The Academy of Excellence

The Academy of Excellence Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Academy of Excellence, Community College, Naveed Shaheed Road Zulfiqar, Gilgit.
(1)

21/11/2025
20/11/2025
 آج ۲۵  اکتوبر  ۲۰۲۵ء بروز ہفتہ ، اکیڈمی آف ایکسیلنس، دنیور کیمپس میں کلاس نہم تا سیکنڈ ائیر کے طلباء و طالبات کے سنڈاپ ...
25/10/2025


آج ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۵ء بروز ہفتہ ، اکیڈمی آف ایکسیلنس، دنیور کیمپس میں کلاس نہم تا سیکنڈ ائیر کے طلباء و طالبات کے سنڈاپ امتحانات کے نتائج کے اعلان کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ موقع دراصل ایک ایسی دانش ورانہ نشست کی صورت اختیار کر گیا جہاں اساتذہ، والدین اور طلباء ایک ہی چھت تلے جمع ہوکر تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ساتھ بچوں کی فکری و اخلاقی نشوونما کا بھی جائزہ لے رہے تھے۔

ایسی مجالس کا حسن یہی ہے کہ یہ صرف نتائج کے اعداد و شمار تک محدود نہیں رہتیں، بلکہ یہ اساتذہ، والدین اور طلباء کے درمیان رابطے اور اعتماد کا پُل تعمیر کرتی ہیں۔ بچے کی تعلیمی اور نفسیاتی کیفیت کو والدین کی موجودگی میں بیان کرنا، اُس کی شخصیت اور رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ کا تعلیمی لائحۂ عمل مرتب کرنا، اور والدین کے فوری تاثرات کو سن کر اُن پر عمل کرنے کا موقع پانا؛ یہ سب ایک اُستاد کے لیے نہایت مفید اور قیمتی تجربات ثابت ہوتے ہیں۔

اکثر ایسا دیکھا گیا ہے کہ بچے والدین کی غیر موجودگی میں اپنی کمزوریوں کو یا تو چھپا لیتے ہیں یا مختلف انداز میں پیش کرتے ہیں۔ اس صورتِ حال میں اساتذہ کے لیے اُن کے حقیقی مسائل، پڑھائی سے عدم دلچسپی یا غیر حاضری کی وجوہات کو سمجھنا مشکل ہوجاتا ہے۔ لیکن جب یہ تینوں استاد، والدین اور طالب علم، ایک ساتھ بیٹھتے ہیں تو بہت سی غلط فہمیاں دور ہوجاتی ہیں، اور اصلاح و بہتری کے نئے در وا ہوتے ہیں۔

یہ ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے کہ دی اکیڈمی آف ایکسیلنس، گلگت بچوں کو اُن کے گھر کی دہلیز پر معیاری اور جدید سہولیات سے آراستہ معیاری تعلیم فراہم کر رہی ہے۔ادارے کے لیے اعزاز کی بات یہ بھی ہے کہ آغا خان بورڈ میں مسلسل نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے ہونہار طلباء تیار کر رہا ہے،بلکہ ادارے کی خاص ترجیح یہ ہے کہ نہ صرف بچوں میں پوزیشن بلکہ بچوں میں تخلیقی و تنقیدی سوچ کو اُجاگر کرنا، اُن کی کردار سازی اور شخصیت سازی اولین ترجیح ہے۔ جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ یہاں صرف نصابی تعلیم نہیں دی جاتی، بلکہ جدید ٹیکنالوجی، تخلیقی سرگرمیوں اور تربیتی سیمینارز کے ذریعے طلباء کی فکری، اخلاقی اور عملی تربیت بھی بھرپور انداز میں کی جاتی ہے۔

یوں یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ دی اکیڈمی آف ایکسیلنس نہ صرف ایک تعلیمی ادارہ ہے بلکہ ایک ایسا علمی و فکری کارخانہ ہے جہاں سے مستقبل کے معمار تیار ہو رہے ہیں۔ وہ نسل جو علم، شعور اور کردار کے ساتھ آگے بڑھ کر معاشرے کو روشن مستقبل عطا کرے گی۔اس شاندار اور انتھک محنت کے پیچھے پرنسپل نذیر احمد اور تمام سٹاف خراج ِ تحسین کے مستحق ہیں۔

