Madarsa Tableegh ul Islam Sher Shah Karachi رحمانیہ مسجد

Madarsa Tableegh ul Islam Sher Shah Karachi رحمانیہ مسجد Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Madarsa Tableegh ul Islam Sher Shah Karachi رحمانیہ مسجد, College & University, Sher Shah, Karachi.

یہ پیج اور ادارہ دینِ اسلام کی خدمت کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہاں آپ کو ملیں گی:
📖 قرآن پاک کی خوبصورت تلاوت
🎙️ ایمان افروز بیانات
🕌 مدرسہ کی سرگرمیاں اور دینی تعلیمات
💖 ہمارا ادارہ آپ کے زکوٰۃ، صدقہ اور دیگر خیرات کے تعاون سے چلتا ہے۔
رابطہ: 03161010051

نتیجہ سہ ماہی امتحان 2026شعبہ دارالقرآن ۔۔مدرسہ تبلیغ الاسلام شیرشاہ کراچی رحمانیہ مسجد ۔۔الحمدللہ 🤎🖤🖤💛
16/07/2026

نتیجہ سہ ماہی امتحان 2026
شعبہ دارالقرآن ۔۔
مدرسہ تبلیغ الاسلام شیرشاہ کراچی رحمانیہ مسجد ۔۔
الحمدللہ 🤎🖤🖤💛

11/07/2026

سہ ماہی امتحان ۔۔
شعبہ دارالقرآن ۔
الحمد للہ!

آج ہمارے مدرسہ تبلیغ الاسلام، جامع مسجد رحمانیہ، شیر شاہ کراچی میں سمائی امتحان کا انعقاد کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے طلبۂ کرام نے نہایت محنت، شوق اور اعتماد کے ساتھ اپنا امتحان پیش کیا۔ ہم تمام اساتذۂ کرام، والدین اور خصوصاً طلبۂ عزیز کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

اللہ رب العزت تمام طلبہ کو علمِ نافع، عملِ صالح، اخلاص اور دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے، اور انہیں قرآن و سنت کا سچا خادم بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔

سہ ماہی امتحان 2026شعبہ دارالقرآن ۔الحمد للہ!آج ہمارے مدرسہ تبلیغ الاسلام، جامع مسجد رحمانیہ، شیر شاہ کراچی میں سمائی ام...
11/07/2026

سہ ماہی امتحان 2026
شعبہ دارالقرآن ۔
الحمد للہ!
آج ہمارے مدرسہ تبلیغ الاسلام، جامع مسجد رحمانیہ، شیر شاہ کراچی میں سمائی امتحان کا انعقاد کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے طلبۂ کرام نے نہایت محنت، شوق اور اعتماد کے ساتھ اپنا امتحان پیش کیا۔ ہم تمام اساتذۂ کرام، والدین اور خصوصاً طلبۂ عزیز کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

اللہ رب العزت تمام طلبہ کو علمِ نافع، عملِ صالح، اخلاص اور دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے، اور انہیں قرآن و سنت کا سچا خادم بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔

الحمد للہ!آج ہمارے مدرسہ تبلیغ الاسلام، جامع مسجد رحمانیہ، شیر شاہ کراچی میں سمائی امتحان کا انعقاد کیا گیا۔اللہ تعالیٰ ...
11/07/2026

الحمد للہ!

آج ہمارے مدرسہ تبلیغ الاسلام، جامع مسجد رحمانیہ، شیر شاہ کراچی میں سمائی امتحان کا انعقاد کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے طلبۂ کرام نے نہایت محنت، شوق اور اعتماد کے ساتھ اپنا امتحان پیش کیا۔ ہم تمام اساتذۂ کرام، والدین اور خصوصاً طلبۂ عزیز کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

اللہ رب العزت تمام طلبہ کو علمِ نافع، عملِ صالح، اخلاص اور دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے، اور انہیں قرآن و سنت کا سچا خادم بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔

قرآنی کلاسز جس قدر اہمیت کی حامل ہیں اور اساتذہ جتنی محنت کرتے اور والدین کا جو شوق وجذبہ ہوتا ہےوہ اس گئے گذرے دور میں ...
07/07/2026

