Duniya-£-Khurshid

Duniya-£-Khurshid

Sab se important dua
15/12/2024

Sab se important dua

01/01/2023
29/08/2022

*سیلاب*
۔"" ""
کہنے کو ایک خبر فلاں فلاں گاؤں زیر آب آ گئے ۔ مگر کبھی سوچا ہے ایک سیلابی ریلا کتنے خواب ساتھ بہا لے جاتا ہے! پتہ ہے جب ہمار ے گاؤں میں کہتے ہیں کہ سیلابی ریلا گزرنے والا ہے، گاؤں خالی کرو ۔ مائیں سب سے پہلے بچوں کی اسناد اٹھاتی ہیں ۔ ہائے میرے بیٹے بیٹی کی چودہ سولہ سال کی محنت ہے، یہ غریب لوگ روتے ہوئے گھر چھوڑتے ہیں ۔ اماں جی اس لکڑی کی صندوق کو بار بار دیکھتی ہیں، جہاں وہ بیٹی کا جہیز جمع کر رہی تھی ۔ کوئی اچھا مہنگا کپڑا، کوئی خاندان میں شادی ہونے پہ لڑکے کی ماں دیتی، اماں جی بیٹی کے لئے رکھ لیتی۔ کوئی اچھا برتن جو اس نے خود نہیں استعمال کیا ہوتا بیٹی کے لئے رکھ دیتی ہے ۔ وہ اپنی شادی کے سال بعد ہی اپنی اکلوتی سونے کی انگوٹھی اتار کہ بیٹی کے لئے رکھ دیتی ہے ۔ وہ صندوق چھوڑ کہ نہیں جا سکتی ۔ پھر اسکی نظر چھت والے پنکھے کی طرف جاتی ہے تو اسے یاد آتا ہے کہ اسے جہیز میں ایک اسٹینڈ والا پنکھا ملا تھا، مگر پہلے بیٹے کی پیدائش پہ ملنے والے مبارکباد کے پیسوں سے یہ چھت والا پنکھا لیا تھا، کیسے چھوڑ کے جا سکتی ہوں۔ صحن میں رکھا دانوں والا بڑا ڈول کیسے چھوڑ کے جاؤں؟؟ جس میں رکھےگندم کے دانے اس نے اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ سخت گرمی میں زمیندار کی زمینوں سے دو ماہ انکی فصل کاٹ کے کمائے تھے ۔ یہ گندم سال بھر اسکے بچوں کا پیٹ بھر سکتی ہو اس کو کیسے چھوڑ دے ۔ سب کہہ رہے ہیں گھر میں جو جو بھی جانور ہیں ان کو کھول دیں، اگر ان کی زندگی ہوئی وہ تیر کر اپنی جان بچا لیں گے ۔ اماں سوچ رہی ہے کہ کیسے جانے دوں یہ گائے جو ہمارے گھر کا چولھا گرم رکھے ہوئے ہے ۔ غربت کی وجہ سے سارا دودھ بیچ دیتی کہ بچوں کی فیس کے پیسے تو نکل اتے ہیں ۔ پھر گھر کے کچے کمرے کیسے چھوڑ کے جائے ۔ جن کو اپنے ہاتھوں سے مٹی کا لیپ لگاتی اماں ہر سال ۔۔۔
بہت مشکل ہے گھر چھوڑنا۔۔۔ اور مجھے سوچ کے دکھ بھی ہوتا ہے اور افسوس بھی کہ ہمارے حکمران رب کو کیا منہ دکھائیں گے ۔ حضرت عمرؓ جب حکمران بنے وہ فرماتے تھے، میرے دور حکومت میں ایک کتا بھی پیاسا مر گیا عمرؓ جواب دہ ہو گا ۔ جو بوڑھی عورت کے گھر اپنے کندھوں پہ اناج لاد کہ پہنچاتے ہیں اور کہتے ہیں، اماں رب سے میری شکایت تو نہیں کرو گی؟
ہمارے آج کے حکمران رب کا سامنا کیسے کریں گے؟ کیا جواز ہو گا ان کے پاس؟؟؟

13/08/2021

وقت اچھا ہو ... یا برا ... گزر ہی جاتا ہے ... لیکن باتیں ... اور لوگ ... دونوں ہمیشہ یاد رہتے ہیــــــــں !!!
💞 💞

22/07/2021

23/06/2021

14/10/2020

24 : سورة النور 30

مسلمان مردوں سے کہو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت رکھیں یہی ان کے لئے پاکیزگی ہے ، لوگ جو کچھ کریں اللہ تعالٰی سب سے خبردار ہے ۔

28/07/2020


53 : سورة النجم 31

وَ لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ۙ لِیَجۡزِیَ الَّذِیۡنَ اَسَآءُوۡا بِمَا عَمِلُوۡا وَ یَجۡزِیَ الَّذِیۡنَ اَحۡسَنُوۡا بِالۡحُسۡنٰی ﴿ۚ۳۱﴾

اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے تاکہ اللہ تعالٰی برے عمل کرنے والوں کو ان کے اعمال کا بدلہ دے اور نیک کام کرنے والوں کو اچھا بدلہ عنایت فرمائے ۔

Address

Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Duniya-£-Khurshid posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Duniya-£-Khurshid:

Share