ تُجھ کو یہ سُورج جلا کے رکھ دے گا
درخت کاٹ کے چھاؤں سے دُشمنی مت کر

بہار سے بھی تُو یارانے رکھ مگر اے پُھول
کسی بھی طور خزاؤں سے دُشمنی مت کر

تُو آسمانی بلاؤں سے ڈر نہ ڈر بےشک
مگر زمینی بلاؤں سے دُشمنی مت کر

تمہارے جیسوں کی لاشیں سڑک پہ ملتی ہیں
اے خاک زاد خُداؤں سے دُشمنی مت کر

تُو چیز کیا ہے فلک چیر دیتی ہیں بــــــــــــــاقرؔ
تُو مُفلسوں کی صداؤں سے دُشمنی مت کر

مُــــــــــــــرید بــــــــــــــاقرؔ انصـــــــــــــاری®

Address


11100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when University Literary Society - UOK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to University Literary Society - UOK:

  • Want your university to be the top-listed University?

Share