Shah Waliullah Oriental & Degree College Mansoorah

Shah Waliullah Oriental & Degree College Mansoorah Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Shah Waliullah Oriental & Degree College Mansoorah, College & University, Hala.

16/08/2025

"Freedom is a blessing of Allah, and it remains through gratitude."
"A glimpse of the preparations before Independence Day, August 14."

16/08/2025

"Education and freedom together keep art, culture, and society alive."
"A glimpse of the preparations before Independence Day, August 14."

شاہ ولی اللہ ڈگری و اورینٹل کالج منصورہ سندھ ضلع مٹیاری میں جشنِ آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں شجر کاری مہم منعقد کی گئی...
16/08/2025

شاہ ولی اللہ ڈگری و اورینٹل کالج منصورہ سندھ ضلع مٹیاری میں جشنِ آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں شجر کاری مہم منعقد کی گئی۔ اس موقع پر کالج اسٹاف نے درخت لگائے اور ماحول کو سرسبز بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

شاہ ولی اللہ ڈگری و اورینٹل کالج مٹیاری میں یکم اگست سے 14 اگست تک جشنِ آزادی کی تیاریاں کی گئیں۔ کالج کو جھنڈیوں سے سجا...
16/08/2025

شاہ ولی اللہ ڈگری و اورینٹل کالج مٹیاری میں یکم اگست سے 14 اگست تک جشنِ آزادی کی تیاریاں کی گئیں۔ کالج کو جھنڈیوں سے سجایا گیا، تقاریر و نغمات کے پروگرام اور شجر کاری مہم منعقد ہوئی۔
14 اگست کو ڈسٹرکٹ مٹیاری کے فائنل پروگرام میں اورینٹل کالج نے اردو تقاریر میں پہلی اور سندھی تقاریر میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

25/01/2023

جامعةالعلوم الاسلامیہ منصورہ ہالا سندھ کی تقریب ختم بخاری شریف
ان شاء اللہ 13فروری بروز پیر
صبح 9 بجے ہوگی۔


04/10/2022

*"ہم ملا نہ بن سکے*"
*
منیر منصوری

ہم باقاعدہ سند یافتہ "مولوی" ہونے کے باوجود رواجی، روایتی، مسلکی مولوی یا ملا نہ بن سکے۔
طے شدہ نصاب کے مطابق مولوی کا امتحان پاس کرلیا۔ سوچا ہمیں مولوی کہا اور مانا جائے گا۔۔۔۔مگر کسی نے نہ مانا!

پھر عالم کرلیا مگر مولوی نہ کہلا سکے!
اور آخر کار فاضل کی سند بھی حاصل کرلی مگر مولوی کا لاحقہ نہ لگ سکا!

پینٹ پتلون سے مکمل اجتناب ،اونچی شلوار اورٹوپی پہننے کے باوجود بھی ہم میں سے کسی کو مسجد تک محدود ہونے یا روایتی مولوی بننے کا خیال نہ آیا۔۔۔۔۔کیوں؟

ہم نے مفتی کفایت اللہ کی "تعلیم الاسلام" بھی پڑھی، القدوری اور صحیح بخاری بھی پڑھی۔۔۔۔۔مگر مولویانہ مزاج نہ بن سکا!

وجہ یہ ہے کہ ہمیں دین کو کبھی پیشے کے طور پر اپنانے کادرس دیا ہی نہیں گیا! اس کے برعکس،
ہمیں دین کو ایک شعبہ حیات سمجھنے کے بجائے اس کو جامع نظام زندگی کے طور پر اپنانے کا درس ملا!
یاد آیا کہ ہم تو دین و دنیا کی تفریق کے نظریے پر پلے بڑھے ہی نہیں!

ہمیں تو یہ پڑھایا گیا کہ دین دنیاکمانے، روٹی روزی یا معاش کے حصول کا ذریعہ نہیں بلکہ دنیا کے نظام کے امتحان کا نصاب ہے۔ اس نصاب کے بغیر دنیا کا امتحان پاس نہیں ہوسکے گا!

