28/03/2026
Annual Result Ceremony Tameer-e-Seerat School
الحمدللہTameer-e-Seerat School میں سالانہ نتائج کی تقریب نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس موقع پر طلبہ کی شاندار کارکردگی نے اساتذہ اور والدین کے دل خوش کر دیے۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی اور پرنسپل Dilawar Baig صاحب نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں طلبہ کو مزید محنت، لگن اور اچھے اخلاق کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔
اس سال طلبہ نے نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ اخلاقی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جو کہ ادارے کی محنت اور معیار تعلیم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
آخر میں ادارہ تمام کامیاب طلبہ، اساتذہ اور والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ آنے والے وقت میں بھی یہی کامیابیوں کا سفر جاری رہے گا۔
Regards:
Tameer-e-Seerat School and college ghazi