Department of Environmental Sciences Karakorum International University Gilgit
04/08/2025
09/04/2025
Congratulations Dr. Haibat for placement of chairmen Department of environmental sciences KIU.
25/05/2024
THE URGENCY OF CLIMATE CHANGE EDUCATION
21/05/2024
کے آئی یو شعبہ انوائر مینٹل سائنس اور TRC کے تعاون سے موسمیاتی تبدیلی کی حوالے سے آگاہی اور موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے خطرات کی سدباب کےلئے ایک روزہ ورکشاب منعقد کیا گیا۔
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ''موسمیاتی تبدیلی کی حوالے سے شعور اورموسمیاتی اقدامات کے لیے نوجوانوں کے کردار ''کے عنوان پر ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد ٹیچرز ریسورس سینٹر نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ انوائرمینٹل سائنسز کے تعاون سے کیا تھا۔کانفرنس میں رجسٹرار کے آئی یو ڈاکٹر عبدالحمید لون نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ان کے ہمراہ یونیورسٹی کے سینئرانتظامی وتدریسی آفیسران،ٹیچرز ریسورس سینٹر کے زمہ داران،انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی جی بی کے زمہ داران،مختلف اداروں کے موسمیاتی تبدیلی کے ماہرین سمیت کثیر تعداد میں طلبہ شرکت تھے۔کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار کے آئی یو ڈاکٹر عبدالحمید لون نے کانفرنس کو اہمیت کی حامل قرار دیتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کو نصاب کا حصہ بنانے پر زور دیا۔کانفرنس میں سوشل ایکشن پلان کے حوالے سے پینل ڈسکشن بھی ہوا۔ پینل میں شعبہ انوائرمینٹل سائنس کے چیرمین جناب شوکت علی، شعبہ جنگلات کے چیرمین جناب محمد ظفر و دیگر شامل تھا ۔ انہوں نے طلباء و طلبات کے ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سوالات پوچھے اور پینل نے ان کے سولات کے جوابات دیا ان سے قبل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے زور دیا کہ دنیا کو اس وقت موسمیاتی تبدیلی جیسے سنگین مسئلے کا سامنا ہے۔ اس کانفرنس کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات میں نوجوانوں کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرنے سمیت شعور وآگاہی فراہم کی جارہی ہے ۔موسمیاتی تبدیلی جیسے سنگین مسائل کو حل کرنے کے لئے مقامی سطح پر اقدامات ناگزیر بن چکے ہیں۔ مقررین نے اس اہم مسئلہ کی اہمیت پر زور دینے پرامریکی قونصل خانہ اور ٹی آر سی کے اقدامات کو سراہا۔ تعبندہ جبین ممبرٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ٹیم ٹی آر سی (TRC) نے کانفرنس کے انعقاد میں تعاون پر گلگت بلتستان کی حکومت، قرا قرم انٹرنیشنل یونیوسٹی کی انتظامیہ اور تمام مقررین کا شکریہ ادا کیا اور ٹی آر سی(TRC) کے قیام اور اس کے اغراض ومقاصد کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔
21/05/2024
The Urgency for climate change Education workshop conducted at MP Hall Karakaram International University Gilgit.
Be the first to know and let us send you an email when Department of Environmental Sciences posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.