26/06/2026
سیر سپاٹا یا جان کی بازی۔۔۔
آج زیبی ڈیم میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نہاتے ہوئے تین قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔ ایک معصوم بچہ اور دو بڑے افراد، جو ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے، ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہو گئے۔ یہ واقعہ ہم سب کے لیے ایک بڑی نصیحت ہے کہ تفریح ضرور کریں مگر اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کو ہمیشہ ترجیح دیں۔ پانی کی گہرائی، تیز بہاؤ اور تیراکی کے خطرات کو کبھی معمولی نہ سمجھیں۔ والدین اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور بغیر احتیاط کے پانی میں جانے سے گریز کریں۔ ایک لمحے کی لاپرواہی پوری زندگی کا دکھ بن سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