Siraj ud Daullah Government Degree College, F.C Area, Liaqatabad, Karachi

  • Home
  • Pakistan
  • Karachi
  • Siraj ud Daullah Government Degree College, F.C Area, Liaqatabad, Karachi

Siraj ud Daullah Government Degree College, F.C Area, Liaqatabad, Karachi Official page of Siraj-ud-Daulah Government Degree College (Morning) (Govt. Of Sindh).

11/05/2026
Uniform Distribution: SIRAJ-UL-DAULAH GOVERNMENT DEGREE COLLEGE KARACHI MORNING
05/05/2026

Uniform Distribution: SIRAJ-UL-DAULAH GOVERNMENT DEGREE COLLEGE KARACHI MORNING

☀️ الحمدللہ! ایک اور سنگِ میل عبور ☀️📍 سراج الدولہ گورنمنٹ کالج کراچی میں سولر سسٹم کی انسٹالیشن بغیر KE بجلی کے بھی کام...
02/05/2026

☀️ الحمدللہ! ایک اور سنگِ میل عبور ☀️

📍 سراج الدولہ گورنمنٹ کالج کراچی میں سولر سسٹم کی انسٹالیشن

بغیر KE بجلی کے بھی کام رُکا نہیں! 💪
ہمارے سولر سسٹم نے اپنی کارکردگی ثابت کرتے ہوئے ⚡
👉 سولر پینل آئرن اسٹینڈ کی ویلڈنگ کامیابی سے کر دی 🔧
اور پھر اس پر تمام پینلز کو نصب کر دیا گیا 📍

✨ یہ سب اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم سے ممکن ہوا ✨

📊 سسٹم ہائی لائٹس:
🔹 ☀️ Hime X10 — 645V (6 pannels )
🔹 ⚡ Knox 4kW (5600 PV) انورٹر
🔹 🔋 185AH بیٹریز (2 عدد)
🔹 🏗️ مضبوط آئرن اسٹینڈ (16 گیج)

👏 خصوصی شکریہ:
🌟 پروفیسر ثاقب
🌟 پروفیسر انس (ہمیشہ کی طرح ہر دم ایکٹو اور تیار!) 🤲 اللہ تعالیٰ ان کی محنت قبول فرمائے اور جزائے خیر عطا فرمائے، آمین

25/04/2026
نمبر:  بی آئی ای/پی آر/078/ 2026            تاریخ:    21  اپریل   2026ء پریس ریلیز  اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئ...
21/04/2026

