17/06/2025
کبھی کبھی آپ بھی حیرت میں پڑ جاتے ہونگے کہ " وقت کا دیا ہوا دھوکا سب سے خطرناک ہوتا ہے" ہم اس خوش فہمی میں خود کو اتنی گہری سمندر میں غرق کر دیتا ہے کہ پلٹنا چاہوں تو بھی شاید صدیاں لگ جائے ۔۔۔۔۔
اس میں سے ایک ہی ہے " مطلبی دوست کے ساتھ بیتا ہوا وقت ، ضروری نہیں کہ آپ سے جڑے ہوئے ہر شخص آپ کے ساتھ مخلص ہو ، کچھ لوگوں کے لیے آپ ٹیشو پیپر کے مانند ہوتے ہے۔۔۔ جب ضرورت ختم ہوگی تو " ڈس بن میں پھینک کر وہ خود آگے بڑھ جائیں گے اور آپ اسے تکتے رہینگے کہ " اس نے میرے ساتھ ایسا کیوں کیا اور کیسے کر سکتے ہیں" ؟
لیکن سچ کہوں تو " لوگ ایسے کر جاتے ہیں ۔۔۔ واسطہ بھی وہی رکھتا ہے جہاں منافع ہو ۔۔۔ اور سیلفیاں بھی بنا لیتے ہے تو ان کے پیچھے بھی ان کا کوئی نہ کوئی مقصد چھپی ہوتی ہے ۔۔۔۔
اس دور میں مخلص دوست ڈھونڈنا ایسا ہے جیسے کسی ریگستان میں پانی ڈھونڈنا ۔۔۔۔
اقتباس: مطلب پرست دنیا
راجہ گیلگتی