16/12/2025
+++++++++++++ خوش آمدید ++++++++++++
آ ج ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع گلگت جناب اشتیاق احمد صاحب نے اپنی مادر علمی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈموٹ سئ کا خصوصی دورہ کیا آ پ نے گریڈ ون سے لیکر تمام اساتذہ کے ساتھ فرداً فرداً ملاقات کی ہر ایک کا انفرادی طور پر حال احوال پوچھا
اس کے بعد امتحان میں مصروف طلباء کے پاس گیا ان سے مختلف سوالات پوچھے اور بچوں کے جوابات سے مطمئن ہوکر 3 طلباء خبیب شریف ،توقیر عالم اور صفی اللہ کی حوصلہ افزائ کی اور انہیں نقد انعام سے نوازا
اسی دوران ہائ سکول کا پرانا ملازم مسلم خان نے DDE صاحب کو خصوصی سلامی دی جس پر DDE صاحب نے مسلم خان کی بطور حوصلہ افزائ نقد انعام سے نوازا