Shangla Student Society IIUI

  • Home
  • Shangla Student Society IIUI

Shangla Student Society IIUI Shangla Students Society IIUI's Official Fb page.✔️

شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر احتشام الله اور میڈیا سیکرٹری کفایت اللہ نے پی ایس او کی جانب سے نئے طلبہ کے اعزاز میں منع...
23/09/2026

شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر احتشام الله اور میڈیا سیکرٹری کفایت اللہ نے پی ایس او کی جانب سے نئے طلبہ کے اعزاز میں منعقد کی گئی ویلکم پارٹی میں شرکت کی۔
دونوں نے نہایت خوشگوار اور بہترین انداز میں تقریب میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا اور نئے طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا۔
اس طرح کی مثبت اور تعمیری سرگرمیاں طلبہ کے درمیان باہمی روابط، اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی کی جانب سے پی ایس او ٹیم کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد، جبکہ تمام نئے طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید!

Pashtunkhwa Students Organization - IIUI

آج شانگلین کمیونٹی اسلام آباد/راولپنڈی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس PNCA اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ورکرز ویلفیئر بورڈ...
17/09/2026

آج شانگلین کمیونٹی اسلام آباد/راولپنڈی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس PNCA اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ورکرز ویلفیئر بورڈ کے معزز سیکریٹری صاحب کے ساتھ ہونے والی آئندہ ملاقات کے ایجنڈے اور تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں بالخصوص شانگلہ کی کوئلہ کانوں کے مزدوروں کے مسائل، حقوق اور کان کنی کے دوران شہید ہونے والے مزدوروں کے یتیم بچوں، بیواؤں اور اہل خانہ کے لیے مالی معاونت، تعلیمی سہولیات، اور علاج معالجے کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔
اس اجلاس میں شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی(IIUI) کے جنرل سیکریٹری Muhammad Sajjad Ahmad اور سینئر نائب صدر Asad Ullah Yøusafzai نے خصوصاً شرکت کی، جہاں سینئر نائب صدر اسد اللہ نے مزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لئے ے بہت عمدہ اور مؤثر خطاب کیا.
Shanglian in Islamabad/Rawalpindi

گرمیوں کی طویل تعطیلات کے بعد شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی  نے ایک بار پھر اپنی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ گزشتہ رات تما...
16/09/2026

گرمیوں کی طویل تعطیلات کے بعد شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی نے ایک بار پھر اپنی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

گزشتہ رات تمام دوست ایک خوبصورت Tea Gathering پر اکٹھے ہوئے، جہاں چائے کے ساتھ گپ شپ، ہنسی مذاق اور پرانی یادوں نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ ☕❤️

یہ صرف ایک چائے کی محفل نہیں، بلکہ دوستی، بھائی چارے اور شانگلہ سے جڑے رشتوں کو پھر سے تازہ کرنے کا ایک خوبصورت بہانہ تھا۔

سفر پھر سے شروع ہے… نئے جذبے، نئی سرگرمیوں اور نئی یادوں کے ساتھ۔❤️🏔️



IIUI Admissions: Your Future Begins HereRanked among the leading universities of the Muslim world, International Islamic...
07/06/2026

IIUI Admissions: Your Future Begins Here

Ranked among the leading universities of the Muslim world, International Islamic University Islamabad is now welcoming ambitious minds from across Pakistan and beyond for its Fall 2026 admissions.

Whether your passion lies in Engineering, Computing, Law, Economics, Islamic Studies, Social Sciences, Management, Education, or the Sciences, IIUI offers a pathway tailored to your potential. With programs spanning PhD, MS, LLM, BS, BBA, LLB, MBA, BEd, Bachelor of Engineering Technology, Lateral Entry, and Diploma levels, world-class education is within your reach.

Thousands of graduates. Decades of excellence. One destination.

Application Deadline: Friday, August 07, 2026

Online applications only.

Apply now at; https://admission.iiu.edu.pk/
Learn more at; https://www.iiu.edu.pk/

🎗SSSIIUI will be pleased to help you. Feel free to contact

Shangla Students Society IIUI wishes y'all, a very happy Bakrid. May this occasion remind you of compassion, unity, and ...
27/05/2026

Shangla Students Society IIUI wishes y'all, a very happy Bakrid. May this occasion remind you of compassion, unity, and the beauty of sharing with others.

(Eid Al-adha 2026)

الحمدللہ!اسلام آباد میں “شانگلیئنز اسلام آباد” کے زیرِ اہتمام منعقدہ شاندار ڈنر اور کابینہ اعلان کی تقریب کامیابی سے اخت...
11/05/2026

الحمدللہ!
اسلام آباد میں “شانگلیئنز اسلام آباد” کے زیرِ اہتمام منعقدہ شاندار ڈنر اور کابینہ اعلان کی تقریب کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی۔ اس خوبصورت اجتماع میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی، جہاں محبت، بھائی چارے اور اتحاد کی بہترین مثال دیکھنے کو ملی۔

اس موقع پر نئی کابینہ کا اعلان بھی کیا گیا، اور ہمیں یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہمارے قابلِ فخر SVP، اسد اللہ صاحب کو Students Affairs Secretary نامزد کیا گیا۔
ان کی صلاحیتیں، قیادت اور طلبہ کے لیے خدمات یقیناً سوسائٹی کے لیے ایک قیمتی اضافہ ثابت ہوں گی۔

شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی نوجوانوں کی رہنمائی، تعلیم، باہمی روابط اور کمیونٹی کی بہتری کے لیے اپنی مثبت کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اللہ تعالیٰ اس اتحاد، محبت اور خدمت کے جذبے کو ہمیشہ قائم رکھے اور ہم سب کو اپنی کمیونٹی اور معاشرے کے لیے مزید بہتر کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ❤️

شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی IIUI کے زیرِ اہتمام  Kuwait Hostel میں جنرل باڈی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ کی بڑی تعدا...
04/05/2026

شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی IIUI کے زیرِ اہتمام Kuwait Hostel میں جنرل باڈی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ اس اہم اجلاس میں طلبہ کو درپیش مسائل، تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ، باہمی اتحاد و تعاون، اور سوسائٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

میٹنگ کی خاص بات معزز مہمانوں کی شرکت تھی، جن میں حبیب اللہ خلیل، محمد عارف خان، اور اویس خان شامل تھے۔ مہمانوں نے اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے، تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے، اور اجتماعی کردار ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اجلاس کے دوران مختلف تجاویز پیش کی گئیں اور آئندہ سرگرمیوں کے لیے اہم فیصلے بھی کیے گئے۔ یہ میٹنگ نہ صرف طلبہ کے مسائل کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنی بلکہ ان کے حل کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم بھی ثابت ہوئی۔

آخر میں، انتظامیہ اور شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ Shangla Students Society مستقبل میں بھی طلبہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔

  د پښتونخوا سټوډنټس ارګنائزیشن له لوري “آل پارټیز کانفرنس” په بریالیتوب سره ترسره شو، چې د علاقایي سیکرټري احسان الله م...
30/04/2026



د پښتونخوا سټوډنټس ارګنائزیشن له لوري “آل پارټیز کانفرنس” په بریالیتوب سره ترسره شو، چې د علاقایي سیکرټري احسان الله مشال په صدارت کې یې مشري کېدله.

شانګله سټوډنټس سوسایټي د خپل استازي په توګه په دې مهمه غونډه کې فعاله ونډه واخیسته، چې پکې د اسلامي جمعیت طلباء، انصاف سټوډنټس فیډریشن، جمعیت طلباء اسلام او بټګرام سټوډنټس سوسایټي استازو هم ګډون درلود.

په کانفرنس کې د پوهنتون پر مهمو مسایلو، د زده‌کوونکو پر ستونزو او د هغوی د حل پر لارو مفصل او رغنده بحثونه وشول. شانګله سټوډنټس سوسایټي د زده‌کوونکو د حقونو او ګډو هڅو په اړه خپل مهم وړاندیزونه او نظرونه وړاندې کړل.

شانګله سټوډنټس سوسایټي د ټولو تنظیمونو هڅې او یووالی ستایي، ځکه همدا ګډ کار کولای شي د زده‌کوونکو غږ نور هم پیاوړی کړي.

په پای کې، د علاقایي سیکرټري احسان الله مشال صدارتي وینا هم د دې غونډې مهمه برخه وه، چې د راتلونکو هڅو لپاره یې مهم پیغام درلود.

شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی کے حوالے سے حالیہ تنقید کے جواب میں وضاحت پیش کی جاتی ہے:شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی، انٹرنیشنل اسلامک...
18/04/2026

شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی کے حوالے سے حالیہ تنقید کے جواب میں وضاحت پیش کی جاتی ہے:

شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں زیرِ تعلیم شانگلہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ کا ایک غیر رسمی پلیٹ فارم ہے۔ اس کا بنیادی مقصد طلبہ کو آپس میں جوڑنا، باہمی رابطہ مضبوط بنانا، اور تعلیمی، سماجی و ذاتی مسائل میں ایک دوسرے کی رہنمائی اور مدد فراہم کرنا ہے۔

یہ بات واضح طور پر بیان کی جاتی ہے کہ یہ سوسائٹی کسی بھی قسم کی سیاسی تنظیم نہیں ہے، نہ ہی اس کا کسی سیاسی جماعت یا سرگرمی سے کوئی تعلق ہے۔ سوسائٹی کا دائرہ کار صرف طلبہ کی فلاح و بہبود تک محدود ہے۔

شانگلہ کے مجموعی مسائل اپنی جگہ اہم ہیں، جن میں سے بیشتر سیاسی نوعیت کے ہیں اور ان کا حل بھی متعلقہ سیاسی فورمز پر ہی ممکن ہے۔ تاہم، اس سوسائٹی کا مقصد ان معاملات میں مداخلت کرنا نہیں بلکہ صرف طلبہ کے لیے ایک مثبت، معاون اور تعمیری ماحول فراہم کرنا ہے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ اس وضاحت کے بعد سوسائٹی کے کردار کو درست تناظر میں دیکھا جائے گا۔

شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی IIUI کی جانب سے ہم دل کی گہرائیوں سے احسان زئی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، جنہوں نے International I...
16/04/2026

شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی IIUI کی جانب سے ہم دل کی گہرائیوں سے احسان زئی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، جنہوں نے International Islamic University Islamabad سے BS English Literature and Linguistics کی چار سالہ ڈگری کامیابی سے مکمل کرلی۔

یہ کامیابی نہ صرف ان کی محنت، لگن اور مستقل مزاجی کا نتیجہ ہے بلکہ پورے شانگلہ کے لیے باعثِ فخر بھی ہے۔

بطور سابق صدر شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی، آپ کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور یاد رکھا جائے گا۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مستقبل میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور آپ اسی طرح اپنی محنت سے روشنیاں بکھیرتے رہیں۔

شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی کی جانب سے نیک خواہشات اور ڈھیروں مبارکباد!

Address

International Islamic University Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shangla Student Society IIUI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your university to be the top-listed university?

Share