ترقیم: زارمددشاہ تفتہ لیکچرار اُردُو دی اکیڈمی آف ایکسیلنس

19/10/2025
05/06/2025
"ذرّے سے چاغی کے پہاڑ تک کا سفر"خامہ فرسائی: زارمدد شاہ تفتہ(دی اکیڈمی آف ایکسیلینس، دنیور کیمپس) آج علم کے اُجالوں سے ز...
28/05/2025

"ذرّے سے چاغی کے پہاڑ تک کا سفر"

خامہ فرسائی: زارمدد شاہ تفتہ

(دی اکیڈمی آف ایکسیلینس، دنیور کیمپس) آج علم کے اُجالوں سے زیادہ، جذبوں کے چراغوں سے روشن دکھائی دیا۔ کلاس رومز سے لے کر اسمبلی ہال تک، ہر گوشہ محبتِ وطن کی خوشبو سے مہک رہا تھا۔ دیواروں پر آویزاں قومی پرچموں کی لہریں، بچوں کے چمکتے چہروں پر بکھری اُمید کی کرنیں، اور فضا میں گونجتے ملی نغموں کی بازگشت سب کچھ گواہی دے رہا تھا کہ آج صرف ایک تقریب نہیں، ایک تاریخ کی روح دوبارہ سانس لے رہی ہے۔

یہ دن صرف ماضی کی ایک تاریخ کو دہرانے کا موقع نہیں تھا، بلکہ اُس خواب کی تعبیر کی تجدید تھی، جو ایک شخص نے اس قوم کے لیے دیکھا تھا۔ وہ شخص، جو نہ مسندِ اقتدار پر بیٹھا، نہ سرکاری دعوتوں کا مہمان بنا، مگر دلوں کی سلطنت کا بلاشرکتِ غیرے بادشاہ ٹھہرا ڈاکٹر عبدالقدیر خان۔

طلبہ نے اپنی پُرجوش تقاریر سے جو ماحول پیدا کیا، وہ محض فن کا مظاہرہ نہیں تھا، بلکہ ایک عہد کی علامت تھا۔ جب ننھے ہاتھ پاکستانی پرچم تھامے فخر سے بلند ہوتے، جب آوازیں ترانے کی لے میں یکجہتی کا پیغام دیتیں، تو یوں لگتا جیسے وقت تھم گیا ہو، اور وہ لمحہ سلامی دے رہا ہو، جب ایک قوم نے اپنے تحفظ کے لیے خودکفالت کا اعلان کیا تھا۔

ملی نغمے صرف سروں کا مجموعہ نہیں تھے، وہ دعائیں تھیں، جن میں ایک قوم کی شناخت، اس کی خودداری، اور اس کی غیرت چھپی ہوئی تھی۔ بچوں کی زبانی جو اشعار پڑھے گئے، وہ محض یادگار الفاظ نہیں تھے، وہ ان معصوم دلوں کی دھڑکنیں تھیں، جو اپنے محسن کو بھولنے کے روادار نہیں۔ اور جب قومی ترانہ گونجا، تو اس کے ہر مصرعے میں وفا، غیرت اور سربلندی کی خوشبو رچی ہوئی تھی۔

تقریب کا مقصد صرف یاد منانا نہیں تھا، بلکہ نئی نسل کو اُس تاریخ سے جوڑنا تھا، جس میں خون، پسینہ، تحقیق اور قربانی کا گہرا عکس چھپا ہوا ہے۔ اور سب سے بڑھ کر، وہ مردِ درویش ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان جس نے دنیا کی نظروں سے اوجھل رہ کر، وقت کی دھار کو موڑ دیا، اور پاکستان کے دفاع کو ایک ناقابلِ تسخیر قلعہ بنا دیا۔

