27/08/2026
سہ ماہی امتحان رزلٹ تقریب کی خوبصورت جھلکیاں
الحمدللہ! جامع مسجد و مدرسہ باب العلوم، سرجانی ٹاؤن میں سہ ماہی امتحان کے نتائج کے موقع پر ایک خوبصورت اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب میں طلبہ کی تعلیمی محنت، بہترین کارکردگی اور کامیابیوں کو سراہا گیا، جبکہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔
یہ لمحات صرف کامیابی کی خوشی نہیں بلکہ ہمارے طلبہ کی محنت، اساتذہ کی کاوشوں اور والدین کی دعاؤں کا خوبصورت ثمر ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمارے تمام طلبہ کو علمِ نافع عطا فرمائے، انہیں دین و دنیا میں کامیاب فرمائے اور ان کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲
#مدرسہ