23/07/2026
🌹 الحمدللہ رب العالمین 🌹
صادق پبلک ہائر سیکنڈری اسکول، حب کے لیے یہ ایک اور قابلِ فخر اعزاز ہے کہ ادارہ ہذا کے قابلِ فخر سابق طالب علم اور موجودہ استاد محترم حیدر علی ولد لطف علی نے بلوچستان پبلک سروس کمیشن (BPSC) کے زیرِ اہتمام لیکچرر مائیکرو بایولوجی (BPS-17) کا امتحان کامیابی سے پاس کر لیا ہے۔
اس شاندار کامیابی پر صادق پبلک ہائر سیکنڈری اسکول، حب کی انتظامیہ، جملہ اساتذہ کرام، طلبہ اور عملہ کی جانب سے محترم حیدر علی صاحب کو دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
یہ کامیابی ان کی مسلسل محنت، لگن، اساتذہ کرام کی بہترین رہنمائی، والدین کی دعاؤں اور بھرپور تعاون کا ثمر ہے۔
اللہ تعالیٰ محترم حیدر علی صاحب کو مزید کامیابیاں، عزت، ترقی اور خدمتِ تعلیم کے میدان میں بلند درجات عطا فرمائے، اور انہیں ہر آنے والے مرحلے میں آسانیاں اور کامیابیاں نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲❤️🎉