20/01/2026
روز ایجوکیشنل سوساٸٹی کی فٹبال اور کرکٹ ٹیموں نے شاہ فیصل کالونی کے معروف تعلیمی ادارے رانا لیاقت پبلک اسکول کا دورہ کیا۔ وہاں پہنچنے پر رانا لیاقت پبلک اسکول کی انتظامیہ، اساتذہ اور طالبعلموں نے روز ایجوکیشنل سوساٸٹی کے بچوں کا والہانہ استقبال کیا ۔
اس موقع پر فٹبال اور کرکٹ کے نماٸشی میچز کھیلے گٸے۔ فٹبال میچ میں روز ایجوکیشنل سوساٸٹی کی ٹیم نے رانا لیاقت پبلک اسکول کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی۔ جبکہ کرکٹ کے محدود اوورز کے میچ میں روز ایجوکیشنل سوساٸٹی کی ٹیم نے رانا لیاقت پبلک اسکول کی ٹیم کو 36 رنز سے شکست دے کر دونوں میچز اپنے نام کرلٸے۔
اس موقع پر رانا لیاقت پبلک اسکول کی انتظامیہ نے روز ایجوکیشنل سوساٸٹی کے طالبعلموں کی جیت کی لگن، بہترین ٹیم ورک اور ڈسپلن کی بڑی تعریف کرتے ہوٸے أٸندہ بھی اس قسم کی مثبت سرگرمیوں کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر زور دیا۔