Islamabad Model College for Boys Street # 17 I-10/1, Islamabad

Call Website Contact the university

Islamabad Model College for Boys Street # 17 I-10/1, Islamabad Department of Examination

20/08/2026
بساطِ گفتگو!بھکاری کو بھیک نہیں: محنت کش کا ہاتھ تھامیںپہلا منظر:بازار کی ایک مصروف گلی میں ایک طرف ایک بھکاری دن بھر لو...
17/08/2026

بساطِ گفتگو!

بھکاری کو بھیک نہیں: محنت کش کا ہاتھ تھامیں

پہلا منظر:

بازار کی ایک مصروف گلی میں ایک طرف ایک بھکاری دن بھر لوگوں کے پیچھے چلتے، ہاتھ پھیلاتے اور آوازیں لگاتے ہوئے کم و بیش بیس ہزار سے کم وبیش تیس ہزار روپے کی دیہاڑی لگا لیتا ہے۔ دوسری طرف اسی بازار میں ایک بزرگ شخص چھوٹی سی ریڑھی پر سبزی لگائے بیچنے کے لیے گھوم رہا ہے۔ وہ تپتی دھوپ، شدید گرمی اور جسمانی کمزوری کے باوجود سارا دن محنت کرتا ہے، مگر شام تک بمشکل پندرہ سو، دو ہزار روپے کما پاتا ہے۔

ذرا ٹھہریے اور اس منظر پر غور کیجیے۔

ایک شخص بغیر محنت کے لوگوں کی ہمدردی سے ہزاروں روپے سمیٹ لیتا ہے جبکہ دوسرا اپنی جسمانی کمزوری کے باوجود عزتِ نفس کے ساتھ حلال روزی کمانے کے لیے دن بھر پسینہ بہاتا ہے۔ اس کا پورا سرمایہ شاید اس بھکاری کی ایک دن کی کمائی کے ایک معمولی حصے کے برابر بھی نہ ہو۔

مگر المیہ صرف یہ نہیں کہ معاشرے میں بھیک کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ اصل المیہ ہمارے رویّوں میں چھپا ہے۔ ہم کسی ریڑھی والے سے ایک چیز خریدتے ہیں اور دس روپے کم کروانے کے لیے طویل بحث کرتے ہیں۔ اس کی مجبوری اور محنت کو نظرانداز کرتے ہیں لیکن چند قدم آگے جا کر وہی دس روپے کسی بھکاری کے ہاتھ میں ڈال دیتے ہیں۔ ہم محنت کرنے والے سے رعایت مانگتے ہیں اور ہاتھ پھیلانے والے کو بلا سوچے سمجھے رقم دے دیتے ہیں۔
سوچئے!
یہ کیسی ترجیحات ہیں؟
ہمیں یہ فرق سمجھنا ہوگا کہ مدد اور بھیک میں فرق ہے۔ ہمدردی اور حوصلہ افزائی میں فرق ہے۔ ہر ضرورت مند کی مدد ضروری ہے لیکن جہاں ممکن ہو۔ ہماری مدد ایسی ہونی چاہیے جو کسی انسان کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں سہارا دے۔ ایسی نہ ہو کہ اسے ہمیشہ کے لئے ہاتھ پھیلانے کا عادی بنا دے۔
یاد رکھیں!
خاص طور پر وہ بزرگ، معذور اور کمزور لوگ جو اپنی استطاعت کے مطابق محنت کر کے حلال روزی کمانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ ہماری توجہ اور تعاون کے زیادہ مستحق ہیں۔ ان کی ریڑھی سے کچھ سامان خرید لینا، مناسب قیمت ادا کرنا یا ان کے چھوٹے سے کاروبار میں سرمایہ لگانا مالی مدد نہیں بلکہ ان کی عزت نفس کا خیال رکھنا بھی ہے۔
آپ کے لئے:
"ہم ایک چھوٹی سی اجتماعی عادت اپنا سکتے ہیں۔"

اگر ہم روزانہ کسی بھکاری کو بیس یا تیس روپے دیتے ہیں تو مہینے کے آخر میں یہی رقم جمع کر کے کسی محنت کش بزرگ یا کسی معذور محنت کش کو دی جا سکتی ہے۔ بہتر یہ ہے کہ اس رقم سے اس کے کاروبار کے لیے کچھ سامان خرید دیا جائے اور باقی رقم اس کے حوالے کر دی جائے تاکہ وہ اسے اپنے چھوٹے سے کاروبار میں لگا کر مزید آمدنی پیدا کر سکے۔ اس طرح ہماری معمولی سی رقم کسی کے ہاتھ میں چند لمحوں کی بھیک نہیں رہے گی بلکہ اس کے روزگار کا وسیلہ بن سکتی ہے۔
یاد رکھیے!
کسی کے ہاتھ میں چند سکے رکھ دینا شاید ایک لمحے کے لیے ہمارے دل کو سکون دے مگر کسی محنت کش کے کاروبار کو سہارا دینا اسے بار بار ہاتھ پھیلانے سے بچا سکتا ہے۔ اصل نیکی یہ نہیں کہ ہم کتنے لوگوں کو بھیک دیتے ہیں بلکہ اصل نیکی یہ ہے کہ ہم کتنے لوگوں کو اپنے قدموں پر کھڑا ہونے میں مدد دیتے ہیں۔

آئیے عزیزان !
بھیک کی حوصلہ افزائی کی بجائے محنت کی قدر کریں۔ محتاجی کی بجائے خود انحصاری کو فروغ دیں اور کسی ضرورت مند کی مدد اس طرح کریں کہ اس کی ضرورت بھی پوری ہو اور اس کی عزتِ نفس بھی محفوظ رہے۔

"کسی کا ہاتھ پکڑ کر اسے کھڑا کر دینا۔ اس کے ہاتھ میں چند سکے رکھنے سے کہیں بڑا عمل ہے۔"

یہی حقیقی انسان دوستی ہے۔
یہی حقیقی خدمت ہے
اور یہی اصل نیکی ہے۔
شکریہ
17 اگست 2026ء

احساسات!
17/08/2026

احساسات!

Address

Street No. 17
Islamabad
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamabad Model College for Boys Street # 17 I-10/1, Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Islamabad Model College for Boys Street # 17 I-10/1, Islamabad:

Shortcuts

Share