06/01/2022
المصطفیٰ پبلک سکول اینڈ ڈگری کالج برائے طالبات کی انتظامیہ نے سالانہ نتائج کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں پی ای سی ایجوکیشن کمیٹی کے کنوینر جناب ڈاکٹر قمر عباس صاحب، اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر، پی ای سی جناب شرف کاظمی صاحب اور والدین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ کو میڈل اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا مہمان خصوصی جناب بلال حسین قزلباش صدر انجمن امامیہ گلگت نے سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا کہ کم وقت میں بہترین انتظامات کے ذریعے کمیٹی ممبران اور والدین کے دل جیت لیئے۔ انشاءاللہ اجتماعی تقسیم انعامات کی تقریب بھی ایسی شاندار انداز میں منعقد کرینگے۔