19/07/2026
1۔ اگر آپ کی ڈگری کے تمام کریڈٹ مکمل ہو چکے ہیں
تو اپنا AIOU CMS پورٹل چیک کریں۔ اور ان آفیشل ٹرانسکرپٹ ڈانلوڈ کریں ۔اگر آپ کے ٹرانسکرپٹ پر کنٹرولر امتحانات کے دستخط نظر آ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ یونیورسٹی نے آپ کا ٹرانسکرپٹ تیار (Finalize) کر دیا ہے۔
2۔ CMS پورٹل پر موجود ٹرانسکرپٹ کیا آفیشل ہے؟اس ٹرانسکرپٹ پر آپ جاب کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں ۔ایڈمشن کر سکتے ہیں ۔لیکن اس کی ویرفیکشن نہیں ہوسکتا ۔
CMS پورٹل پر نظر آنے والا دستخط شدہ ٹرانسکرپٹ صرف ایک آن لائن کاپی ہے۔ یہ آپ کو اپنی تعلیمی معلومات دیکھنے اور بعض جگہ عارضی طور پر استعمال کرنے کے لیے دیا جاتا ہے۔
3۔ اصل (Official) ٹرانسکرپٹ کون سا ہے؟
اصل آفیشل ٹرانسکرپٹ وہ ہے جو یونیورسٹی کی طرف سے آپ کو ڈاکخانہ کے ذریعے موصول ہوتا ہے۔
اس پر Serial Number درج ہوتا ہے۔
اسی سیریل نمبر کے ذریعے بعد میں یونیورسٹی یا HEC سے تصدیق (Verification) کی جاتی ہے۔جبکہ پورٹل سے ڈانلوڈ کیا ہوا ٹرانسکرپٹ کی ویرفیکشن نہیں ہوسکتا۔کیونکہ اس میں سیریل نمبر نہیں ہوتا۔
4۔ CMS پر دستخط آنے کا کیا مطلب ہے؟
اگر CMS پورٹل پر ٹرانسکرپٹ پر دستخط آ گئے ہیں تو اس کا مطلب عام طور پر یہ ہوتا ہے کہ:
آپ کا آفیشل ٹرانسکرپٹ تیار ہو چکا ہے۔
اسے ڈاک کے ذریعے بھیجنے کا عمل شروع ہو گیا ہے یا مکمل ہو چکا ہے۔
اب آپ کو اپنے قریبی پوسٹ آفس سے بھی معلومات لینی چاہئیں اور ڈاک کا انتظار کرنا چاہیے۔
5۔ بہت سے طلبہ کی غلط فہمی
کچھ طلبہ CMS سے ٹرانسکرپٹ ڈاؤن لوڈ کرکے پرنٹ نکال لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہی اصل آفیشل ٹرانسکرپٹ ہے۔
یہ درست نہیں۔
اصل آفیشل ٹرانسکرپٹ وہی ہے جو پاکستان پوسٹ کے ذریعے موصول ہوتا ہے اور جس پر Serial Number موجود ہوتا ہے۔تو آپ نے ڈاکخانہ کے ذریعے موصول ہونے والے ٹرانسکرپٹ کا پتہ کرنا ہے ۔
6۔ اگر کسی یونیورسٹی میں داخلہ لینا ہو
بعض یونیورسٹیاں CMS والا ٹرانسکرپٹ قبول کر لیتی ہیں، لیکن کچھ یونی ورسٹی نے آفیشل ٹرانسکرپٹ کی شرط رکھی ہے ۔