03/10/2024
جب انسانیت ہمارا انتخاب بنتی ہے تو سب سے پہلے ہم رنگ نسل، قومیت، مذہب ان تفرقات کو ختم دیتے ہیں۔ ہم ہر انسان کا احترام محض اس لئے کرنے لگتے ہیں کہ وہ انسان ہے، اور پھر آہستہ آہستہ ہمارے اندر وہ تمام زنگ آلود نظریات دم توڑنے لگتے ہیں جن کی بناء پر ہم نا خود انسان بن پاتے اور نا ہم انسانیت کا انتخاب کر پاتے ہیں۔ ذہن کی کشادگی ہر انسان کے لئے ایک پائیدار چیز ہے۔ یہی چیز ہمیں حقائق کو جاننے اور ہر گزرتے دن بہتری کی جانب رواں کرتی ہے۔