Federal Urdu University of Arts, Sciences & Technology

Federal Urdu University of Arts, Sciences & Technology وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون،سائنس اور ٹیکنالوجی
(آفیشل)
پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری
وائس چانسلر فیڈرل اردو یونیورسٹی

وفاقی اردو یونیورسٹی میں سابق طلبہ کی پہلی تقریب، المنائی ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلانسابق طلبہ یونیورسٹی کے سفیر ہیں، ا...
21/08/2026

وفاقی اردو یونیورسٹی میں سابق طلبہ کی پہلی تقریب، المنائی ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان

سابق طلبہ یونیورسٹی کے سفیر ہیں، اپنی کامیابی، کردار اور صلاحیتوں سے مادرِ علمی کا نام روشن کریں، وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری

سابق طلبہ کسی بھی تعلیمی ادارے کا اہم سرمایہ ہوتے ہیں، المنائی کو یونیورسٹی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، سعید اللہ والا

کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے سابق طلبہ و طالبات کے اعزاز میں پہلی المنائی تقریب و عشائیے کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق طلبہ و طالبات، اساتذہ، سینیٹ ارکان اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کی، جبکہ معروف کاروباری شخصیت اور رکن سینیٹ سعید اللہ والا اور رکن سینیٹ و سابق وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی مہمانانِ اعزازی تھے۔ تقریب کی نظامت مشیر امور طلبہ ڈاکٹر سعدیہ خلیل نے انجام دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کہا کہ سابق طلبہ کسی بھی یونیورسٹی کا قیمتی اثاثہ اور اس کے سفیر ہوتے ہیں۔ ان کا یونیورسٹی سے تعلق ڈگری حاصل کرنے کے بعد ختم نہیں ہوتا بلکہ زندگی بھر قائم رہتا ہے۔ سابق طلبہ جہاں بھی جائیں اپنی کامیابی، کردار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے مادرِ علمی کا نام روشن کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی میں تمام طلبہ کو رنگ، نسل، زبان، جنس یا مذہب سے قطع نظر مساوی مواقع فراہم کیے جاتے ہیں اور ہر طالب علم جامعہ کے لیے یکساں اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اردو پاکستان کی قومی زبان ہے اور اس نے ملک کے مختلف علاقوں، زبانوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو باہم جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کا بنیادی مقصد اردو زبان کے فروغ کے ساتھ معیاری اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور علمی سرگرمیوں کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور فعال المنائی نیٹ ورک اس مقصد کے حصول میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے اعلان کیا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے سابق طلبہ و طالبات کو ایک منظم پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے المنائی ایسوسی ایشن قائم کی جا رہی ہے، جس کے مختلف کیمپسز میں چیپٹرز بھی قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے سابق طلبہ سے اپیل کی کہ وہ جامعہ کی بہتری کے لیے صرف مالی تعاون تک محدود نہ رہیں بلکہ اپنا وقت، تجربہ، روابط اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں بھی یونیورسٹی اور موجودہ طلبہ کے لیے وقف کریں۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب سابق طلبہ طلبہ کی عملی زندگی، کاروبار، ٹیکنالوجی، کھیل، تحقیق اور دیگر شعبوں میں رہنمائی کرسکتے ہیں۔

وائس چانسلر نے کہا کہ مستحق طلبہ کے لیے سابق طلبہ کے تعاون سے وظائف کا نظام قائم کیا جاسکتا ہے، جبکہ وہ اپنے والدین اور بزرگوں کی یاد میں یونیورسٹی کے کلاس رومز، لیبارٹریز، لائبریری اور دیگر تعلیمی سہولتوں کی بہتری میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ المنائی ایسوسی ایشن کا مقصد محض چندہ جمع کرنا نہیں بلکہ یونیورسٹی اور سابق طلبہ کے درمیان مضبوط، مستقل اور بامقصد رابطہ قائم کرنا ہے۔

