دار العلوم فداء الحسنات - آفیشل

Call

دار العلوم فداء الحسنات - آفیشل Dar-ul-Uloom Fida-ul-Hasnat is an institution that imparts religious and modern education.

ایڈمن:جامعہ فاطمہ الزہراء للبنات الاسلامیہ، مرکزی دربارِ عالیہ طُوری شریف کی طالبات نے ایف اے، فرسٹ ایئر کے امتحانات میں...
22/09/2026

ایڈمن:
جامعہ فاطمہ الزہراء للبنات الاسلامیہ، مرکزی دربارِ عالیہ طُوری شریف کی طالبات نے ایف اے، فرسٹ ایئر کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرکے ادارے، اساتذۂ کرام اور والدین کا نام روشن کیا۔

یہ کامیابی طالبات کی محنت، اساتذہ کی مخلصانہ تربیت اور سجادۂ نشین مرکزی دربارِ عالیہ طُوری شریف کی سرپرستی کا ثمر ہے۔

اللہ تعالیٰ ہماری ان ہونہار طالبات کو مزید علمی و عملی ترقی عطا فرمائے اور انہیں دین و ملت کے لیے سرمایۂ افتخار بنائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲

#طالبات

22/09/2026
24/08/2026

مرکزی دربار عالیہ طوری شریف کے زیرِ اہتمام
مرکزِ اسلام مرکزی دارالعلوم فداء الحسنات اسلام آباد G-13/1
میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں عروج پر ۔

آمدِ مصطفیٰ مرحبا مرحبا

✒️ نویں جماعت کے طلبہ اور تختی؟ حیران نہ ہوں! اس کے پیچھے ایک گہرا علمی و تربیتی مقصد ہے✒️ تختی: صرف خوش خطی نہیں، ایک م...
22/08/2026

✒️ نویں جماعت کے طلبہ اور تختی؟ حیران نہ ہوں! اس کے پیچھے ایک گہرا علمی و تربیتی مقصد ہے

✒️ تختی: صرف خوش خطی نہیں، ایک مکمل تربیتی مشق
الحمدللہ! دارالعلوم فدا الحسنات، گلی نمبر 101، G-13/1 اسلام آباد میں جماعتِ نہم کے طلبہ کو باقاعدہ تختی لکھوائی جاتی ہے۔ بظاہر یہ ایک سادہ سی مشق دکھائی دیتی ہے، لیکن تعلیمی اعتبار سے اس کے اندر ایک گہرا تربیتی مقصد پوشیدہ ہے۔
تختی کا بنیادی مقصد کیا ہے؟
تختی لکھواتے وقت طالب علم کو حروف کی ساخت، الفاظ کی نشست، سطروں کی پابندی، قلم کے دباؤ، حروف کے باہمی تناسب اور تحریر کی روانی پر مسلسل توجہ دینا پڑتی ہے۔ یوں آنکھ، ہاتھ، ذہن اور توجہ ایک ہی عمل میں شریک ہوتے ہیں۔
اس مشق سے طالب علم میں:
✦ حروف کی درست تشکیل اور صاف لکھائی پیدا ہوتی ہے۔
✦ توجہ اور یکسوئی میں اضافہ ہوتا ہے۔
✦ ہاتھ اور آنکھ کے باہمی ربط کی مشق ہوتی ہے۔
✦ تحریری نظم و ضبط پیدا ہوتا ہے۔
✦ جلد بازی کے بجائے صبر اور تحمل کی عادت بنتی ہے۔
✦ الفاظ اور جملوں کو درست ترتیب سے لکھنے کی تحریری مہارت بہتر ہوتی ہے۔
✦ مسلسل مشق کے ذریعے طالب علم اپنی لکھائی کی خامیوں کو پہچان کر درست کرنا سیکھتا ہے۔
خصوصاً کالی سیاہی سے تختی لکھوانا طالب علم کو واضح، متوازن اور صاف تحریر کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ استاد کی نگرانی میں بار بار لکھنے اور غلطی کی اصلاح کرنے سے لکھائی میں بتدریج پختگی پیدا ہوتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ہمارے نزدیک تختی صرف خوش خطی کی مشق نہیں بلکہ تربیتِ توجہ، تربیتِ ہاتھ اور تربیتِ تحریر کا ایک عملی ذریعہ ہے۔
ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے طلبہ صرف کتاب پڑھنے والے نہ ہوں بلکہ صاف لکھنے، درست اظہار کرنے، غور و فکر کرنے اور اپنے علم کو خوبصورت انداز میں پیش کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہوں۔
الحمدللہ! اسی جامع تعلیمی و تربیتی نظام کے نتیجے میں دارالعلوم فدا الحسنات کے طلبہ وفاقی بورڈ کے امتحانات میں ہر سال نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
📖 تختی میں ہم صرف حروف نہیں سنوارتے؛ ہم عادت، توجہ، تحریر اور شخصیت کو سنوارنے کی کوشش کرتے ہیں۔
دارالعلوم فدا الحسنات
علم • عمل • ادب • کردار • ہنر
📍 گلی نمبر 101، G-13/1، اسلام آباد

مرکزی دربارِ عالیہ طُوری شریف، دارالعلوم فداء الحسنات G-13/1، اسلام آباد میں قرآنِ مجید کے مخصوص پاروں میں سےصرفی، نحوی،...
30/07/2026

مرکزی دربارِ عالیہ طُوری شریف، دارالعلوم فداء الحسنات G-13/1، اسلام آباد میں قرآنِ مجید کے مخصوص پاروں میں سےصرفی، نحوی، صیغوں اور ترکیب کے موضوع پر علمی نشست اور طلبہ کے علمی جائزے کا کامیاب انعقاد ہوا۔
اس موقع پر معزز علماءِ کرام اور ججز نے طلبہ کی علمی استعداد کا باریک بینی سے جائزہ لیا، ان کی علمی رہنمائی فرمائی اور حوصلہ افزائی سے نوازا۔ یہ علمی نشست طلبہ میں فہمِ قرآن، ذوقِ علم اور تحقیقی استعداد کو مزید نکھارنے کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوئی۔
اللہ تعالیٰ اس علمی کاوش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اساتذۂ کرام، طلبہ اور تمام معاونین کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اس ادارے کو دینِ اسلام کی خدمت کا مضبوط مرکز بنائے۔ آمین۔

28/07/2026

محمد حسیب،
متعلم دارالعلوم فداءالحسنات اسلام آباد G-13/1،
نے بزمِ فدائے مہر میں بہترین اندازِ بیان اور اعتماد کے ساتھ تقریر کر کے ادارے کا نام روشن کیا۔
اللہ تعالیٰ مزید کامیابیوں سے نوازے۔ آمین۔

26/07/2026

محمد حسن علی،
متعلم دارالعلوم فداءالحسنات اسلام آباد G-13/1،
بزمِ فدائے مہر میں انگریزی زبان میں بہترین اندازِ بیان اور اعتماد کے ساتھ تقریر کر کے ادارے کا نام روشن کیا۔
اللہ تعالیٰ مزید کامیابیوں سے نوازے۔ آمین۔

Address

Street #101 G-13/1
Islamabad

Opening Hours

Monday 07:30 - 17:00
Tuesday 07:30 - 17:00
Wednesday 07:30 - 17:00
Thursday 07:30 - 17:00
Saturday 07:30 - 17:00
Sunday 07:30 - 17:00

Telephone

+923418602711

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when دار العلوم فداء الحسنات - آفیشل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share