ہم تو کسی فرقے سے منسلک ہی نہیں تھے۔ ہم نہ دیو بندی، نہ سلفی، نہ بریلوی نہ شیعہ!

ہم میں تو منصورہ میں "ملا پن " کے جراثیم پیدا ہی نہیں ہونے دیے گئے !

"ملا" بننے کے لیے سب سے بنیادی شرط ہے فرقہ۔۔۔۔یعنی اگر آپ کسی فرقے سے تعلق رکھتےہیں توآپ ملا بن سکتے ہیں ورنہ نہیں!

ملا کسی آزاد ماحول میں بنتا ہی نہیں، یہ پروڈکٹ صرف مسلکی مدرسوں میں تیار ہوتی ہے۔

ہر مدرسہ اپنی مسلکی ضروریات کے لیے اپنے خاص سانچے میں اپنے اپنے ملا تیار کرتا ہے۔
ہر مسلکی مدرسے کا اپنا اپنا سانچا ہوتا ہے جس میں مطلوب "ملا" ڈھالا جاتا ہے۔
پھر ہر مدرسے میں مختلف ضروریات کے لیے مختلف اقسام کےملا تیار کیے جاتے ہیں۔ اذان واقامت کے لیے، امامت کے لیے، خطابت کے لیے، فتووں کے لیے، لچھے دار تقریروں کے لیے، چندے کے لیے، مذاکروں،مناظروں اورمباہلوں کے لیے!

مناظروں مباہلوں والے ملا سب سے مہنگے ہوتے ہیں۔

مدرسے میں پڑھا تو ہم نے بھی مگر ہمارا مدرسہ کسی فرقے کا مدرسہ نہیں تھا!
ہم میں فرقہ واریت ہوتی تو ہم سے بہتر لچھےدار ملا کوئی نہ ہوتا!

آہ۔۔مفتی مصباح الرحمٰن یوسفی رحشاہ ولی اللہ اوریئنٹل کالج منصورہ سندھ کے فاضل ۔۔پبّی۔۔ضلع پشاور کے خالص اور پکے تحریکی گ...
28/09/2022

آہ۔۔مفتی مصباح الرحمٰن یوسفی رح

شاہ ولی اللہ اوریئنٹل کالج منصورہ سندھ کے فاضل ۔۔
پبّی۔۔ضلع پشاور کے خالص اور پکے تحریکی گھرانے کے فرزند۔۔۔منصورہ میں علی احمد اور طاہر منصوری وغیرہ کے کلاس فیلو۔۔۔تقریر،تحریر اور سوشل سرگرمیوں میں بھرپور شریک رہتے۔۔تربیت گاہ کی انتظامیہ میں بھی عہدے پر فائز رہے ۔۔دیواری صحافت میں بھی شامل ہوئے۔۔
منصوریوں میں ایک فعال اور متحرک شخصیت۔۔

منصورہ کے بعد نامعلوم ہوگئے۔۔
بعد ازاں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوۃ اکیڈیمی سے منسلک ہوئے ۔۔اور وہیں سے قومی سطح پر شہرت پائی ۔۔دعوۃ اکیڈیمی کی ورکشاپس کے مستقل مقرر۔۔رسالہ ۔۔دعوۃ۔۔میں مستقل دینی مسائل کا حل پیش کرتے۔۔ریڈیو پاکستان کے قومی پروگرام ۔۔حی علی الفلاح ۔۔میں سامعین کے دینی مسائل کا حل بتاتے۔۔ایک عالم،فقیہہ،اور مبلغ و مقرر کی حیثیت سے شہرت پائی ۔۔غالباً بیرون ملک بھی اعلیٰ تعلیم کے لیے تشریف لے گئے۔