قرآنی کلاسز جس قدر اہمیت کی حامل ہیں اور اساتذہ جتنی محنت کرتے اور والدین کا جو شوق وجذبہ ہوتا ہے
وہ اس گئے گذرے دور میں یقیناً اپنی مثال آپ ہے
مگر یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ یہ اکیسویں صدی ہے بچوں کی نفسیات بدل چکی ہیں, زمانہ ڈیجیٹل ہوچکا ہے،سیکھنے سکھانے کے انداز بدل چکے ہیں۔پرانے روایتی طریقے میں کچھ جدت لانی چاہیے تاکہ بہتر سے بہترین اور خوب سے خوب تر ہوجائے.
1.حفظ کے لیے ہر بچے کا درست انتخاب کریں
ہر بچہ حافظ نہیں بن سکتا، اور نہ ہی ہر بچے پر حفظ مسلط کرنا درست ہے۔
داخلے کے بعد چند ہفتوں میں بچے کی یادداشت، دلچسپی اور مستقل مزاجی کا جائزہ لیا جائے۔
اگر محسوس ہو کہ بچہ حفظ کے بجائے ناظرہ یا کسی اور شعبے میں بہتر کارکردگی دکھا سکتا ہے تو والدین کو اعتماد کے ساتھ سمجھایا جائے۔
صلاحیت کے مطابق تعلیم ہی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے۔

2.جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں
آج کا بچہ ڈیجیٹل دور کا بچہ ہے۔
اگر موبائل اور اسکرین غلط کام کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں تو قرآن کی خدمت کے لیے کیوں نہیں؟
✔ نامور قراء کی تلاوت سنائیں۔
✔ سبق کی ریکارڈنگ کروائیں۔
✔ اسمارٹ بورڈ اور پروجیکٹر کا استعمال کریں۔
ٹیکنالوجی اگر قرآن کی خدمت کرے تو یہ بہترین ذریعہ بن سکتی ہے۔

3.خوف کے سائے میں حفظ کروانے کی بجائے محبت کے سائے میں حفظ کروائیں
ڈانٹ، مار اور بے عزتی سے شاید سبق سن لیا جائے...
لیکن قرآن سے محبت پیدا نہیں ہوتی۔
اس لیے کلاس کا ماحول ایسا ہونا چاہیے جہاں بچہ خوشی سے آئے، خوف سے نہیں۔

4.یاد رکھیں ہرقاری استاد نہیں بن سکتا
اچھے قاری ہونے اور اچھے استاد ہونے میں فرق ہے
ایسے قاری کا انتخاب کریں جو عالم بھی ہو یا کم ازکم استاد بننے کی صلاحیت ہو
جس میں بچوں کی نفسیات، ان کی ذہنی کیفیت، ان کے سیکھنے کے مختلف انداز اور غصے پر قابو پانے پر ماہر ہو
اور اچھی طرح سمجھتا ہو کہ ہر بچہ ایک جیسا نہیں ہوتا۔

5.منزل کو نظر انداز نہ کریں
تیز رفتاری سے سبق بڑھانا کامیابی نہیں۔
اصل کامیابی یہ ہے کہ پرانا سبق بھی مضبوط رہے۔
روزانہ منزل کے لیے مستقل وقت مقرر ہونا چاہیے۔

6.تعلیم، آرام اور تفریح میں توازن
مسلسل کئی گھنٹے پڑھانا بچے کی ذہنی صلاحیت کم کر دیتا ہے۔
ہر ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کے بعد مختصر وقفہ، ہلکی ورزش یا ذہنی کھیل بچے کی توجہ دوبارہ تازہ کر دیتے ہیں۔

7.والدین کو بھی شریکِ سفر بنائیں
مدرسہ اور گھر اگر ایک ہی سمت میں کام کریں تو بچہ بہت تیزی سے ترقی کرتا ہے۔
والدین صرف نتیجہ نہ پوچھیں...
بلکہ روزانہ چند منٹ بچے کی تلاوت سنیں، اس کی حوصلہ افزائی کریں اور استاد سے رابطہ رکھیں۔

