Darul Uloom Islamabad دارالعلوم اسلام آباد

Darul Uloom Islamabad دارالعلوم اسلام آباد Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Darul Uloom Islamabad دارالعلوم اسلام آباد, College & University, 68, Islamabad.

دارالعلوم اسلام آباد کے طلباء اور فضلاء سے درخواست ہے کہ دیئے گئے لنک یا کیو آر کوڈ (QR Code) کی مدد سے وٹس ایپ گروپ میں...
21/04/2025

دارالعلوم اسلام آباد کے طلباء اور فضلاء سے درخواست ہے کہ دیئے گئے لنک یا کیو آر کوڈ (QR Code) کی مدد سے وٹس ایپ گروپ میں شامل ہوں

https://chat.whatsapp.com/DhfGE45jbWcGsPsMQHz789

07/01/2025
06/10/2024
22/09/2024

استاد کا رتبہ بڑا ہے یا والد کا؟
مفتی تقی عثمانی صاحب

ایک مرتبہ شیخ عبدالاحد ازہری جو مصر کے بہت اچھے فقیہ ہیں، میرے مہمان ہوئے. آپ نے حاضرین کے سامنے بہت ہی عمدہ انداز میں تلاوت کی۔ پھر گفتگو کا دور شروع ہوا۔ بات نکلی۔ کہ قرآن نازل ہوا عرب میں پڑھا گیا مصر میں اور سمجھا گیا ہند میں۔ اس پر انہوں نے اپنا ایک واقعہ بیان کیا کہ..

ایک مرتبہ میں مسجد نبوی میں حاضر تھا۔ کچھ محبت رکھنے والے علماء نے مجھے مسند پر بٹھا دیا۔ اور کہا ہمیں کچھ نصیحت کریں۔ بعد نصیحت کے سوال جواب کا دور شروع ہوا۔ کسی نے پوچھا استاذ کا رتبہ بڑا یا والدین کا؟؟
میں نے کہا کہ بعض حضرات نے لکھا ہے کہ استاذ کا درجہ بڑا ہوتا ہے۔ کیوں کہ والدین بچے کو نیچے(دنيا میں) لانے کو محنت کرتے ہیں اور استاذ بچے کو نیچے( دنیا) سے اوپر لے جانے کے لئے محنت کرتا ہے۔۔۔۔۔۔اس جواب پر ایک ادھیڑ عمر کے آدمی نے کہا کہ مجھے آپ کا جواب سمجھ میں نہیں آیا۔ میں نے کہا آپ کچھ سمجھا دیں۔ اس نے کہا۔ کہ صحابہ کے دور سے یہ ترتیب چلی آ رہی ہے۔(غالباً حضرت معاذ اور جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک گفتگو کی طرف اشارہ فرمایا) کہ پہلے کتاب اللہ پھر سنت رسول اللہ، پھر عمل صحابہ پھر اخیر میں قیاس ہے۔اور آپ نے پہلے ہی قیاس کو اٹھایا۔
حالانکہ والدین کا رتبہ منصوص علیہ ہے۔ اور آپ نے جو دلیل پیش کی وہ قیاس ہے۔ جب نص کسی چیز کی فضیلت میں وارد ہو جائے وہ ہر حال میں افضل ہی رہتی ہے۔تاآنکہ کوئی دوسری نص اس کے خلاف وارد ہو جائے ۔

میں نے اپنا سر پکڑ لیا۔۔۔۔ کہ واقعی اتنی زبردست چوک مجھ سے کیسے ہوگئی جب کہ اصول میں یہ بات ہے کہ کسی چیز کی فضیلت ،یا کسی چیز کے ثواب و عقاب کو ثابت کرنے کے لئے نص قطعی الثبوت چاہیے ۔ یا ایسا مضبوط باسند المتصل قول نبی چاہیے جو اس فضیلت یا ثواب و عقاب کے معاملہ میں صریح ہو،
میں نے کہا واقعی میں غلطی پر تھا۔ کچھ اور فرمائیں۔ کہا کہ ایک باندی تھی۔ ابو لہب کی آزاد کردہ جن کا نام تھا "ثویبہ" جنہوں نے چند روز آپ علیہ السلام کو اپنا دودھ پلایا تھا۔ ایک مرتبہ تشریف لائیں۔ تو آپ نے اپنی دستار مبارک ان کے راستہ میں بچھا دی۔ یہ درجہ دیا اس ذات کو جس نے چند روز دودھ پلایا۔ تو جنم دینے والی کا کیا حق ہوگا؟ اور دوسری طرف حضرت جبرئیل جو من وجہٍ آپ کے استاذ تھے۔ ان کی آمد پر اس قسم کی تکریم ثابت نہیں۔

میں نے کہا آپ کے جواب سے اطمینان ہوا۔ کلام الہی اور عمل نبی کے بعد کسی چیز کی ضرورت نہیں۔ پھر وہ اٹھ کر چل دیئے ۔ میں نے کہا شاید کوئی فقیہ ہیں۔ اہلِ مجلس نے کہا کہ یہ ہندوستان کے ادارہ دارالعلوم دیوبند کے استاذ حدیث
شیخ الحدیث مفتی سعید احمد پالنپوری رحمہ اللہ تعالیٰ ہیں۔۔۔۔

