سبق آموز تحریر اور کہانیاں

سبق آموز تحریر اور کہانیاں Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from سبق آموز تحریر اور کہانیاں, College & University, Mora Vero, Gujar Khan.

یہ ظلم آخر کب تک؟ . میں ڈاکٹر ہوں، اسی لیے میں تمام ایماندار ڈاکٹروں سے معذرت خواہ ہوں۔ (دل کا دورہ پڑا)    ڈاکٹر کا کہن...
07/05/2023

یہ ظلم آخر کب تک؟ .
میں ڈاکٹر ہوں، اسی لیے
میں تمام ایماندار ڈاکٹروں سے معذرت خواہ ہوں۔

(دل کا دورہ پڑا)
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سٹریپٹوکنیز انجکشن دیں... 9,000 روپے کا ہے۔ انجکشن کی اصل قیمت700 روپےسے 900 روپے ہے، جبکہ آپ کو 9000روپے میں ملتا ہے۔ آپ کیا کریں گے.

(ٹائیفائیڈ ہو گیا)
ڈاکٹر نے لکھا۔کل 14 مونوسیف لیں! تھوک قیمت 110ہسپتال کا کیمسٹ 400روپے میں دیتا ہے۔ آپ کیا کریں گے؟؟

(گردے کی خرابی).ڈائلیسز تین دن میں ایک بار کیا جاتا ہے ..، ڈائیلاسز کیا جاتا ہے اور انجکشن دیا جاتا ہے۔ MRP 1800 روپے۔
آپ کو لگتا ہے کہ میں اسے ہول سیل مارکیٹ سے اٹھاؤں گا...! پورے پاکستان میں تلاش کر رہا ہوں لیکن کہیں نہیں مل رہا... کیوں؟
کمپنی کا سامان صرف ڈاکٹروں کو!!
انجکشن کی بنیادی قیمت 500 ہے، لیکن اس کے ہسپتال میں ڈاکٹر کی قیمت MRP 1,800 ہے۔
آپ کیا کرتے ہیں؟؟

(انفیکشن ہو گیا ہے) ڈاکٹر کی طرف سے تجویز کردہ اینٹی بائیوٹک 540روپے
کسی دوسری کمپنی سے 150روپے اور عام 100روپے ہے۔
لیکن ہسپتال والے انکار کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ ہم کوئی عام نہیں دیتے، صرف ڈاکٹر کا نسخہ...یعنی 540 روپے میں ہےآپ کیا کریں گے...؟؟
مارکیٹ میں الٹراساؤنڈ ٹیسٹ کی قیمت 100 سے 200 روپے ہے۔ اب ڈاکٹر کا کمیشن لگایں تو 1500 روپے میں ہوتا ہے ۔700 روپےڈاکٹر کے کمیشن کے ہوتے ہیں.....!

ایم آر آئی پر ڈاکٹر کا کمیشن 3,000 سے 5,000 روپے ہے۔

لیبارٹری سے ڈاکٹر %50 کمیشن لیتا ہے۔

ایکسرے سے %50 کمیشن وصول کرتا ہے۔
جس کمپنی کی ڈاکٹر دوائیں لکھے گا اس سے گاڑی لے گا۔%30 کمیشن لے گا۔
پھر وہ کمپنیاں ہم سے 10 گناہ زیادہ قیمت وصول کرتی ہیں۔ہماری مجبوری کا بھرپور فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔

ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کی یہ ڈاکہ زنی بے۔ خوف بے خوف، ملک پاکستان میں جاری ہے...!
ادویات کمپنیوں کی لابی اتنی مضبوط ہے کہ وہ براہ راست ملک کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں۔...!
اس میں ڈاکٹرز اور دوا ساز کمپنیاں ملوث ہیں! دونوں حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں...!!
بڑا سوال...
میڈیا دن رات کیا دکھاتا ہے۔
گڑھے میں گرنے والا شہزادہ، بغیر ڈرائیور والی کار، راکی ​​ساونت، بگ باس، ساس، کرائم رپورٹ، کرکٹر کی گرل فرینڈ یہ سب کچھ دکھاتے ہیں...
لیکن ڈاکٹر کمپنیاں، ہسپتال اور دوا ساز کمپنیاں ان کی واضح ڈکیتی کیوں نہیں دکھاتی؟

04/05/2023
03/05/2023
سکول کے تین طالب علم لڑکوں نے سکول کے چوکیدار کو کچھ روپے پیسے دیے اور کہا کہ چُھٹی کے وقت کسی ایک لڑکی کو کسی بھی طرح ا...
03/05/2023