فیصل مسجد کی خطابت اور انتظامی امور بھی سرانجام دیئے۔۔بالخصوص رمضان المبارک کے دوران عشرہ اعتکاف کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔

ریٹائرمنٹ کے بعد سید مودودی انسٹیٹیوٹ لاہور سے وابستہ ہوئے،مگر خرابئ صحت کے باعث خدمات جاری نہ رکھ سکے۔۔
طویل علالت کے بعد آج 27 ستمبر 22 اللہ کے جوار رحمت میں داخل ہوگئے۔۔اللہ۔تعالی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے ۔
آمین ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

"اعجاز فاروق اکرم صاحب کی وال سے"

*=========مولانا مصباح الرحمن یوسفی========*ایك مخلص مسلمان ، ممتاز عالم دین، مشفق استاد، انٹرنیشنل اسلامک یونورسٹی  اسل...
28/09/2022

*=========مولانا مصباح الرحمن یوسفی========*
ایك مخلص مسلمان ، ممتاز عالم دین، مشفق استاد، انٹرنیشنل اسلامک یونورسٹی اسلام آباد میں ہمارے ساتھی ، اپنے زمانے میں دعوہ اكیڈمی اور فیصل مسجد كی رونق اور آبادی كی علامت مولانا مصباح الرحمن یوسفی بھی آج اللہ كو بیارے ہوگئےاِنَّا_لِلّٰهِ_وَاِنَّا_اِلَیْهِ_رَاجِعُوْنْ_‎ ہم شریعہ اكیڈمی میں تھے اور دعوہ اكیڈ می میں ، وہ ہم سے عمر میں بڑے ، علم میں اعلیٰ ، جذبۂ دعوت واصلاح میں مستعد تھے مگر ان كا بڑا پن تھا كہ مجھے اپنے ساتھیوں میں شمار كرتے اور بہت محبت كرتے تھے ۔ دعوہ اكیڈمیں تو اكثر پروگراموں میں ایك ساتھ شركت ہوتی تھی ، كئی مرتبہ دعوہ یا شریعہ كے تربیتی پروگراموں میں ایك ساتھ دوسرے شہروں كے سفر بھی ہوئے ، وہ ہمیشہ دعوت دین اور فروغ علم دین كے لیے مستعد رہتے تھے ۔ وہ ریڈیو پر مدت تك ’آپ نے پوچھا ‘ كے عنوان كے تحت عوامی سوالوں كے جوابات دیا كرتے تھے اور یہ مجموعہ كئی جلدوں میں شائع بھی ہوا تھا ۔ چند ماہ قبل جب میں سفر سندھ سے واپس آیا تو دیگر علمی مقامات كے علاوہ منصورہ سندھ كے شاہ ولی اللہ كالج كے كھنڈرات كا بھی تذكرہ كیا جسے ہمارے محترم دوست ڈاكٹر اعجاز فاروق اكرم صاحب نے بھی اپنی وال پرباحوالہ كاپی پیسٹ كیا اور وہ چوں كہ خود منصوری ہیں اس لیے كچھ اپنے طور پر اور كچھ میری درخواست پر انہوں نے شاہ ولی اللہ كالج میں تعلیم كی یادیں بیس سے زائد قسطوں میں لكھ كر شیئر كیں ۔ انہی سے پتہ چلا كہ ہمارے محبوب دوست مولانا مصباح الرحمن یوسفی بھی شاہ ولی اللہ كالج منصورہ كے فاضل تھے ۔ آج بھی ڈاكٹر اعجاز صاحب نے مولانا كے بارے میں اپنے تعزیتی كلمات یوں درج كیے :
آہ۔۔مفتی مصباح الرحمٰن یوسفی رح۔۔شاہ ولی اللہ اوریئنٹل کالج منصورہ سندھ کے فاضل ۔۔پبّی۔۔ضلع پشاور کے خالص اور پکے تحریکی گھرانے کے فرزند۔۔۔منصورہ میں علی احمد اور طاہر منصوری وغیرہ کے کلاس فیلو۔۔۔تقریر،تحریر اور سوشل سرگرمیوں میں بھرپور شریک رہتے۔۔تربیت گاہ کی انتظامیہ میں بھی عہدے پر فائز رہے ۔۔دیواری صحافت میں بھی شامل ہوئے۔۔منصوریوں میں ایک فعال اور متحرک شخصیت۔۔منصورہ کے بعد نامعلوم ہوگئے۔۔بعد ازاں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوۃ اکیڈیمی سے منسلک ہوئے ۔۔