مہمانِ اعزازی سعید اللہ والا نے المنائی ایسوسی ایشن کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق طلبہ کسی بھی تعلیمی ادارے کی پہچان اور اہم سرمایہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کے لیے ایمانداری، محنت، مستقل مزاجی، وقت کی قدر اور اچھا کردار بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ سابق طلبہ کو چاہیے کہ وہ اپنی کامیابیوں اور تجربات سے یونیورسٹی کے موجودہ طلبہ کو فائدہ پہنچائیں اور جامعہ کی ساکھ اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

سعید اللہ والا نے کہا کہ اختلافِ رائے کو برداشت کرنا، دوسروں کی رائے کا احترام کرنا اور اپنی کمزوریوں کو دور کرنے کی مسلسل کوشش ایک کامیاب انسان اور بہتر معاشرے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے سابق طلبہ پر زور دیا کہ وہ یونیورسٹی کے ساتھ اپنے تعلق کو مزید مضبوط بنائیں اور اسے ملک کے ایک مثالی تعلیمی ادارے کے طور پر آگے بڑھانے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

مہمانِ اعزازی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کہا کہ سابق طلبہ کسی بھی یونیورسٹی کے علمی، سماجی اور پیشہ ورانہ اثاثے ہوتے ہیں۔ ان کی کامیابیاں دراصل ان کے مادرِ علمی کی کامیابیوں کا حصہ بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ المنائی ایسوسی ایشن کو تحقیق، صنعت و جامعات کے روابط، طلبہ کی پیشہ ورانہ رہنمائی، انٹرن شپ، روزگار اور علمی تعاون کے لیے مؤثر پلیٹ فارم بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے سابق طلبہ پر زور دیا کہ وہ یونیورسٹی کو وقت دیں اور نئی نسل کی رہنمائی میں اپنا کردار ادا کریں۔

تقریب میں تمام شرکاء کی مشاورت سے المنائی ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا اعلان بھی کیا گیا، جس کے مطابق مفتی نعمان نعیم صدر، ڈاکٹر شکیل نائب صدر، مبشر نعیم جنرل سیکریٹری، ڈاکٹر دیدار علی جوائنٹ سیکریٹری، صالحہ ایڈووکیٹ ڈپٹی جوائنٹ سیکریٹری، معاذ لیاقت فنانس سیکریٹری، فریال احسن ڈپٹی فنانس سیکریٹری اور رانا جاوید پریس سیکریٹری ہوں گے۔

اس موقع پر وفاقی اردو یونیورسٹی میں قائم نئے آڈیٹوریم کا بھی ذکر کیا گیا، جسے عبدالقدیر خان و عثمان اللہ والا آڈیٹوریم کا نام دیا گیا ہے۔ اس امید کا اظہار کیا گیا کہ یہ آڈیٹوریم جامعہ کی اہم علمی، ادبی، تحقیقی اور دیگر تقریبات کے لیے ایک مؤثر مرکز ثابت ہوگا۔
ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد اور ڈاکٹر لبنی بشیر اور ڈاکٹر عبید کورائی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ، اساتذہ،ہ طلبہ اور سابق طلبہ باہمی تعاون سے جامعہ کو ایک مضبوط، معیاری، باوقار اور تحقیق دوست تعلیمی ادارہ بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

20/08/2026

فیڈرل اردو یونیورسٹی کراچی میں جشن آزادی کی مناسبت سے آزادی واک کا اہتمام۔ جامعہ اردو ہے قومی سرمایہ۔ پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اس کے طلبہ، شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کا خطاب۔ تفصیلات پہل نیوز کی رپورٹ میں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں آزادی واک، شرکاء کا وطن سے تجدیدِ عہدکراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ...
19/08/2026

وفاقی اردو یونیورسٹی میں آزادی واک، شرکاء کا وطن سے تجدیدِ عہد

کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں مشیر امور طلبہ کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کے سلسلے میں آزادی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں اساتذہ، افسران، ملازمین اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ آزادی واک کی قیادت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کی، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید خان، پروفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال، پروفیسر ڈاکٹر کمال حیدر، ڈاکٹر ساجد جہانگیر ، ڈاکٹر سعدیہ خلیل،ڈاکٹر عبید کورائی سمیت دیگر اساتذہ و طلبہ نے شرکت اور خطاب کیا۔

اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم جدوجہد اور لازوال قربانیوں کا ثمر ہے، آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس کی قدر و حفاظت ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے اور تعلیم، تحقیق، کردار اور محنت کو اپنا شعار بنائے۔

پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید خان، پروفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال، پروفیسر ڈاکٹر کمال حیدر، ڈاکٹر ساجد جہانگیر اور ڈاکٹر سعدیہ خلیل نے اپنے خطابات میں کہا کہ 14 اگست ہمیں اپنے قومی ہیروز اور ان تمام بزرگوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے قیامِ پاکستان کے لیے جدوجہد کی۔ پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لیے اتحاد، ایمان، نظم و ضبط، تعلیم اور مثبت سوچ کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مقررین نے کہا کہ آزادی صرف ایک دن جشن منانے کا نام نہیں بلکہ یہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتی ہے۔ ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم ملک کی ترقی، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنے اپنے شعبے میں دیانت داری اور محنت سے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اور انہیں قومی ترقی کے عمل میں فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

آزادی واک کے شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ واک کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

ملک بھر میں بابائے اردو کی برسی عقیدت و احترام سے منائ گئ کراچی میں بابائے اردو کے مزار پر مرکزی تقریب کا انعقادبابائے ا...
16/08/2026

ملک بھر میں بابائے اردو کی برسی عقیدت و احترام سے منائ گئ کراچی میں بابائے اردو کے مزار پر مرکزی تقریب کا انعقاد

بابائے اردو کے مزار پر وفاقی اردو یونیورسٹی کے وفد کی حاضری

اسلام آباد /کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرِ انتظام آج بابائے اردو مولوی عبدالحق کے مزار پر حاضری دی گئی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی جانب سے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید عنایت علی شاہ اور ڈین و انچارج کیمپس ڈاکٹر کمال حیدر نے بابائے اردو کے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بابائے اردو مولوی عبدالحق اردو زبان و ادب کے عظیم محسن اور قومی علمی و ادبی ورثے کی ایک نمایاں شخصیت تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی اردو زبان کے فروغ، تحفظ اور ترویج کے لیے وقف کی۔ وفاقی اردو یونیورسٹی بابائے اردو کے عظیم مشن کی امین ہے اور اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے اپنی علمی و تحقیقی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتی رہے گی۔

رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید عنایت علی شاہ نے کہا کہ بابائے اردو کی علمی و ادبی خدمات ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ان کی قائم کردہ علمی روایت کو آگے بڑھانا وفاقی اردو یونیورسٹی کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

ڈین و انچارج کیمپس ڈاکٹر کمال حیدر نے کہا کہ بابائے اردو نے اردو زبان کے فروغ کے لیے جو گراں قدر خدمات انجام دیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ نئی نسل کو ان کی علمی و ادبی خدمات سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے افسران، اساتذہ اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔ وفد نے بابائے اردو کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔

14/08/2026

فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں جشن آزادی پاکستان منایا گیا۔ وائس چانسلر نے پرچم کشائی کی۔ سکیورٹی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ فیکلٹی نے کیک کاٹا۔ تفصیل پہل ڈیجیٹل نیوز کی زبانی

وفاقی اردو یونیورسٹی میں 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار تقریب، پرچم کشائیکراچی: پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع ...
14/08/2026