سکول کے تین طالب علم لڑکوں نے سکول کے چوکیدار کو کچھ روپے پیسے دیے اور کہا کہ چُھٹی کے وقت کسی ایک لڑکی کو کسی بھی طرح اندر ہی روک لینا
لالچی چوکیدار نے پیسے لیے اور جونہی چُھٹی ہوئی تو اُس نے ایک لڑکی کو گیٹ کے پاس ہی بٹھا دیا
باہر جب اس لڑکی کا والد اُسے لینے آیا تو چوکیدار نے کہہ دیا کہ آپ کی بچی تو جا چکی ہے
جب والد چلا گیا تو چوکیدار نے اُسے کہا کہ آپ کے ابو آجائیں گے تم ٹینشن نہ لو اور اندر کلاس میں جا کر بیٹھ جاؤ جب کوئی آئے گا تو میں تمہیں اطلاع کر دوں گا _
لڑکی پریشانی کے عالم میں کلاس میں جا کر انتظار کرنے لگی تو چُپکے سے چوکیدار نے کمرے کا دروازہ لاک کر دیا _
پھر وہ ہوس کے پُجاری تینوں لڑکے آ گئے ، پہلے ایک نے جا کر زبردستی زیادتی کی پھر دوسرے نے بھی ..
لیکن جب تیسرا لڑکا اُس کم سِن لڑکی سے اپنی پیاس بُجھانے اندر داخل ہوا تو آگے اُس بچی کو دیکھ کر اس کی سانسیں رُک گئیں اور پتھر کی طرح ساکت ہو گیا ...
جانتے ہو کیوں ۔۔؟؟؟
کیونکہ آگے وہ لڑکی اُس لڑکے کی بہن تھی !!

لوگوں کی بہن بیٹیوں کو داغدار کرنے والو سنو ! ایک نہ ایک دن تمہاری بہن بیٹیوں کے ساتھ بھی ویسا ہی ہو گا کیونکہ یہ ایک قرض ہے جو چُکانا ہی پڑتا ہے اور اس قرض نے باہر نکلو اور اللّه سے توبہ کرو اللہ آپکو اور مجھے اس گناہ سے بچائے ۔۔۔۔۔
Mani write

بیٹی کی محبت             جیل میں ایک بوڑھے آدمی کو دودھ پلانے والی نوجوان خاتون کی یہ پینٹنگ 30 ملین یورو میں فروخت ہوئی...
17/04/2023

بیٹی کی محبت

جیل میں ایک بوڑھے آدمی کو دودھ پلانے والی نوجوان خاتون کی یہ پینٹنگ 30 ملین یورو میں فروخت ہوئی۔
تصویر کو ہمارے معاشرے کے حساب سے اگر دیکھا جائے تو غلط ہے، لیکن اس کے پیچھے کی کہانی تاریخی ریکارڈ سے ہے۔

فرانس میں لوئس کے دور میں روٹی چوری کرنے کے جرم میں ایک غریب آدمی کو "بھوک سے موت" کی سزا سنائی گئی۔ یہ عورت اس کی اکلوتی بیٹی تھی اور صرف اس عورت کو جیل جانے اور اپنے باپ سے ملنے کی اجازت تھی یہ اس سیل کی اکلوتی مہمان تھی۔ اسے روزانہ اس سے ملنے کی اجازت تھی لیکن اس کی اچھی طرح سے چھان بین کی جاتی تھی, تاکہ کوئی کھانے کی چیز اند نہ لے جا سکے۔

چار ماہ گزرنے کے بعد بھی وہ شخص وزن میں کمی کے بغیر زندہ رہا۔ حکام پریشان ہو گئے اور اس کی کوٹھڑی میں جاسوسی کرنا شروع کی تو معلوم ہوا کہ والد سے ملنے کے بہانے والد کو اپنا دودھ پلا دیتی تھی تب ججوں نے اپنے والد کے لیے عورت کی شفقت اور محبت کو محسوس کیا، باپ کو معاف کر دیا، اور اسے آزاد کر دیا۔

تاریخ کا یہ ٹکڑا اس بات پر روشنی ڈالتا ہے کہ ہماری روزمرہ کی زندگی میں عورت کی شفقت کتنی گہری ہے، جسے مرد اکثر نظر انداز کرتے ہیں۔

