Arabic College For Islamic Studies - For Women

Arabic College For Islamic Studies - For Women Arabic Girls College For Islamic Studies کلیۃ البنات العربیۃ للدراسات الاسلامیۃ is a educational, non commercial, non political and non sectarian organization.

Affiliated by University of Islamic Studies(Faislabad). Arabic Girls College For Islamic Studies کلیۃ البنات العربیۃ للدراسات الاسلامیۃ is educational, a non commercial, non political and non sectarian organization which is providing quality education to the students without any charges since 1995.

19/05/2026

عربک گرلز کالج فار اسلامک اسٹڈیز
(کلیۃ البنات العربیۃ للدراسات الاسلامیۃ)
کی سالانہ تقریب
7 عالمات اور 2 حافظات کو چادر فضیلت۔
مبلغات عالمات طالبات کی تقاریر
—————-۔۔۔۔۔۔
علم، دعوت، تربیت اور کردار سازی کے اس مبارک قافلے کی بنیاد آج سے تیس برس قبل 1995ء میں معروف عالمِ دین فضیلۃ الشیخ محمد یحییٰ عزیز رحمہ اللہ نے رکھی۔ بعد ازاں 1998ء سے اس عظیم دینی و تعلیمی ادارے کی زمامِ کار معروف اسکالر ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی حفظہ اللہ کے ہاتھوں میں ہے، جو ادارے کے آبیار ، سعید مظفر صدیقی رحمہ اللہ ، ڈاکٹر خورشید احمد شیخ رحمہ اللہ ، میڈم شمیم مارسلینہ رحمہ اللہ کی زیر سرپرستی اور علماء و اکابرین ، معاونین اور دست راست ناظم الامور مدثر سعید صدیقی کی رفاقت سے تاحال اخلاص، حکمت اور مسلسل محنت کے ساتھ اس شجرِ طیبہ کی آبیاری فرما رہے ہیں۔
ماشاءاللہ ولا قوۃ إلا باللہ

گزشتہ روز کلیۃ البنات العربیۃ کی 30ویں سالانہ تقریبِ اعلانِ نتائج و تقسیمِ ایوارڈز روشن باغ سوسائٹی، فیڈرل بی ایریا کراچی میں نہایت ایمان افروز اور پُروقار انداز میں منعقد ہوئی۔ اس بابرکت تقریب میں درسِ نظامی عالمہ دین کورس کی سات فارغ التحصیل عالمات اور دو حافظات کو اسناد اور چادرِ فضیلت سے نوازا گیا۔ یہ منظر یقیناً والدین، اساتذہ اور منتظمین کے لئے خوشی، فخر اور شکر کے جذبات سے بھرپور تھا۔

تقریب میں مہمانِ خصوصی مبلغات محترمہ باجی ڈاکٹر فرح فیاض کریم صاحبہ اور محترمہ باجی طیبہ راشد صاحبہ نے نہایت مؤثر، بصیرت افروز اور ایمان پرور خطابات فرمائے، جنہوں نے حاضرین کے دلوں کو علم و عمل کی رغبت سے تازہ کردیا۔

اس موقع پر کلیۃ البنات العربیۃ کی ناظمات میڈم شہلا صدیقی اور میڈم ڈاکٹر جویریہ محمدی نے مہمانانِ خصوصی، طالبات، معلمات اور شریک خواتین کا شکریہ ادا کیا۔

یہ ادارہ صرف ایک تعلیمی مرکز نہیں بلکہ نسلِ نو کی دینی، اخلاقی اور فکری تعمیر کا روشن مینار ہے۔ اس مبارک سفر کی کامیابی میں بانیان، سرپرستان، معاونین، مخیر حضرات، انتظامیہ، تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف، معلمات اور خادمات کی شبانہ روز محنتیں شامل ہیں، جو خاموشی سے دینِ اسلام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان سب کی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کے اخلاص، محنت اور قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اس ادارے کو تا دیر علمِ نافع، عملِ صالح اور دعوت و اصلاح کا مضبوط مرکز بنائے اوراسے ہر سطح پر اس علمی اور روحانی ادارے کے ساتھ تعاون کرنے والوں کے لئے صدقہ جاریہ بنائے آمین۔

19/05/2026

“إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ مُبَارَكًا وَهُدًى لِّلْعَالَمِينَ”
(سورۃ آلِ عمران 3:96)

