Kahuta Law College-KLC

Call Website Contact the university

Kahuta Law College-KLC Kahuta Law College is Affiliated with University of the Punjab.
(1)

Admissions are now open at Kahuta Law College for the LL.B 4 Years Program (Semester System).Shape your future in law wi...
22/09/2026

Admissions are now open at Kahuta Law College for the LL.B 4 Years Program (Semester System).

Shape your future in law with quality education, experienced faculty, modern facilities, a rich library, advanced computer lab, and hostel & accommodation facilities.

Start your journey towards a successful legal career.

Session Starts: 5 October 2026

Admissions are open. Apply now.

For admissions and information:
0307-9400089
[email protected]
Near New Judicial Complex, Lehtrar Road, Kahuta, Rawalpindi.

20/09/2026

🎓 Admissions Open | Session 2026–27

Kahuta Law College is now accepting applications for the LL.B. (4 Years) Semester System, affiliated with the University of the Punjab.

Begin your legal education with a focus on academic excellence and practical legal training.

🔗 Apply online: admissions.klck.edu.pk

Kahuta Law College | Shaping the Legal Minds of Tomorrow

محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی پُرنور، پُرسکون اور یادگار ساعتوں کی چند تصویری جھلکیاںوہ لمحات جو عشقِ رسول ﷺ، ذکرِ مصطفیٰ ﷺ ا...
17/09/2026

محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی پُرنور، پُرسکون اور یادگار ساعتوں کی چند تصویری جھلکیاں
وہ لمحات جو عشقِ رسول ﷺ، ذکرِ مصطفیٰ ﷺ اور محبت و عقیدت کی خوشبو سے ہمیشہ دلوں میں تازہ رہیں گے۔

اللّٰهم صلِّ وسلم وبارك على سيدنا محمدٍ وعلى آله وصحبه أجمعين

🎓 Ready to step into the world of law? Admissions are now open for the LL.B. (4 Years) at Kahuta Law College. If you hav...
16/09/2026

🎓 Ready to step into the world of law? Admissions are now open for the LL.B. (4 Years) at Kahuta Law College. If you have the ambition to pursue a career in law, this is your time to take the first step. Apply now, secure your seat, and begin your legal journey with us. For admissions and further information, contact 0307-9400089 or visit admissions.klck.edu.pk.

15/09/2026

چیئرمین کہوٹہ لاء کالج وسجادہ نشین خانقاہ نقشبندیہ مجددیہ بگھار شریف کا تاریخی و برکت انگیز صدارتی خطاب

کسی بھی خطے میں جب علم، فکر اور عشقِ مصطفیٰ ﷺ کا کوئی شجرِ سایہ دار پروان چڑھتا ہے، تو اس کے پسِ پردہ کوئی ایسی عظیم شخصیت ہوتی ہے جس کی نظرِ کیمیا اور اخلاص کی بدولت وہ تاریخ رقم ہوتی ہے۔

سرزمینِ کہوٹہ پر عشقِ نبی کریم ﷺ اور محبتِ رسول ﷺ کا یہ پودا لگانے، اس کے بیج کو اپنے فکر و اخلاص سے اگانے اور اسے ایک توانا شجر بنانے والی باکمال شخصیت کوئی اور نہیں، بلکہ ہمارے سرپرستِ اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن صاحب (چیئرمین کہوٹہ لاء کالج و سجادہ نشین خانقاہ نقشبندیہ مجددیہ بگھار شریف) ہیں۔

انہی کی بصیرت اور سرپرستی کا ثمر ہے کہ آج کہوٹہ کا علمی و روحانی منظرنامہ ایک بے مثال تاریخ رقم کر چکا ہے۔ اس عظیم الشان اور یادگار محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کے اختتام پر، صدارتی مسند سے حضرت چیئرمین صاحب نے جو دلنشیں اور روح پرور گفتگو فرمائی، اس کی ایمان افروز جھلک ذیل میں پیشِ خدمت ہے:

"الحمد للہ الذی ہدانا لہذا وما کنا لنہتدی لولا أن ہدانا اللہ…

محبتِ مصطفیٰ ﷺ کوئی عارضی جذباتی کیفیت کا نام نہیں، بلکہ یہ مومن کی روح کی غذا، اس کی حیات کا مقصد اور اس کی بقا کی ضامن ہے۔ سرزمینِ کہوٹہ پر عشقِ رسالت مآب ﷺ کا جو دیپ روشن کیا گیا ہے، اس کی لو ان شاء اللہ رہتی دنیا تک فکر و کردار کو منور کرتی رہے گی۔

کہوٹہ لاء کالج کا قیام صرف دنیاوی علوم کی ترویج کے لیے نہیں، بلکہ نسلِ نو کو علمی بالیدگی کے ساتھ ساتھ نسبتِ رسول ﷺ اور روحانی استحکام سے جوڑنے کا ایک عزم ہے۔ جب تک ہمارے اداروں کی بنیادیں محبتِ مصطفیٰ ﷺ پر استوار رہیں گی، تب تک ہماری آنے والی نسلیں فکری گمراہی اور اخلاقی انحطاط سے محفوظ رہیں گی۔