Usman write

فیس بک فیک مگر ایک عجیب و غریب انسانی سمندر ہے۔ یہاں آئی ڈی کے پیچھے کون ہے ہم وثوق سے نہیں کہہ سکتے.... !!نام......جگہ....
13/04/2023

فیس بک فیک مگر ایک عجیب و غریب انسانی سمندر ہے۔ یہاں آئی ڈی کے پیچھے کون ہے ہم وثوق سے نہیں کہہ سکتے.... !!
نام......
جگہ......
پتہ........
خاندان.....
سب کچھ بدل دیتے ہیں لوگ لیکن ...... اس فیک ورلڈ سے جڑے رشتوں سے جو فیلنگ ملتی ہیں حقیقی ہوتی ہے.آنسو ملتے ہیں حقیقی ہوتے ہیں، دل کی دھڑکن بڑھتی ہے حقیقی ہوتی ہے،
جو انتظار رہتا ہے حقیقی ہوتا ہے،جو جھنجھلاہٹ ہوتی ہے حقیقی ہوتی ہے، غصہ آتا ہے حقیقی ہوتا ہے، دوستی ہوتی ہےحقیقی ہوتی ہے، دشمنی ہوتی ہیں حقیقی ہوتی ہے. یہاں بھی دل ٹوٹ جاتے ہیں اور .....
کسی کے چلے جانے پر غم بھی شدید ہوتا ہے۔🌟
اچھے برے لوگ فیسبک میں بھی ہیں اور حقیقی دنیا میں بھی... ہاں شاید یہاں کے رشتوں پر ہم کھل کے بین نہیں کر پاتے۔ ایک دوسرے کا گریبان نہیں پکڑ پاتے ۔اسلئیے ....
یہاں لوگوں کا رشتے بنانا اور توڑ جانا بہت آسان ہے. یہاں جوڑتے اور توڑتے وقت صرف یہ سوچا جاتا ہے کون سا یہ ہمیشہ کے لیے ہیں جب جہاں کوٸی ساتھ چھوڑ دے گا تو اور بہت مل جاتے ہیں لیکن وہ کبھی نہی ملتے جن کے ساتھ آپ روۓ ہوں ۔
رشتے تو بس رشتے ہوتے ہیں. چاہے جیسے بھی ہوں حقیقی اور غیر حقیقی ہونا تو ھمارا اپنا وہم ھے.
اپنے رشتوں کی قدر کیجئیے ... !!
#💔

12/04/2023

کہتے ہیں کہ ایک دن گاؤں کے کنوئیں پہ عجیب ماجرا ھوا کہ جو ڈول بھی کنوئیں میں ڈالا جاتا واپس نہ آتا جبکہ رسی واپس آ جا تی ، سارے لوگ خوفزدہ ھو گئے کہ اندر ضرور کوئی جن جنات ھے جو یہ حرکت کرتا ھے ، آخر اعلان کیا گیا کہ جو بندہ اس راز کا پتہ لگائے گا اس کو انعام دیا جائے گا ،، ایک آدمی نے کہا کہ اس کو انعام کی کوئی ضرورت نہیں مگر وہ گاؤں والوں کی مصیبت کے ازالے کے لئے یہ قربانی دینے کو تیار ھے مگر ایک شرط پر ،، شرط یہ ہے کہ میں کنوئیں میں اسی صورت اتروں گا جب رسا پکڑنے والوں میں میرا بھائی بھی شامل ھو ،،

اس کے بھائی کو بلایا گیا اور رسہ پکڑنے والوں نے رسا پکڑا اور ایک ڈول میں بٹھا کر اس بندے کو کنوئیں میں اتار دیا گیا ، اس بندے نے دیکھا کہ کنوئیں میں ایک مچھندر قسم کا بندر بیٹھا ھوا ھے جو ڈول سے فورا رسی کھول دیتا ہے ،، اس بندے نے اپنی جیب کو چیک کیا تو اسے گڑ مل گیا ،، اس نے وہ گڑ اس بندر کو دیا یوں بندر اس سے مانوس ھو گیا ، بندے نے اس بندر کو کندھے پر بٹھایا اور نیچے سے زور زور سے رسہ ہلایا ،، گاؤں والوں نے رسا کھینچنا شروع کیا اور جونہی ڈول اندھیرے سے روشنی میں آیا وہ لوگ بندر کو دیکھ کر دھشت زدہ ھو گئے کہ یہ کوئی عفریت ہے جس نے اس بندے کو کھا لیا ھے اور اب اوپر بھی چڑھ آیا ھے ، وہ سب رسہ چھوڑ کر سرپٹ بھاگے مگر اس بندے کا بھائی رسے کو مضبوطی سے تھامے اوپر کھینچنے کی کوشش کرتا رھا تا آنکہ وہ کنارے تک پہنچ گیا ، کنوئیں سے نکل کر اس نے بندر کو نیچے اتارا اور لوگوں کو اس بندر کی کارستانی بتائی پھر کہا کہ میں نے اسی لئے اپنے بھائی کی شرط رکھی تھی کہ اگر میرے ساتھ کنوئیں میں کوئی ان ھونی ھو گئ تو تم سب بھاگ نکلو گے جبکہ بھائی کو خون کی محبت روکے رکھے گی ، یاد رکھیں کوئی لاکھ اچھائی کرے مگر خونی رشتے آخرکار خون کے رشتے ہی ہوتے ہیں ، ان کی قدر کریں.....