وفاقی اردو یونیورسٹی میں 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار تقریب، پرچم کشائی
کراچی: پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پروقار پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں یونیورسٹی کے اساتذہ، افسران، غیر تدریسی عملے اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا آغاز پرچم کشائی اور قومی ترانے سے ہوا۔ اس موقع پر رجسٹرار وفاقی اردو یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید عنایت علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے پوری قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال جدوجہد اور بے شمار قربانیوں کا ثمر ہے۔ ہمیں آزادی کی قدر کرتے ہوئے ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل خصوصاً طلبہ تعلیم، تحقیق اور مثبت سرگرمیوں کے ذریعے ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر ڈین آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں اتحاد، نظم و ضبط اور قومی یکجہتی کا درس دیتا ہے۔ پاکستان کی ترقی کا انحصار معیاری تعلیم، تحقیق اور نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعات ملک کے مستقبل کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔
بعد ازاں ڈاکٹر ساجد جہانگیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے ہمیں اپنے فرائض ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دینے ہوں گے۔
تقریب میں ڈاکٹرسعدیہ خلیل نے طالبات کے ہمراہ خوبصورت ملی نغمہ پیش کیا، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے مختلف ملی نغمے اور دیگر پروگرام پیش کیے، جنہوں نے تقریب کے ماحول کو حب الوطنی اور قومی جذبے سے بھر دیا۔
تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر عطیہ حسن نے انجام دیے، جبکہ تقریب کے انتظامی و میزبانی کے امور میں محمد فہیم ناز، محمد ذیشان احمد اور سید نعمان علی نے اہم کردار ادا کیا۔
تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور، ٹریترارمحمد دانش احسن، محمد صدیق, رحیم بخش سمیت یونیورسٹی کے اساتذہ، افسران اور غیر تدریسی عملہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ شرکاء نے قومی پرچم کے سائے تلے پاکستان سے اپنی محبت، قومی یکجہتی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے عزم کا اظہار کیا۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی

فیڈرل اردو یونیورسٹی میں جشن آزادی پاکستان کی پروقار تقریب، وائس چانسلر نے پرچم کشائی کیاللہ تعالیٰ نے ہمیں آزادی کیساتھ...
14/08/2026

فیڈرل اردو یونیورسٹی میں جشن آزادی پاکستان کی پروقار تقریب، وائس چانسلر نے پرچم کشائی کی

اللہ تعالیٰ نے ہمیں آزادی کیساتھ مثالی جغرافیہ اور خوبصورت لینڈ سکیپ عطا کیا ہے۔ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری

جشن آزادی کے موقع پر رفقائے کار کو پیغام ہے آئیے تلخیاں بلا کر یونیورسٹی کو بحران سے نکالیں۔ شیخ الجامعہ

اسلام آباد (پہل نیوز)
فیڈرل اردو یونیورسٹی میں جشن آزادی پاکستان جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اسلام آباد کیمپس میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے سبز ہلالی پرچم کو لہرا کر جشن آزادی پاکستان کی مختصر مگر پروقار تقریب کا افتتاح کیا۔ یونیورسٹی کے سکیورٹی عملے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ پرچم کشائی کی تقریب میں فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران بھی شریک تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کا کہنا تھا کہ آزادی کی نعمت سے سرفراز کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح سمیت بانیان پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ہمارے پیارے ملک کو قدرت نے شاندار لینڈ سکیپ، اور خوبصورت جغرافیہ عطا کیا ہے۔ پاکستان وہ مثالی ملک ہے جو زیرو میٹر یعنی سطح سمندر سے 8 ہزار 611 میٹر بلند کےٹو تک پھلا ہوا ہے۔ مائونٹ ایورسٹ والے ملک نیپال کے پاس بھی وہ سحر نہیں جو ہمارے ملک میں ہے۔ اگر ہم سب نے اپنا رویہ بدلا، سوچ بدلی اور نیک نیتی کے ساتھ آگے بڑھیں تو اس ملک میں خوب پوٹینشل ہے۔

وائس چانسلر نے رفقائے کار کو پیغام دیا کہ آئیے ایک دوسرے کو معاف کریں۔ تلخیوں کو بھلا کر ایک ساتھ کام کریں، اور یونیورسٹی کو مالی و انتظامی بحران سے نکالیں۔

FUUAST Celebrates Independence Day with Flag Hoisting Ceremony

VC Dr. Zabta Shinwari Calls for a Change in Mindset for Pakistan’s Progress

VC Urges FUUAST Community to Leave Differences Behind, to Build a Stronger Educational Institution

Islamabad (PEHEL News)

Federal Urdu University of Arts, Science & Technology (FUUAST), celebrates Pakistan’s Independence Day with a flag-hoisting ceremony held at Islamabad Campus.