یہ تقریب ان نوجوان ذہنوں کے لیے ایک چراغ بن کر روشن ہوئی، جو آگے چل کر اس ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔ انہیں یہ پیغام ملا کہ صرف ہتھیاروں سے نہیں، علم، خلوص، اور عزمِ صمیم سے بھی قومیں طاقتور بنتی ہیں۔

آج دی اکیڈمی آف ایکسیلینس کے کیمپس میں صرف ایک دن نہیں منایا گیا، بلکہ ایک خواب کی گواہی دی گئی۔ ایک احساس کو زندہ رکھا گیا، اور ایک عظیم محسن کو وہ مقام دیا گیا، جس کا وہ حق دار تھا ۔لیکن یہ ہماری بدقسمتی رہی ہے کہ ہم اپنے محسنوں کو بھول جاتے ہیں اُن کے ساتھ وہی کرتے ہیں جو دشمن اپنے مخالف کے ساتھ کرتا ہے یہی سب کچھ ڈاکٹر عبدالقادر خان کے ساتھ بھی ہوا۔

سلام اُن لمحوں کو جنہوں نے قوم کو بیدار کیا،
سلام اُن ہاتھوں کو جنہوں نے ذرّے سے زنجیر بنائی،
اور سلام اُس مردِ حُر کو، جس نے ثابت کر دیا
کہ محبتِ وطن، جب علم سے جُڑ جائے،
تو معجزے جنم لیتے ہیں۔

The Academy of Excellence Danyore Campus extends heartfelt gratitude to Dr. Ambreen Ejaz Tahseen, Dr. Shazia and Family ...
27/05/2025

The Academy of Excellence Danyore Campus extends heartfelt gratitude to Dr. Ambreen Ejaz Tahseen, Dr. Shazia and Family Health Hospital Gilgit for conducting an insightful and engaging session on oral hygiene and healthy habits.

The interactive oral assessment and awareness session were truly informative, empowering our students with valuable knowledge and practices.

Thank you, Dr. Ambreen and Dr. Shazia for sharing your expertise and promoting health awareness among our students. We appreciate the collaboration and look forward to future initiatives.

Today on 24th May, a collaborative session was conducted for teachers from both State of the Art and Academy of Excellen...
24/05/2025

Today on 24th May, a collaborative session was conducted for teachers from both State of the Art and Academy of Excellence Junior Campus. The session focused on key academic components, including the assessment format, classroom observation tools, and paper pattern discussions. A reflective fruit-for-thought activity also engaged participants in meaningful dialogue. The session was led by our passionate speakers: Ms. Marina (BOD), Ms. Khalida Dawar (Principal), and Ms.Naila (ECD Session Head – Junior Campus).
A day of insightful learning and professional growth!

At The Academy of Excellence Junior Campus, our Grade 4 students truly shined during the exciting One-Day Kingdom celebr...
24/05/2025

At The Academy of Excellence Junior Campus, our Grade 4 students truly shined during the exciting One-Day Kingdom celebration! They took over the school—stepping into the roles of principals, board members, teachers, canteen staff, and even security guards—while our dedicated staff experienced a day in the life of students. This fun and eye-opening activity gave our learners a real taste of responsibility. Their honest reflection? “Being in charge is tough!” It was a day filled with laughter, learning, and leadership—an experience they won’t forget!

"The Academy of Excellence Junior Campus was filled with joy and togetherness on the 17th of May as we celebrated Family...
24/05/2025

"The Academy of Excellence Junior Campus was filled with joy and togetherness on the 17th of May as we celebrated Family Day with our ECD parents and students. The day was a beautiful reminder of the power of connection, with engaging activities that strengthened the bond between parents and children. The laughter, smiles, and shared moments truly made it a day to remember. We extend our deepest gratitude to our passionate ECD teachers, whose hard work and dedication made this celebration a resounding success. Together, we are building a nurturing and inspiring environment for our young learners to thrive!"

Address

Naveed Shaheed Road Zulfiqar
Gilgit
15100

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923455888894

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Academy of Excellence posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share