حج صرف ایک سفر نہیں، بلکہ روح کی پاکیزگی، دل کی عاجزی اور اللہ کے حضور مکمل سپردگی کا نام ہے۔
وہی خوش نصیب ہیں جنہیں اللہ اپنے گھر کی حاضری عطا فرماتا ہے، کیونکہ کعبہ صرف ایک مقام نہیں بلکہ ایمان، محبت اور وحدتِ اُمت کی سب سے عظیم نشانی ہے۔
اللہ ہر مسلمان کو بار بار اپنے گھر کی حاضری نصیب فرمائے۔ آمین

🌐 Website: dramirabdullahmuhammadi.com

Follow, subscribe, and be part of a journey of learning, awareness, and خدمتِ انسانیت.

19/05/2026

ذوالحجہ کے پہلے دس دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک نیک اعمال کے سب سے زیادہ پسندیدہ دن ہیں۔ یہ دن ہمیں اپنی عبادت، نیکی اور اللہ کی رضا کے لیے اپنی جان و مال کے ساتھ قربانی دینے کی اہمیت یاد دلاتے ہیں۔ یہ وہ وقت ہے جب دل کی پاکیزگی، صدقہ و خیرات، نماز و دعا اور نیکی کے ہر عمل کی قدر بہت بڑھ جاتی ہے۔

قربانی کا جذبہ صرف جانور ذبح کرنے تک محدود نہیں، بلکہ یہ اللہ کے راستے میں دل و جان کی قربانی، اپنی خواہشات پر قابو پانے اور دوسروں کی بھلائی کے لیے کام کرنے کی علامت ہے۔ ذوالحجہ کے یہ مبارک دن ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ نیکی اور قربانی کے ذریعے ہم اپنی روح کو بلند کر سکتے ہیں اور اللہ کے قریب ہو سکتے ہیں۔

آئیں، اس وقت کو ضائع نہ کریں، زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کریں، دل سے صدقہ اور قربانی کریں، اور اپنے اعمال کے ذریعے اللہ کی رضا حاصل کریں۔ یہی وہ دن ہیں جو ہمارے ایمان کو تازگی اور روحانیت کو تقویت دیتے ہیں۔

🌐 Website: dramirabdullahmuhammadi.com

Follow, subscribe, and be part of a journey of learning, awareness, and خدمتِ انسانیت.

17/05/2026

🌺تکبیرات 🌺
۱ ذی الحجہ سے ۱۳ ذی الحجہ تک پڑھی جانے والی تکبیر

اَللّٰهُ اَكْبَر اَللّٰهُ اَكْبَر; لَا اِلٰهَ اِلاَّ اللّٰهُ وَاللّٰهُ اَكْبَر; اَللّٰهُ اَكْبَرْ وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ
اَللّٰهُ اَكْبَرْ كَبِیْرًا وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ كَثِيْرًا وَ سُبْحَانَ اللّٰهِ بُكْرِۃً وَّاَصِیْلاَ

🌐 dramirabdullahmuhammadi.com

💫 30واں سالانہ اصلاحی اجتماع برائے خواتین🌹 و تقریبِ تقسیمِ اسناد و انعامات 🌹🎙 خصوصی خطاب 🎙🌷 محترمہ باجی طیبہ راشد صاحبہ🌷...
16/05/2026

💫 30واں سالانہ اصلاحی اجتماع برائے خواتین
🌹 و تقریبِ تقسیمِ اسناد و انعامات 🌹

🎙 خصوصی خطاب 🎙
🌷 محترمہ باجی طیبہ راشد صاحبہ
🌷 محترمہ ڈاکٹر فرح فیاض صاحبہ

📅 تاریخ: 18 مئی 2026ء
🗓 بروز: پیر
🕑 وقت: دوپہر 2 بجے
بمقام: کلیتہ البنات العربیتہ لدراسات الاسلامیہ
🌺 خواتینِ اسلام اور پیاری بیٹیوں اورسے شرکت کی مؤدبانہ درخواست ہے تاکہ علم، اصلاح اور تربیت کے اس بابرکت اجتماع سے بھرپور استفادہ کیا جاسکے۔

