01/05/2026
یومِ مزدور – 1 مئی 2026
خیبر میڈیکل یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز، کرک کی جانب سے تمام محنت کش افراد کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
آج کے دن ہم اُن تمام مزدوروں کی محنت، لگن اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنی انتھک محنت سے معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ کسی بھی قوم کی مضبوطی اور خوشحالی میں مزدور طبقے کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔
آئیں ہم عہد کریں کہ ہم ہر محنت کش کے حقوق کا احترام کریں گے اور ایک ایسا معاشرہ قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے جہاں ہر فرد کو عزت، انصاف اور بہتر مواقع میسر ہوں۔
تمام محنت کشوں کو یومِ مزدور مبارک!