کہوٹہ اور گرد و نواح کے غیور عوام، علماء، شیوخ اور بالخصوص فرزندِ شیخ الاسلام جناب ڈاکٹر حسن محی الدین قادری صاحب کی تشریف آوری اس بات کا بین ثبوت ہے کہ یہ خطہ ہمیشہ عشقِ رسول ﷺ کا مرکز رہا ہے اور رہے گا۔ اللہ رب العزت کہوٹہ لاء کالج کے اس علمی و روحانی سفر کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اس بابرکت نسبت کو ہمارے لیے ذخرۂ آخرت بنائے۔"

زیرِ اہتمام و میزبانی:

کہوٹہ لاء کالج

صاحبزادہ عزیر ہاشم ایڈووکیٹ (سپریم کورٹ)

چیف ایگزیکٹو آفیسر، کہوٹہ لاء کالج

13/09/2026

تاریخ رقم ہو گئی… شکریہ کہوٹہ! اور سی ای او کہوٹہ لاء کالج کا فکر انگیز خطاب

بعض لمحات صرف گزرتے نہیں ہیں، بلکہ وہ تاریخ کا حصہ بن کر دلوں کی تختی پر ہمیشہ کے لیے نقش ہو جاتے ہیں۔

سرزمینِ کہوٹہ پر محبت، عقیدت اور درود و سلام کا جو سمندر امڈ آیا تھا، اس نے ثابت کر دیا کہ جب ذکرِ مصطفیٰ ﷺ کی صدا بلند ہوتی ہے تو اہلِ کہوٹہ اور گرد و نواح کے غیور و باصفا عوام لبیک کہنے میں کبھی پیچھے نہیں رہتے۔

کہوٹہ لاء کالج کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی یہ تاریخی محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ محض ایک تقریب نہیں تھی، بلکہ یہ عشقِ رسول ﷺ، علم اور روحانیت کا ایسا سنگم تھی جس کی روشنی سے پورا خطہ منور ہو گیا۔

ہم تہہِ دل سے ممنون و مشکور ہیں:

فرزندِ شیخ الاسلام جناب ڈاکٹر حسن محی الدین قادری صاحب کے، جن کی ولولہ انگیز اور علمی و روحانی بصیرت سے لبریز تشریف آوری اور خطاب نے حاضرین کے قلوب و اذہان کو نورِ علم و محبت سے جلا بخشی۔

سرپرستِ اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن صاحب (چیئرمین کہوٹہ لاء کالج و سجادہ نشین خانقاہ نقشبندیہ مجددیہ بگھار شریف) کے، جن کی سرپرستی اور دعاؤں کے سایہ تلے یہ تاریخی محفل سجائی گئی۔

اہلیانِ کہوٹہ، علمائے کرام، معزز عمائدینِ شہر اور گرد و نواح سے تشریف لانے والے تمام پروانگانِ مصطفیٰ ﷺ کے، جنہوں نے اپنی بھرپور حاضری سے اس محفل کو یادگار اور تاریخی بنایا۔

آج جب یہ روح پرور گھڑیاں یادوں کا حصہ بن چکی ہیں، تو ہر شخص کی زبان پر یہی ایک بات ہے:

"ہم بھی اس تاریخی لمحے کا حصہ تھے!"

اس تاریخی موقع پر سی ای او کہوٹہ لاء کالج صاحبزادہ عزیر ہاشم ایڈووکیٹ (سپریم کورٹ) نے جو فکر انگیز گفتگو فرمائی، اس میں محبتِ رسول ﷺ اور کہوٹہ لاء کالج کے درمیان معنوی ربط کی ایک شاندار اور دل پذیر تصویر نظر آئی۔ انہوں نے عشقِ رسالت مآب ﷺ کے جس لازوال اور معطر مضمون پر فکر انڈھیلی، اس کی ایک ایمان افروز جھلک ان کے اس خطاب میں دیکھی جا سکتی ہے:

11/09/2026

نماز جمعہ کی ادائیگی۔

11/09/2026

محفل میلادالنبی (کَرِیِم صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ)

الحمد للہ، شرکاء کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

11/09/2026

محفلِ میلاد النبی (صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ )کی تیاریاں مکمل، چند گھڑیاں باقی ہیں۔

11/09/2026

کہوٹہ لاء کالج کے زیرِ انتظام باوقار تقریب ”محفلِ میلاد“ کی تیاریاں مکمل۔

Address

Near New Judicial Complex Kahuta Lehtrar Road Kahuta Rawalpindi
Kahuta

Opening Hours

Monday 08:00 - 17:00
Tuesday 08:00 - 17:00
Wednesday 08:00 - 17:00
Thursday 08:00 - 17:00
Friday 08:00 - 17:00
Saturday 08:00 - 17:00

Telephone

+923079400089

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kahuta Law College-KLC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Kahuta Law College-KLC:

Shortcuts

Share