8.تعلیم کے ساتھ کردار سازی
ہم صرف حافظ تیار نہ کریں...
بلکہ ایسے نوجوان تیار کریں جن کے اخلاق بھی قرآن والے ہوں۔
روزانہ چند منٹ سچائی، امانت، والدین کی خدمت، صفائی اور حسنِ اخلاق پر ضرور گفتگو کریں۔

9.حفظ وناظرہ کلاسز میں عام کلاسز کی طرح
خاص ہیئت پر بیٹھنے کی پابندی نہ لگائیں
جسطرح آسانی ہو بیٹھ کر یاد کرنے دیں کیونکہ بچہ جتنا
راحت محسوس کرے گا اتنا ہی جلدی یاد کرے گا

حفظ و ناظرہ کی کلاسوں میں تبدیلی عمارتوں کی نہیں...
سوچ کی ضرورت ہے۔
جب استاد شفقت کو اپنائے گا...
جدید وسائل استعمال ہوں گے...
والدین ساتھ کھڑے ہوں گے...
اور بچے کو اس کی صلاحیت کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا...
تب ہی ہم ایسے حفاظ تیار کر سکیں گے جن کے سینے میں صرف قرآن نہیں، بلکہ قرآن کی محبت بھی محفوظ ہوگی۔

یہ چند گذارشات ہیں اچھی لگیں تو شئیر کردیجئے تا
اس کے ساتھ ساتھ اپ اپنا تجربہ بھی کمنٹ سیکشن میں بتادیجیے کہ حفظ وناظرہ کلاسز کی بہتری کے متعلق آپکا کیا تجربہ ہے اور مزید کس طرح بہتر بنایا جاسکتا ہے

#مدرس

07/07/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اہم اعلان برائے والدینِ کرام

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

تمام والدین کرام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مدرسہ تبلیغ الاسلام، رحمانیہ مسجد، شیرشاہ کراچی میں سہ ماہی امتحانات کا آغاز 9 جولائی 2026ء، بروز جمعرات سے ہوگا۔

تمام والدین سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ:

اپنے بچوں کو صبح 7:30 بجے ہر حال میں مدرسہ پہنچا دیں۔

بچوں کی اچھی طرح تیاری کروائیں اور سبق کی دہرائی کروائیں۔

بچوں کے بال درست طریقے سے کٹوائیں، صاف ستھرے لباس میں بھیجیں، اور وضو کروا کر دعا کے ساتھ مدرسہ روانہ کریں۔

بلا عذر غیر حاضری سے گریز کریں۔

اہم نوٹ: جو طالب علم مقررہ وقت پر حاضر نہیں ہوگا یا امتحان میں بلاعذر غیر حاضر رہے گا، وہ امتحان میں شامل نہیں کیا جائے گا، اور مدرسہ کے ضابطے کے مطابق اس پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

اللہ تعالیٰ تمام طلبہ و طالبات کو کامیابی، علمِ نافع اور عملِ صالح کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

انتظامیہ مدرسہ تبلیغ الاسلام رحمانیہ مسجد، شیرشاہ کراچی

#مدرسة #

"الحمدللہ، مدرسہ تبلیغ الاسلام شیرشاہ کراچی میں طلبہ کی دینی و اخلاقی تربیت کے لیے صبح اور دوپہر کی اسمبلی کا باقاعدہ آغ...
20/06/2026

"الحمدللہ، مدرسہ تبلیغ الاسلام شیرشاہ کراچی میں طلبہ کی دینی و اخلاقی تربیت کے لیے صبح اور دوپہر کی اسمبلی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ اسمبلی کا مکمل شیڈول اور مسنون دعائیں ہیں جو طلبہ روزانہ یاد کرتے اور پڑھتے ہیں۔ دیگر مدارس اور اساتذہِ کرام بھی اپنے ہاں اس ترتیب کو لاگو کرنے کے لیے اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔"

اسلامی کلینڈر ۔۔
17/06/2026

اسلامی کلینڈر ۔۔

Address

Sher Shah
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Madarsa Tableegh ul Islam Sher Shah Karachi رحمانیہ مسجد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share