13/06/2026
ہمیشہ کی طرح، روایات کا امین... نمل یونیورسٹی کا شعبہ عربی! ✨🎓
نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML) کا عربی ڈیپارٹمنٹ صرف علم ہی نہیں بانٹتا، بلکہ اپنے طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کی سرپرستی کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ خصوصاً اگر کسی سٹوڈنٹ میں کوئی منفرد ٹیلنٹ ہو، تو ڈیپارٹمنٹ نہ صرف اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے بلکہ اسے آگے بڑھنے کے لیے فُل سپورٹ بھی فراہم کرتا ہے۔ 🤝🌟
اسی شاندار روایت کے تسلسل میں، ہمارے عربی ڈیپارٹمنٹ کے مایہ ناز اور ابھرتے ہوئے نعت خواں "عبدالباسط لیاقت پوری" جو کہ ہمارے پاس Interpretation کے طالبِ علم ہیں کی بہترین صلاحیتوں کے اعتراف میں ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر قاسم عزام بھٹہ کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر رانا امان اللہ صاحب پروفیسر محمد وسیم صاحب کے ہاتھوں انہیں خصوصی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے۔ 📜🎤
یہ اعزاز نہ صرف عبدالباسط لیاقت پوری کے لیے باعثِ مسرت ہے، بلکہ پورے ڈیپارٹمنٹ کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔ شعبہ عربی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ابوبکر بُھٹہ صاحب اور تمام اساتذہ کرام کا تہہ دل سے شکریہ جو ہمیشہ طلباء کی صلاحیتوں کو سراہتے اور انہیں نئی بلندیوں تک پہنچنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔ 🙏✨
عبدالباسط لیاقت پوری کو یہ خوبصورت اعزاز بہت بہت مبارک ہو! اللہ پاک آپ کی آواز اور مرتبے میں مزید برکت عطا فرمائے۔ آمین! 🤲🌸
Qasim Azzam
Arabic Department Numl NUML - National University of Modern Languages NUML Peshawar NUML National University Of Modern Languages Abdullah Bilal
NUML university Islamabad Korang Town, Islamabad