25/09/2026
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) سندھ مسٹر شہریار میمن کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ، حیدرآباد کے چارج سے سبکدوش ہونے کی باضابطہ درخواست کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے۔
ڈی جی ہیلتھ کا عہدہ ایک خالصتاً تکنیکی اور طبی قیادت کا منصب ہے، جو قواعد اور میرٹ کی رو سے صرف گریڈ 20 کے سینئر اور مستحق ڈاکٹرز کا حق ہے۔ ڈاکٹرز کے اس مخصوص عہدے پر بیوروکریٹس کی تعیناتی میرٹ کا قتل اور طبی برادری کے حقوق پر کھلم کھلا ڈاکہ ہے۔
ہمارے فوری مطالبات:
فوری سبکدوشی: حکومتِ سندھ بغیر کسی تاخیر کے اس استعفے/سبکدوشی کی درخواست کو فوری طور پر منظور اور نافذ کرے۔
میرٹ پر تعیناتی: ڈی جی ہیلتھ کے عہدے پر فوری طور پر گریڈ 20 کے کسی اہل اور مستحق ڈاکٹر کو تعینات کیا جائے۔
بیوروکریٹس کی تعیناتی پر پابندی: آئندہ کے لیے کسی بھی غیر متعلقہ بیوروکریٹ کو ڈاکٹرز کے انتظامی اور پیشہ ورانہ عہدوں پر تعینات نہ کیا جائے۔
الٹی میٹم:
اگر اس فیصلے پر فی الفور عمل درآمد نہ کیا گیا تو YDA سندھ ڈی جی ہیلتھ آفس حیدرآباد کے باہر بھرپور احتجاج اور دھرنے کا اعلان کرے گی، جس کے بعد احتجاج کا دائرہ کار پورے صوبے میں وسیع کر دیا جائے گا۔