ماہر تعلیم اور ادیب محمد صہیب فاروق کی دِل کو موہ لینے والی تحریرایک بچے کے والدین ہرسال  اسے ٹرین میں اس کی  دادی کے پا...
28/03/2023

ماہر تعلیم اور ادیب محمد صہیب فاروق کی دِل کو موہ لینے والی تحریر

ایک بچے کے والدین ہرسال اسے ٹرین میں اس کی دادی کے پاس گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کے لیے لے جاتے۔ پھر وہ اسے چھوڑ کر اگلے دن واپس آجایا کرتے تھے۔

پھر ایک سال ایسا ہوا کہ بچے نے ان سے کہا: "میں اب بڑا ہو گیا ہوں، اگر اس سال میں دادی کے پاس اکیلا چلا گیا تو کیا ہوگا ؟"

والدین نے مختصر بحث کے بعد اتفاق کر لیا اور پھر مقررہ دن اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر پپہنچ گٸے والد نے جونہی کچھ سفرکی ہدایات دینا شروع کیں
تو بیٹا اکتاہٹ بھرے لہجے میں کہنے لگا
: اباجان ! "میں ہزار مرتبہ یہ ہدایات سن چکا ہوں !"

ٹرین کے روانہ ہونے سے ایک لمحہ پہلے، اس کے والد اس کے قریب آئے اور اس کے کان میں سرگوشی کی:
"یہ لو، اگر تم خوفزدہ ہو یا بیمار ہو تو یہ تمہارے لیے ہے" اور اپنے بچے کی جیب میں کچھ ڈال دیا۔

بچہ پہلی بار والدین کے بغیر ٹرین میں اکیلا بیٹھا تھا،
وہ کھڑکی سے زمین کی خوبصورتی کو دیکھتا رہا اور اپنے اردگرد اٹھنے والے اجنبیوں کا شور سنتا رہا ،کبھی اپنی سیٹ سے اٹھ کر کیبن سے باہر نکلتا تو کبھی اندر چلاجاتا۔

یہاں تک کہ ٹرین کے ٹی ٹی نے بھی حیرانگی کا اظہار کیا اور اس سے بغیر کسی ساتھی کے اکیلے سفر بارے سوال کیا۔
اسی طرح ایک عورت نے اسے اداس دیکھ کر گھورا ۔
لڑکا شدید الجھن میں تھا یہاں تک کہ اس نے محسوس کیا کہ اس کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔

پھر وہ خوفزدہ ہو گیا... یہاں تک کہ وہ اپنی کرسی پر سے گر گیا اور اس کی آنکھیں آنسوؤں سے بھر گئیں۔
اس لمحے اسے اپنے باپ کی سرگوشی یاد آئی کہ فلاں لمحے اس نے میری جیب میں کچھ ڈالا تھا۔

اس نے کانپتے ہوئے ہاتھ سے جیب میں تلاش کیا تو چھوٹا سا کاغذ ملا۔ اس نے اسے کھولا: تو لکھا تھا
’’بیٹا، میں ٹرین کے آخری ڈبے میں ہوں۔‘‘
یہ الفاظ پڑھتے ہی گویا اس کی روح لوٹ آٸی ۔

🔹 ! زندگی بھی ایسی ہی ہے، ہم اپنے بچوں کے پروں کو چھوڑتے ہیں، انہیں خود پر اعتماد دلاتے ہیں.. لیکن جب تک ہم زندہ ہیں، ہمیں ہمیشہ آخری کیبن میں موجود رہنا چاہیے.. اس لیے کہ یہ ان کے لیے تحفظ کے احساس کا ذریعہ ہے ۔