Vice Chancellor Prof. Dr. Zabta Khan Shinwari (SI, TI) hoisted the national flag, while university security staff presented a salute to the national flag. Faculty members, administrative officers and other university officials were also present on the occasion.

Addressing the gathering, the Vice Chancellor highlighted the unique beauty and diversity of Pakistan, saying that the country stretches from sea level to the towering heights of K2, with beautiful beaches, fertile plains and rich natural and cultural diversity.

He said Pakistan itself is not the problem and stressed the need to change our mindset. He called for integrity, hard work and good deeds to help the country overcome its challenges and move towards a better future.

The Vice Chancellor also urged university colleagues to leave past differences behind, forgive one another and work together with unity and dedication. He said collective efforts could help the university pass through difficult times and build a stronger and brighter future.

The ceremony concluded with prayers for the peace, progress and prosperity of Pakistan.

وائس چانسلر فیڈرل اردو یونیورسٹی ڈاکٹر ضابطہ شنواری کی یوم آزادی پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارکباد فیڈرل اردو یونیورسٹی...
14/08/2026

وائس چانسلر فیڈرل اردو یونیورسٹی ڈاکٹر ضابطہ شنواری کی یوم آزادی پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارکباد

فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہو گی

اسلام آباد (پہل نیوز)
فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں 14 اگست کو یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہو گی۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری (ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز) پرچم کشائی کریں گے۔ تمام شعبہ جات کے صدور اور انتظامی افسران بھی شریک ہوں گے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے جشن آزادی کے موقع پر قوم کو مبارک باد دی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہماری عزت بھی ہے اور دولت بھی۔ وفاقی اردو یونیورسٹی اعلی تعلیم اور تحقیق کے میدان میں پاکستان کا نمائندہ ادارہ ہے۔ اس یونیورسثی کا سلوگن "قومی ترقی کا راز، قومی زبان میں تعلیم" ہے۔ فیڈرل اردو یونیورسٹی قومی زبان کی ترویج کرتے ہوئے ملک کی نوجوان نسل کو جدید ترین تعلیم اور ٹیکنالوجی سے روشناس کرا رہی ہے۔ ڈاکٹر ضابطہ شنواری نے یوم آزادی کے موقع پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے دعائیں کیں۔ نوجوانوں کو اپنی صلاحتیں ملک و قوم کی ترقی کے لیے وقف کرنے کی تلقین کی۔

وفاقی اُردو یونیورسٹی کی نظامتِ اعلیٰ تعلیم وتحقیق(GRMC)کااٹھترواں (78)اجلاسمنعقدہ مورخہ13/اگست2026ءدو(02)طلبہ کو پی ایچ...
13/08/2026

وفاقی اُردو یونیورسٹی کی نظامتِ اعلیٰ تعلیم وتحقیق(GRMC)کااٹھترواں (78)اجلاس
منعقدہ مورخہ13/اگست2026ء
دو(02)طلبہ کو پی ایچ ڈی،سولہ(16)طلبہ کو ایم فل،تین(03)طلبہ کو ایم ایس کی سند تفویض کی گئی