نمبر: بی آئی ای/پی آر/078/ 2026 تاریخ: 21 اپریل 2026ء
پریس ریلیز
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول،حصہ دوم اور حصہ اول و حصہ دوم باہم کے سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے ریگولر طلبہ اور پرائیویٹ امیدواروں کو امتحانی فارمز جمع کروانے کا آخری موقع دیتے ہوئے بروز بدھ 22 اپریل سے بروز جمعہ 24 اپریل 2026ء تک نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ امپروومنٹ آف گریڈ، بینیفٹ کیسز، ایڈیشنل سبجیکٹس، شارٹ سبجیکٹس،ٹی پی (ٹوٹل پیپرز) اور اسپیشل چانس کے امیدوار بھی اس موقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے ریگولر امیدوار اپنے آن لائن امتحانی فارم انٹربورڈ کراچی کے آفیشل ویب پورٹل https://portal.biek.edu.pk کے ذریعے جمع کروائیں گے۔ ریگولر امیدواروں کے براہ راست امتحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول (فریش)، حصہ دوم (فریش)کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، آرٹس ریگولر اور ہوم اکنامکس گروپس کے امیدوار 1000 روپے جرمانے (Penalty) کے ساتھ بروز بدھ 22 اپریل سے بروز جمعہ 24 اپریل تک اپنے امتحانی فارم آن لائن جمع کرواسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پرسرکاری تعلیمی اداروں کے ان طلبہ کی فیس معاف ہے جو پہلی دفعہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول یا حصہ دوم کے امتحانات میں شریک ہورہے ہیں۔مگر ایسے طلباء جو متعدد مواقع ملنے کے باوجود امتحانی فارم جمع کروانے میں ناکام رہے ان پر 1000روپے جرمانہ (Penalty) لگایا گیاہے۔ نجی تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول اور حصہ دوم (فریش، فیلیئر) جبکہ سرکاری تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول و دوم (فیلیئر) کے سائنس پری میڈیکل،پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، آرٹس اور ہوم اکنامکس گروپس کے ریگولر امیدوار 1000روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز بدھ 22 اپریل سے بروز جمعہ 24اپریل 2026ء تک اپنے امتحانی فارم آن لائن جمع کرواسکتے ہیں۔ درج بالا گروپس کے اسپیشل چانس کے امیدوار ٹوٹل 6000روپے فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارم آن لائن جمع کرواسکتے ہیں۔ امیدوار امتحانی فارم پورٹل https://portal.biek.edu.pk اور امتحانی فیس "Kuick Pay" کے ذریعے جمع کروائیں گے۔ مزید برآں، انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم، حصہ اول و دوم باہم کے سائنس اور آرٹس گروپس کے پرائیویٹ امیدوار بشمول امپروومنٹ آف مارکس/گریڈ، بینیفٹ کیسز،ایڈیشنل سبجیکٹس، شارٹ سبجیکٹس، ٹی پی (ٹوٹل پیپرز) اپنے امتحانی فارم 1000روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز بدھ 22اپریل سے بروز جمعہ 24اپریل 2026ء تک انٹربورڈ آفس میں جمع کرواسکتے ہیں۔ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے اسپیشل چانس کے امیدوار ٹوٹل 6000روپے فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارم جمع کروائیں گے۔ امیدوار امتحانی فارم کی فیس یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں جمع کروائیں گے۔ طلبہ جمع کروائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا امتحانی فارم درج بالا تاریخوں میں بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے طلبہ کو آگاہ کیا ہے کہ امتحانی فارم جمع کروانے کا آخری موقع دیا جارہا ہے اس کے بعد کسی صورت بھی امتحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔

17/04/2026

تمام اسٹوڈنٹس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ امتحانی ایڈمٹ کارڈ کا صاف اور واضح کلر پرنٹ نکلوانا لازمی ہے ۔۔ امتحان کے دوران کسی بھی اسٹوڈنٹ کا بلیک اینڈ وائٹ پرنٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔۔ ایڈمٹ کارڈ پر انٹر بورڈ کی طرف سے ہر اسٹوڈنٹ کو ایک کیو آر کوڈ دیا گیا ہے جس کو اسکین کرکے پیپر کے دوران ہر اسٹوڈنٹ کی ڈیجیٹل اٹنڈنس لی جائے گی ۔۔ امتحانی کاپی پر بھی ایک کیو آر کوڈ دیا گیا ہے اور اسٹوڈنٹ نے ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ اپنی امتحانی کاپی کو بھی اسکین کروانا لازمی ہے۔۔ اگر کوئی اسٹوڈنٹ اپنے ایڈمٹ کارڈ اور امتحانی کاپی پر موجود کیو آر کوڈ کو اسکین نہیں کروائے گا تو وہ اس پیپر میں غیر حاضر سمجھا جائے گا۔۔ ایڈمٹ کارڈ کا کلر پرنٹ نکلوانے کے بعد ایڈمٹ کارڈ کو اس طرح رکھیں کہ کیو آر کوڈ خراب نہ ہو ورنہ ڈیجیٹل اٹنڈنس اسکین کرنے میں مشکل ہوگی ۔۔ ایڈمٹ کارڈ اور امتحانی کاپی کو اسکین کرنے کا کام کلاس میں موجود امتحانی عملہ کرے گا ۔۔

Address

FC Area Near Apsara Apartment
Karachi

Opening Hours

Monday 09:00 - 13:00
Tuesday 09:00 - 13:00
Wednesday 09:00 - 13:00
Thursday 09:00 - 13:00
Friday 09:00 - 12:00
Saturday 09:00 - 13:00

Telephone

02199246072

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Siraj ud Daullah Government Degree College, F.C Area, Liaqatabad, Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share