07/02/2026
جیو پاک نیوز
لالہ موسیٰ »تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے نوجوان کے قتل کے مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا
تفصیلات کے مطابق مورخہ 17جنوری2026 بوقت 6:30بجیشام پولیس کو بذریعہ پولیس ہیلپ لائن 15 اطلاع موصول ہوئی کہ محلہ حاجی پورہ لالہ موسیٰ میں ایک شخص بذریعہ فائر مضروب ہوا ہے۔اطلاع موصول ہوتے ہی ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل احسان ظفر سندھو اور
پولیس تھانہ لالہ موسیٰ فوری موقع پر پہنچ گئے۔جہاں ایک39 سالہ شخص جسکی شناخت راحیل شاہد ولد منور حسین قوم مرزا ساکن بھلوٹ شیرا کے نام سے ہوئی۔جسکو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا۔پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں فوری مقدمے کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر PFSA ،کرائم سین یونٹ اور شواہد اکھٹے کرنے والی ٹیموں کے ذریعے شواہد اکھٹے کیے۔نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا۔ قتل کے سفاکانہ اور دلخراش واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی اوگجرات رانا عمرفاروق نے ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری احسان ظفر سندھو کی زیر نگرانی پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر سفاک ملزمان کی جلد گرفتاری کےلیے ٹاسک دے دیا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر ناصر محمود,شبیر حسین سب انسپکٹر اوردیگر پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی سمیت تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے انتہائی محنت اور جانفشانی سے قتل کی لرزہ خیز واردات میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان میں1 علی حمزہ ولد محمد زبیر آلہ قتل پسٹل 30بور 2 وقار احمد عرف قاری 3 عمر ولد سلیمان 4 علی رضا ولد اکبر علی 5 ارضی زینب عرف علیشبہ دختر عنصر محمود سکنائے لالہ موسیٰ شامل ہیں۔گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وقوعہ سے چند روز قبل انکی مقتول سے معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جسکے رنج کی بنا پر ملزمان نے باہمی صلاح مشورہ ہوکر قتل کا منصوبہ بنایا تھا