وفاقی اُردو یونیورسٹی کی نظامتِ اعلیٰ تعلیم وتحقیق(GRMC)کااٹھترواں(78)اجلاس پروفیسر ڈاکٹرضابطہ خان شنواری کی زیرِ صدارت مورخہ13/ اگست 2026ء بروزجمعرات،بوقت10:00بجے صبح، بمقام ڈاکٹر عطاء الرحمن ہال،ایم ایس سی بلاک، گلشن اقبال کیمپس، کراچی میں منعقدہوا۔ جناب شیخ الجامعہ نے اسلام آباد کیمپس سے آن لائن شرکت فرمائی۔جس میں پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور صدیقی،رئیس کلیہ نظمیاتِ کاروبار،تجارت ومعاشیات، پروفیسرڈاکٹر عبدالمجیدخان،رئیس کلیہ سائنس وٹیکنالوجی، پروفیسرڈاکٹرمحمد علی ویرسیانی،شعبہ کیمیاء / ڈائریکٹرGRMC،ڈاکٹرصائمہ فراز،شعبہ خردحیاتیات، ڈاکٹرعبدالرحمن یوسف خان،شعبہ عربی ، ڈاکٹرلبنیٰ بشیر، انچارج کلیہ فارمیسی، ڈاکٹرکمال حیدر،انچارج کلیہ تعلیمات جبکہ ڈاکٹرسیّد شبررضا،ڈائریکٹرصیغہ فروغ معیار(QEC)اور ڈاکٹر حنا مدثر، ڈائریکٹرORICنے بحیثیت مبصر شرکت فرمائی۔ ڈاکٹرمحمد طارق محمود، شعبہ معاشیات،ڈاکٹرشاہد اقبال،انچارج کلیہ فنون(آن لائن شرکت) اور ڈاکٹر راحت اللہ،انچارج کلیہ الیکٹریکل انجینئرنگ (اسلام آبادکیمپس) نے آن لائن شرکت فرمائی۔ پروفیسر ڈاکٹر سیّد عنایت علی شاہ نے بحیثیت رجسٹرار سیکریٹری فرائض انجام دیے۔
اجلاس میں سیّد ضیغم علی جعفری ولد سیّد علی احمد شاہ اورمحمد اعجاز ولد محمد حسن کواسلامیات میں پی ایچ ڈی کی سند تفویض کی گئی۔ملک اریبہ اکبر فیض بنت علی اکبر فیض کو فارماکولوجی،توقیراحمد ولد اصغر علی راجپوت کو جغرافیہ،ثمینہ ناز بنت عبدالخالق،عظمیٰ اختر قدوائی بنت اختر وسیم قدوائی اوررابعہ بنت محمد حنیف کو تعلیمات،سمیرا مجید بنت رانا عبدالمجید کو اُردو،محمدابراہیم صدیقی ولد سعید احمد صدیقی،سمیرا واحد بنت واحد علی خان اورحنا الٰہی بنت محمد الٰہی کو اسلامیات،محمد افضل ولد محمد مصطفی اورمحمد ادریس ولد عبدالقادر کو عربی،محمد سمیع اللہ ولدمحمد فاروق اور عبدالماجد ولد احمد رحمن کو اطلاقی طبیعیات(اسلام آبادکیمپس)،کبریٰ اشرف بنت محمد اشرف خان کو اُردو(اسلام آباد) اور محمد ندیم ولد محمد ممتاز خان کو اُردو(اسلام آباد)،سیّد سلطان العارفین گیلانی ولد سیّد عارف حسین گیلانی کو اسلامیات(اسلام آباد) میں ایم فل کی سند تفویض کی گئی۔جبکہ ادیبہ ناز بنت محمد عادل خان کو کیمیاء،محمد شریف ولد محمد بخش کو کمپیوٹرسائنس(اسلام آباد) اور ذیشان سعید ولد احمد سعیدکو الیکٹریکل انجینئرنگ(اسلام آبادکیمپس)میں ایم ایس کی سند تفویض کی گئی۔

August 12: International Youth DayStudents of the Federal Urdu University Islamabad participated in a program held at th...
13/08/2026

August 12: International Youth Day

Students of the Federal Urdu University Islamabad participated in a program held at the Convention Centre to mark International Youth Day. Prime Minister of Pakistan Muhammad Shehbaz Sharif addressed students from FUUAST Islamabad and other educational institutions.

Address

Gulshan-e-Iqbal, Karachi –
Karachi
75300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Federal Urdu University of Arts, Sciences & Technology posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share