🌸 الداعیات: 🌸
ناظمہ، نائب ناظمہ و معلمات
کلیتہ البنات العربیۃ للدراسات الاسلامیہ

🌙 اجتماعی قربانی 2026 🌙الحمدللہ!فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمد کی زیر نگرانی اجتماعی قربانی کا بااعتماد اور منظم ان...
07/05/2026

🌙 اجتماعی قربانی 2026 🌙

الحمدللہ!
فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمد کی زیر نگرانی اجتماعی قربانی کا بااعتماد اور منظم انتظام کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ مستحق اور نادار خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچانا ہے۔

🐄 قربانی کی تفصیلات:
▪️ گائے میں ایک حصہ: 32,000 روپے
▪️ مکمل گائے: 224,000 روپے
▪️ اونٹ: 40,000 روپے فی حصہ

📌 قربانی شریعت کے مطابق مکمل احتیاط اور اہتمام کے ساتھ کی جائے گی۔
📌 گوشت کی تقسیم مستحق مساکین اور ضرورت مند خاندانوں میں کی جائے گی۔
📌 اجتماعی قربانی میں حصہ لے کر آپ نہ صرف سنتِ ابراہیمی ادا کریں گے بلکہ کئی گھروں کی خوشیوں کا سبب بھی بنیں گے۔

🤲 آئیں! اس بابرکت عمل میں شامل ہوں اور اپنی قربانی کو صدقۂ جاریہ بنائیں۔
اللہ تعالیٰ ہماری قربانیوں، عبادات اور نیک اعمال کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔

📍 کلیۃ البنات العربیۃ للدراسات الاسلامیہ
📞 رابطہ: 0311-2106360

#قربانی2026

Happy Labour Day.Hard work is the foundation of every success story. Today, we take a moment to appreciate the commitmen...
30/04/2026

Happy Labour Day.

Hard work is the foundation of every success story. Today, we take a moment to appreciate the commitment and passion that people bring to their work every day.

📞 0300-2276259 | 0333-2192286
🌐 www.sautulislam.com
📌 B-120, Federal B Area Al Noor Society Block 19 Gulberg Town, Karachi

15/04/2026

وفاقی اور صوبائی وزیر مذہبی امور Dr. Amir Abdullah Muhammadi ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی صاحب کو شیلڈ دیتے ہوئے۔ سکریڑی مذہبی امور حکومت سندھ بھی موجود ہیں

Federal and Provincial Minister for Religious Affairs۔ Presenting a shield to Dr. Amir Abdullah Muhammadi.
The Secretary of Religious Affairs, Government of Sindh, is also present on the occasion.

From a vision to a nation. 🇵🇰Today we celebrate the spirit of determination and the historic Lahore Resolution that shap...
22/03/2026

From a vision to a nation. 🇵🇰
Today we celebrate the spirit of determination and the historic Lahore Resolution that shaped the future of Pakistan.

📞 0300-2276259 | 0333-2192286
🌐 www.sautulislam.com
📌 B-120, Federal B Area Al Noor Society Block 19 Gulberg Town, Karachi

Eid Mubarak 🕌May this beautiful day bring love, peace, and prosperity to your life. 📞 0300-2276259 | 0333-2192286🌐 www.s...
20/03/2026

Eid Mubarak 🕌

May this beautiful day bring love, peace, and prosperity to your life.

📞 0300-2276259 | 0333-2192286
🌐 www.sautulislam.com
📌 B-120, Federal B Area Al Noor Society Block 19 Gulberg Town, Karachi

Jummah Tul Wida 🌙On this sacred last Friday of Ramadan, may Allah shower His mercy upon us, accept our عبادات, and guide...
20/03/2026

Jummah Tul Wida 🌙

On this sacred last Friday of Ramadan, may Allah shower His mercy upon us, accept our عبادات, and guide us on the path of righteousness. Ameen. 🤲

📞 0300-2276259 | 0333-2192286
🌐 www.sautulislam.com
📌 B-120, Federal B Area Al Noor Society Block 19 Gulberg Town, Karachi

Address

B-120, Federal B Area Al Noor Society Block 19 Gulberg Town
Karachi

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:30
Tuesday 09:00 - 16:30
Wednesday 09:00 - 16:30
Thursday 09:00 - 16:30
Friday 09:00 - 16:30
Saturday 09:00 - 16:30

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arabic College For Islamic Studies - For Women posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Arabic College For Islamic Studies - For Women:

Share