مترجم ۔محمدصہیب فاروق
ؓبچےکی_تعلیم_و_تربیت

میّں چاہتا ہوں طوائفیں ملک چلائیں تاکہ معاشرے سے مزید طوائفوں کوٹھوں کا خاتمہ ہو میں چاہتا ہوں تمام سرکاری عہدے خواجہ سر...
20/02/2023

میّں چاہتا ہوں طوائفیں ملک چلائیں
تاکہ معاشرے سے مزید طوائفوں کوٹھوں کا خاتمہ ہو
میں چاہتا ہوں تمام سرکاری عہدے
خواجہ سراؤں کو دے دیے جائے تاکہ ہر کسی کو حقوق مل سکے
میں چاہتا ہوں پھل بیچنے والے کا بیٹا شرفو
سائیکل کی دکان سے گاڑیوں کے شوروم پر آئے
تاکہ محنت صبر کا پھل میٹھا کہنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے
میں چاہتا ہوں سڑک پر بیٹھا بھنگی نشئی پوڈری چرسی
تھانوں کی کرسیاں سنبھالے تاکہ مزید گندگی چوری ڈاکہ قتل و غارت ختم ہو
میں چاہتا ہوں درخت کے نیچے بیٹھی جسم بیچتی عورت
کو بڑی عدالت کا بڑا جج مقرر کیا جائے تاکہ ہر کسی کو انصاف ملے
میں چاہتا ہوں غربت سے ستائی ماں کو ڈاکٹر بنا دیا جائے
تاکہ مزید بچوں کی جان بچ سکے
میں چاہتا ہوں ALi Mohsin تیز دوڑ اپنے آہستہ قدموں سے جیت جائے تاکہ لوگوں کو Disable افراد کی اہمیت کا اندازہ ہو

سنو پھرعورت کی زبان سے، بگڑے پٹھان سے اور بن بلائے مہمان سے اللہ بچائےدرزی کے لارے سے، دیرینہ کنوارے سے، محبت میں ہارے س...
18/02/2023

سنو پھر
عورت کی زبان سے، بگڑے پٹھان سے اور بن بلائے مہمان سے اللہ بچائے

درزی کے لارے سے، دیرینہ کنوارے سے، محبت میں ہارے سے اللہ بچائے

مُلا کے نالج سے، نفسیاتی معالج سے، اور دماغی فالج سے اللہ بچائے

گدھے کی لات سے، پیسے والے جاٹ سے اور تھانے کی رات سے اللہ بچائے

پرانی بیوی سے ،خراب ٹی وی سے اور مخنث کی عاشقی سے اللہ بچائے

رانوں کی گالی سے، بے سُری قوالی سے اور نہار منہ سوالی سے اللہ بچائے

نکلے ہوئے کیل سے، خاتون کی دلیل سے اور بھوکی چیل سے اللہ بچائے

کوے کی مکاری سے، پولیس کی یاری سے اور ٹرک کی شاعری سے اللہ بچائے

چوہدری کے ڈکار سے، منہ بولے پیار سےاور پیٹھ پیچھے وار سے اللہ بچائے

پاوں کی موچ سے، رشتے دار کی سوچ سے اور مچھر کی فوج سے اللہ بچائے

پیشہ ور قصائی سے، پنڈ کے نائی سے اور محلے کی دائی سے اللہ بچائے

محبوب کے طعنے سے، بے وقت گانے سے اور بیگم کے بہانے سے اللہ بچائے

بھینس کی نادانی سے، اتھری جوانی سے اور کملی زنانی سے اللہ بچائے.😒

بغداد کے بازار میں ایک حلوائی صبح صبح اپنی دکان سجا رہا تھا کہ ایک فقیر آنکلا تو دکاندار نے کہا کہ باباجی آؤ بیٹھوفقیر...
13/02/2023

بغداد کے بازار میں ایک حلوائی صبح صبح اپنی دکان سجا رہا تھا کہ ایک فقیر آنکلا تو دکاندار نے کہا کہ باباجی آؤ بیٹھو
فقیر بیٹھ گیا تو حلوائی نے گرم گرم دودھ فقیر کو پیش کیا. فقیر نے دودھ پی کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اس حلوائی کو کہا کہ بھائی تیرا شکریہ اور یہ کہہ کرفقیرچل پڑا۔