اور وہیں سے قومی سطح پر شہرت پائی ۔۔دعوۃ اکیڈیمی کی ورکشاپس کے مستقل مقرر۔۔رسالہ ۔۔دعوۃ۔۔میں مستقل دینی مسائل کا حل پیش کرتے۔۔ریڈیو پاکستان کے قومی پروگرام ۔۔حی علی الفلاح ۔۔میں سامعین کے دینی مسائل کا حل بتاتے۔۔ایک عالم،فقیہہ،اور مبلغ و مقرر کی حیثیت سے شہرت پائی ۔۔غالباً بیرون ملک بھی اعلیٰ تعلیم کے لیے تشریف لے گئے۔فیصل مسجد کی خطابت اور انتظامی امور بھی سرانجام دیئے۔۔بالخصوص رمضان المبارک کے دوران عشرہ اعتکاف کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ریٹائرمنٹ کے بعد سید مودودی انسٹیٹیوٹ لاہور سے وابستہ ہوئے،مگر خرابئ صحت کے باعث خدمات جاری نہ رکھ سکے۔۔طویل علالت کے بعد آج 27 ستمبر 22 اللہ کے جوار رحمت میں داخل ہوگئے۔۔اللہ۔تعالی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے ۔آمین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ كریم ہمارے محترم بھائی كو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان كی خطاؤں سے درگزر فرمائے اور حسنات كو قبولیت سے نوازے اور ورثاء كو ان كی بركات سے محروم نہ كرے۔
*اَللَّهُمَّ اغْفِرْلَهُ وَارْحَمْهُ وَعَافِه وَاعْفُ عَنْهُ وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ وَوَسِّعْ مَدْخَلَهُ وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّهِ مِنَ الْخَطَايَا كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ اْلأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَس وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهِ وَأَهْلاً خَيْرًا مِنْ أَهْلِهِ وَزَوْجًا خَيْرًا مِنْ زَوْجِهِ وَأَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ وَأَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَفِتْنَتِهِ وَمِنْ عَذَابِ النَّارِ۔* *(آمِيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ)

"اکرام الحق صاحب کی وال سے"

شیخ الحدیث والقرآن استاذ الاساتذہ حضرت مولانا آغا محمد صاحب آج منگل کو فجر کے بعد اللہ کو پیارے ھوگئے ہیں۔انالله وانا إل...
13/09/2022

شیخ الحدیث والقرآن استاذ الاساتذہ حضرت مولانا آغا محمد صاحب آج منگل کو فجر کے بعد اللہ کو پیارے ھوگئے ہیں۔

انالله وانا إليه راجعون اللھم اغفرلہ واعف عنہ وادخلہ الجنةمع الابرار یاعزیزیاغفار اللهم وسع قبره ونور قبره واجعل قبره روضة من رياض الجنة آمین

یا اللہ استاد محترم کی مغفرت فرما اور ان کی قرآن وسنت کیلئے تمام خدمات کو قبول فرما اور ہم سب شاگردوں وپسماندگان واہل وعیال اولاد کو صبر جمیل ونعم البدل عطا فرما۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین

Address

Hala
70110

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shah Waliullah Oriental & Degree College Mansoorah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Shah Waliullah Oriental & Degree College Mansoorah:

Share