01/09/2024

مدرسہ کے ایک طالب علم کے اوپر صرف چار درہم خرچ کرنے کی عجیب فضیلت
۔ِ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

‏قصہ کچھ یوں ہیکہ
ایک شرابی کے ہاں
ہر وقت شراب کا دَور رہتا تھا-
ایک مرتبہ
اس کے دوست احباب جمع تھے شراب تیار تھی
اس نے اپنے غلام کو چار درہم دیے کہ شراب پینے سے پہلے دوستوں کو کھلانے کے لیے کچھ پھل خرید کر لائے.
وہ غلام بازار جا رہا تھا کہ راستے میں حضرت منصور بن عمار بصری رحمتہ اللہ علیہ: کی مجلس پر گزر ہوا وہ کسی مدرسہ کے طالب علم کے واسطےلوگوں سے کچھ مانگ رہے تھے اور فرما رہے تھے کہ
"جو شخص اس طالب علم کو چار درہم دے میں اس کو چار دعائیں دوں گا"
اس غلام نے وہ چاروں درہم اس طالب علم کو دے دیے.
حضرت منصور رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا, بتا کیا دعائیں چاہتا ہے...؟
غلام نے کہا میرا ایک: آقا ہے میں اس سے خلاصی چاہتا ہوں.
حضرت منصور رحمتہ اللہ علیہ نے دعا فرمائی اور پوچھا دوسری دعا کیا چاہتا ہے..؟

غلام نے کہا مجھے ان درہموں کا بدل مل جائے.

حضرت منصور رحمتہ اللہ علیہ نے اس کی بھی دعا کی پھر پوچھا تیسری دعا کیا ہے..؟

غلام نے کہا حق تعالٰی شانہ میرے سردار کو توبہ کی توفیق دے اور اس کی دعا قبول کرے
آپ رحمتہ اللہ علیہ نے اس کی بھی دعا کی پھر

پوچھا چوتھی دعا کیا ہے...؟

غلام نے کہا حق تعالٰی شانہ میری, میرے سردار کی, تمہاری اور یہاں مجمعے میں موجود ہر شخص کی مغفرت کرے.
حضرت منصور رحمتہ اللہ علیہ نے اس کی یہ بھی دعا کی.
اس کے بعد وہ غلام خالی ہاتھ اپنے سردار کے پاس واپس چلا گیا.
سردار اسی کے انتظار میں تھا. دیکھ کر کہنے
لگا
" اتنی دیر لگا دی...؟
غلام نے قصہ سنایا. سردار نے ان دعاؤں کی برکت سے بجائے غصہ ہونے اور مارنے کے یہ پوچھا کہ کیا کیا دعائیں کرائیں...؟
غلام نے کہا پہلی تو یہ کہ میں غلامی سے آزاد ہو جاؤں
سردار نے کہا میں نے تجھے آزاد کر دیا
,دوسری کیا تھی...؟
غلام نے کہا مجھے ان درہموں کا بدلہ مل جائے.

سردار نے کہا میری طرف سے تمہیں چار ہزار
درہم نذر ہیں
,تیسری کیا تھی....؟
غلام نے کہا حق تعالٰی شانہ تمہیں شراب وغیرہ فسق و فجور سے توبہ کی توفیق دے.
سردار نے کہا میں نے اپنے سب : گناہوں سے توبہ کر لی,
چوتھی کیا تھی....؟
غلام نے کہا حق تعالٰی شانہ میری,آپ کی, ان بزرگ کی اور سارے مجمع کی مغفرت فرما دے
سردار نے کہا کہ یہ میرے اختیار میں نہیں ہے.

رات کو سردار کو خواب میں ایک آواز سنائی دی.
جب تو نے وہ تینوں کام کر دیے جو تیرے اختیار میں تھے تو کیا تیرا یہ: خیال ہے کہ اللہ وہ کام نہیں کرے گا جس پر وہ قادر ہے....؟

اللہ نے تیری, اس غلام کی, منصور کی, اور اس سارے مجمعے کی مغفرت کر دی ہے..

(ریاض الصالحین صفحہ ۱۲۰)

اس لیے میری تمام مسلمانوں سے گزارش ہے ک وہ اپنی زکوۃ اور صدقات دینی مدارس کو جمع کرائیں اس لیے کہ آپ کی زکوۃ اور صدقات سے دین کے طلباء جو قوت حاصل کریں گے اس کے ذریعے علم دین حاصل کریں گے، علم دین کو پھیلائیں گے قران و حدیث پڑھیں گے اور اپنی شب و روز کی زندگی میں جو بھی نیک کام کریں گے تو اس میں آپ کو بھی اجر و ثواب ملے گا۔
اللہ تبارک و تعالی ہمیں سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین ثم آمین یا رب العالمین بحرمت سید المجاہدین و خاتم النبیین ورحمۃ اللعالمین محمد وعلی آلہ و اصحابہ اجمعین

28/05/2024

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،

امسال دارالعلوم اسلام آباد میں اجتماعی قربانی کے فی حصے کی قیمت 30 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اجتماعی قربانی میں شمولیت کے خواہشمند جلد درج ذیل نمبرز پر رابط کریں:
0333700073-75

Address

68
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923337000075

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darul Uloom Islamabad دارالعلوم اسلام آباد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share