بازار میں ایک فاحشہ عورت اپنے دوست کے ساتھ سیڑھیوں پر بیٹھ کر موسم کا لطف لے رہی تھی۔ ہلکی ہلکی بوندا باندی ہو رہی تھی، بازار میں کیچڑ تھا، فقیر اپنی موج میں بازار سے گزر رہا تھا کہ فقیر کے چلنے سے ایک چھینٹا اڑا اورفاحشہ عورت کے لباس پر گر گیا۔ جب یہ منظر فاحشہ عورت کے دوست نے دیکھا تو اسے بہت غصہ آیا۔ وہ اٹھا اور فقیر کے منہ پرتھپڑ مارا اور کہا کہ فقیر بنے پھرتے ہو، چلنے پھرنے کی تمیز نہیں؟

فقیر نے ہنس کر آسمان کی طرف دیکھا اور کہا
مالک تو بھی بڑا بے نیاز ہے، کہیں سے دودھ پلواتا ہے اور کہیں سے تھپڑ مرواتا ہے.. یہ کہہ کر فقیر آگے چل پڑا،

فاحشہ عورت چھت پر چل رھی تھی تو اس کا پاؤں پھسلتا ہے اور زمین پر سر کے بل گر جاتی ہے، اس کو ایسی شدید چوٹ لگتی ہے کہ موقع پر ہی فوت ہوجاتی ہے۔

شور مچ گیا کہ فقیر نے آسمان کی طرف منہ کر کے بدعا دی تھی، جس کی وجہ سے یہ قیمتی جان چلی گئی

فقیر ابھی بازار کے دوسرے کونے تک نہیں پہنچ پائے تھے کہ لوگوں نے فقیر کو پکڑ لیا اور کہا کہ بڑے فقیر بنے پھرتے ہو، حوصلہ بھی نہیں رکھتے ہو

فقیرنے کہا کہ کیا ہوا میاں؟ لوگوں نے کہا کہ تم نے بددعا دی اور عورت کی جان چلی گئی

فقیرنے کہا کہ واللہ میں نے تو کوئی بددعا نہیں دی تو لوگوں نے ضد کی اور کہا کہ نہیں تیری بددعا کا کیا دھرا ہے۔

جب لوگوں نے ضد کی تو فقیر نے کہا کہ اصل بات پوچھتے ہو تو میں نے کوئی بددعا نہیں کی، یہ یاروں یاروں کی لڑائی ہے.

لوگوں نے کہا کہ وہ کیا؟ فقیر نے کہا کہ جب میں گزر رہا تھا اور میرے پاؤں سے چھینٹا اڑا اور اس عورت کے لباس پر پڑا تو اس کے یار کو غصہ آیا، اس نے مجھے مارا تو پھر میرے یار کو بھی غصہ آگیا........!!!

انگریز چینی اور پاکستانی ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھےJust for fun 😊 استاد نے انگریز سے پوچھا اپ ٹوتھ برش کتنا عرصہ بعد بدل...
12/02/2023

انگریز چینی اور پاکستانی ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے
Just for fun 😊

استاد نے انگریز سے پوچھا
اپ ٹوتھ برش کتنا عرصہ بعد بدلتے ہیں
انگریز بولا دو مہینے بعد

استاد نے چینی لڑکے سے پوچھا
اپ ٹوتھ برش کتنا عرصہ بعد بدلتے ہیں
چینی بولا سر جی ایک مہینہ بعد

استاد نے پاکستانی لڑکے سے پوچھا
اپ ٹوتھ برش کتنا عرصہ بعد بدلتے ہیں

فدا بولا
ہم برش سے چھ مہینے دانت صاف کرتے ہیں
جب تھوڑا پرانا ہو جائے تو پھر سر کے بالوں کو کلر کرنے کے لئے اس کا استمال کرتے ہیں
جب تھوڑا اور پرانا ہو جائے تو سلائی والی مشین کی صفائی کے لئے رکھ لیتے ہیں اور اس سے کچرا صاف کرتے ہیں
پھر جب برش کے بال ختم ہو جاتے ہیں
برش گنجا ہو جاتا ہے 😂
تو پھر اس میں سوراخ کر کہ اس سے شلوار میں ناڑا ڈالنے کا کام لیتے ہیں 😂😂😂

اس پر استاد نے حیرانگی سے کہا
اپ پاکستانی عوام پھر بھی آئی ایم ایف کے قرضدار ہیں
اس قدر ذہانت اور اعلی سوچ کے باوجود بھی ؟؟؟

Address

Mora Vero
Gujar Khan

Telephone

+923469215084

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سبق آموز تحریر اور کہانیاں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share